Tag: govt and party spokepersons meeting

  • اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے  کا حکومتی پلان  : وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کا حکومتی پلان : وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی، پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی تحریک اور ریاست مخالف بیانیےسے نمٹنے کا حکومتی پلان پر وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں، اتحادیوں اور ترجمانوں سےمشاورت تیزکردی۔

    اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی، پارٹی ترجمانوں کااجلاس طلب کرلیا، ترجمانوں کا اجلاس آج شام ساڑھے 4بجے ہوگا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پرغور کیا جائے گا اور وزیراعظم عمران خان ترجمانوں کو حکومتی پالیسی سے آگاہ کریں گے۔

    ترجمانوں کے اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی اور اپوزیشن کے حکومت مخالف جلسوں کیخلاف حکمت عملی پر بھی بات ہو گی۔

    وزیراعظم ترجمانوں کو حکومتی بیانیہ سے متعلق گائیڈ لائن دیں گے اور ترجمانوں کے ساتھ مہنگائی کی موجودہ لہر پر بھی بات کی جائے گی۔

    وزیر اعظم مہنگائی پر بلائے گئے اعلیٰ سطح اجلاس کےفیصلوں سے آگاہ کریں گے۔

    مزید پڑھیں : وفاقی حکومت کا اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق

    یاد رہے وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا تھا، وزیراعظم نے کہا تھا کہ اپوزیشن کو خوامخواہ ہیرو نہ بنایا جائے، اپوزیشن کا ایجنڈا خود بے نقاب ہو رہا ہے۔

    کومتی اراکین کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ملک بھر میں جہاں جلسے کرنے دیے جائیں اور جلسوں میں کورونا ایس او پیز کا پابند بنایا جائے ، ضلعی انتظامیہ جلسوں میں ایس او پیز کی پابندی یقینی بنائے۔

  • نواز شریف کی واپسی کیلئے قانونی آپشنز  : حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس  طلب

    نواز شریف کی واپسی کیلئے قانونی آپشنز : حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس طلب

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس آج ہوگا ، جس میں نواز شریف سےمتعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے اور  واپسی سے متعلق قانونی آپشنز پر بات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ، وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس آج شام ہو گا، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے نواز شریف سےمتعلق فیصلہ پربریفنگ ہوگی اور نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق قانونی آپشنزسےمتعلق بات ہوگی۔

    مزید پڑھیں : اسلام آباد ہائی کورٹ کا نوازشریف کو عدالت میں سرنڈر کرنے کا حکم

    ،ذرائع کے مطابق حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اہم اجلاس میں وزیر اعظم ترجمانوں کو حکومتی بیانیے سے متعلق گائیڈلائن دیں گے۔

    گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو عدالت میں سرنڈر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جس حالت میں بھی ہیں عدالت میں پیش ہوں۔

    بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف آئندہ سماعت پر پہلے گرفتاری دیں، قانون کی بالادستی ہر صورت میں قائم رہنی چاہئے۔