Tag: Govt bans

  • قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری، بڑی پابندی عائد

    قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری، بڑی پابندی عائد

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں میں ادارہ جاتی سرمایہ کاری پر پابندی عائد کردی، پابندی اسٹیٹ بینک کی سفارشات کی بنیاد پرعائد کی گئی، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاق کی جانب سے نیشنل سیونگ اسکیموں میں ادارہ جاتی سرمایہ کاری پر پابندی عائد کردی گئی، عائد پابندی کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگیا ہے۔

    وفاقی حکومت نے پابندی کے اطلاق سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا تمام محکموں کی جانب سے ہر قسم کی سیونگ اسکیمز میں سرمایہ کاری پر پابندی ہوگی ، ادارہ جاتی سرمایہ کاری پرپابندی اسٹیٹ بینک کی سفارشات کی بنیاد پرعائد کی گئی۔

    اس حوالے سے سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزکو بھی ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

    مزید پڑھیں : قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بری خبر

    یاد رہے گذشتہ ماہ قومی بچت اسکیموں کےشرح منافع میں مزید کمی کر دی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ نئے ریٹ کا اطلاق 2 جون 2020 سے نئی سرمایہ کاری پرہوگا۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈیفنس سرٹیفیکیٹ میں شرح منافع میں 0.49 فیصد کی کمی کردی گئی، جس کے بعد ڈیفنس سرٹیفکیٹ کا نیا شرح منافع 8.05 فیصد ہوگیا تھا۔

    حکومت کی جانب سے بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹ پرمنافع کی شرح 0.48فیصدکم کرکے 9.84 فیصد اور سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح 0.50 فیصد کم کرکے 6.50 فیصد کردی گئی تھی۔

    نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا تھا کہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع 0.90 فیصد کم کرکے 7.10 فیصد کردیاگیا ہے جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پرمنافع کی شرح 0.84 فیصدکم کرکے7.44 فیصدکردی گئی۔

  • عید کے دنوں میں سمندر میں نہانے  پر پابندی عائد،  دفعہ 144 نافذ

    عید کے دنوں میں سمندر میں نہانے پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

    کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے عید کےدنوں میں سمندر میں نہانے اورہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی اور ایک ماہ کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر سمندر میں نہانے اورہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

    جس میں کہا گیا 5 جون سےسمندر میں نہانے اورہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی، ساحل سمندر پر نہانے پر دفعہ 144 ایک ماہ کیلئےنافذکی گئی ہے۔

    عید کے دنوں میں ون ویلنگ اور موٹرسائیکل ریس پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

    واضح رہے عید الفطر، عید الضحیٰ اور مخصوص دنوں میں سندھ حکومت کی جانب سے حفاظتی تدابیر کو پیش نظر رکھتے ہوئے سمندر پر نہانے کی پابندی عائد کی جاتی ہے کیونکہ ان ایام میں منچلے نوجوان بڑی تعداد میں سمندر کا رخ کرتے ہیں اور جذبات میں آکر اپنی جان تک گنوا بیٹھتے ہیں۔

    دوسری جانب چاند رات اور عیدالفطرپر سیکیورٹی کےلیےپولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے ، ڈی آئی جی کا کہنا ہے شہر کی 4533مساجد میں نماز عید ادا کی جائےگی، مساجدکی سیکیورٹی پرپولیس اہلکارتعینات ہوں گے۔

    193سے زائد نمازعیدکےاجتماعات کوبھی سیکیورٹی دی جائےگی جبکہ 6 ایس پی،34 ڈی ایس پی،84 ایس ایچ اوزاور7ہزارپولیس اہلکارتعینات ہوں گے، نمازیوں کو تلاشی کے بعد ہی داخلے کی اجازت ہو گی۔

    ڈی آئی جی نے کہا ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑبازی کی اجازت نہیں دیں گے۔