Tag: govt announce

  • حکومت کا ملک بھر میں ون ڈے ڈیلیوری سسٹم اور الیکٹرانک منی آرڈر کی سہولت دینے کا اعلان

    حکومت کا ملک بھر میں ون ڈے ڈیلیوری سسٹم اور الیکٹرانک منی آرڈر کی سہولت دینے کا اعلان

    اسلام آباد : حکومت نے ملک بھر میں ون ڈے ڈیلیوری سسٹم متعارف کرانے اور الیکٹرانک منی آرڈرکی سہولت دینے کا اعلان کردیا ، شہری اپنا قیمتی سامان اور اہم دستاویز صرف ایک دن میں حاصل کر سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کوریئرسروسز میں انقلابی اقدامات شروع کردیئے گئے ، حکومت نے ملک بھر میں ون ڈے ڈیلیوری سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، جس کے بعد شہری اپنا قیمتی سامان اور اہم دستاویز صرف ایک دن میں حاصل کرسکیں گے، دن1 بجے سے پہلے بھیجا گیا سامان رات 12 بجے سے پہلے وصول ہوگا۔

    حکومت نے ملک بھر میں الیکٹرانک منی آرڈر کی سہولت دینے کا بھی اعلان کیا ہے ، رقوم کی تیز تر ترسیل کا خصوصی چینل تیار کرلیا گیا ہے ، وزیراعظم پروگرام کا افتتاح آج دن بارہ بجے کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رقوم کی ترسیل کے نظام کو ’’الیکڑانک منی آرڈر‘‘کا نام دیا گیا ہے، اس نظام کے ذریعے 50 ہزار تک کی رقوم فوری بھیجی جاسکیں گی، 50 ہزار روپے تک کی بھیجی گئی رقم گھر کے دروازے پر مل سکے گی۔

    ون ڈے ڈیلیوری سسٹم 25 اور منی آرڈر کی سہولت 80 شہروں میں ہوگی، وزارت پوسٹل اینڈ سروسز دونوں منصوبوں کا آغاز آج سے کرے گی، وفاقی وزیر مملکت مراد سعید کچھ دیر میں سروس کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

    مرادسعید کا کہنا ہے کہ پوسٹل سروسزکوجدت کی نئی راہوں پرلےجانےکافیصلہ کیاہے، پاکستان بھرکےڈاک خانوں کامعیارتبدیل کریں گے، 13 ہزارڈاک خانوں کو جدید ترین پوسٹل سروسز کا مرکز بنائیں گے، منصوبوں سے پوسٹل سروسز کا 12 ارب روپے کا خسارہ ختم ہوگا۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    اسلام آباد:  وفاقی وزیرخزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جس کے بعد پیٹرول 2 روپے 7 پیسے جبکہ ڈیزل 2 روپے سستا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا جس کے بعد اب پیٹرول 2 روپے 7 پیسے کم ہونے کے بعد 86 روپے لیٹر پر دستیاب ہوگا جبکہ ڈیزل کی قیمتیں 2 روپے کم ہونے کے بعد 96 روپے 45 تک پہنچ گئی۔

    وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت کو 76 روپے 46 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا اور اب یہ 65 روپے 30 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہوگا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری متعلقہ محکمے کو ارسال کی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت 5 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

    اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 پیسے فی لیٹر اضافے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 55 پیسے فی لیٹر اضافے اور ڈیزل کی قیمت میں 65 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی جبکہ دیگر مصنوعات جیسے ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

    وزارتِ خزانہ نے اوگرا سمری کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے شروع ہوگا۔

    خیال رہے کہ حکومت نے یکم مارچ کو حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرایا تھا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت تین روپے 56 پیسے اضافے کے بعد فی لیٹر قیمت 88 روپے سے زائد ہوگئی تھی جبکہ ڈیزل کے نرخ میں 6 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

    اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید نہ بڑھائے اور پیٹرول کی پرانی قیمت بحال کرے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • یوم اقبال پر عام تعطیل ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن برقرار

    یوم اقبال پر عام تعطیل ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن برقرار

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے یوم اقبال پر عام تعطیل ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن برقرار رکھا ہے.

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 9 نومبر یوم اقبال پر چھٹی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے لئے وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق نو نومبر کو تمام ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے.

    واضح رہے کہ 9 نومبر علامہ اقبال کا یوم پیدائش منایا جاتا ہے، علامہ اقبال برصغیر پاک و ہند کے عظیم شاعر تھے جنہوں پاکستان کے بنے کا خواب دیکھا تھا ۔