Tag: Govt Decide

  • عالمی اور علاقائی پروازوں کا آپریشن، حکومت کا اہم فیصلہ

    عالمی اور علاقائی پروازوں کا آپریشن، حکومت کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے عالمی اور علاقائی پروازوں کا آپریشن مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کا اطلاق 9اگست کی رات12بجے سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پرعالمی اور علاقائی پروازوں کے آپریشن کی مکمل بحالی کا اہم فیصلہ کرلیا ، فیصلے کا اطلاق9اگست کی رات12بجے سے ہوگا۔

    اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر نوٹم (نوٹس ٹو ایئر مین)جاری کردیا، جس میں تمام ایئر لائنز کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ اپنا ثمر شیڈول کے مطابق آپریشن جاری رکھیں ۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ تمام ایئرلائنوں کو حکومت کی جانب سے واضح کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہوگا، انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک پروازوں کے ساتھ ساتھ چارٹرڈ پروازیں بھی ایس او پی کے مطابق آپریٹ کریں گی۔

    یاد رہے کرونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا آپریشن مکمل ہوگیا ہے، دنیا بھر سے 3 لاکھ 4 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔

    دستاویز کے مطابق3 لاکھ پاکستانیوں کو خصوصی فلائٹ آپریشن کے ذریعے پاکستان پہنچایا گیا، 4 ہزار 329 پاکستانی زمینی راستوں کے ذریعے وطن واپس پہنچے۔خصوصی فلائٹس کے ذریعے 2 ہزارتبلیغی افراد 1326 زائرین بھی واپس آئے۔

  • بڑی عید پر چھٹیاں ، حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

    بڑی عید پر چھٹیاں ، حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے بڑی عید پرجمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے ، فیصلہ لاک ڈاؤن سے کاروبار کی بندش اور معاشی مسائل کے پیش نظر کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بڑی عید پرجمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے یہ فیصلہ دیہاڑی دار ، مزدور طبقے کی سہولت اور لاک ڈاؤن سے کاروبار کی بندش سمیت معاشی مسائل کے پیش نظر کیا ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی کورونا صورتحال میں وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں سے متعلق صرف ایک دن کی سرکاری چھٹی دینے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ غیر ضروری سفر سے روکنے کےلیے اضافی تعطیلات نہیں دی جائیں گی۔

    خیال رہے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عید الاضحیٰ 31 جولائی کو منانے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا تھا کہ عید الاضحیٰ بروز ہفتہ یکم اگست کو منائی جائے گی۔

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سےعید قرباں سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرلاپرواہی برتی گئی تووائرس کےزیادہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا، احتیاط سےہی صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ نے بہت کرم کیا ہے، دنیا کے مقابلے میں مشکل وقت سے نکل آئیں گے ، اسمارٹ لاک ڈاؤن کےمثبت نتائج سامنے آئے، احتیاط سےہی صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں

  • 5ریگولیٹری اداروں سےمتعلق لیگی حکومت کا فیصلہ واپس لینے کی تیاریاں

    5ریگولیٹری اداروں سےمتعلق لیگی حکومت کا فیصلہ واپس لینے کی تیاریاں

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پانچ ریگولیٹری اداروں کا کنٹرول وزارتوں سے لیکر کابینہ ڈویڑن کو دینے کی تجویز دے دی ، مسلم لیگ ن کی حکومت نے 2016 میں 5 ریگولیٹری اداروں کو متعقلہ وزارتوں کے ماتحت کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 5 ریگولیٹری اداروں سے متعلق لیگی حکومت کا فیصلہ واپس لینے کی تیاریاں کرلی ہے، نیپرا، اوگرا، پیپرا، پی ٹی اے اور فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ کا انتظامی کنٹرول وزارتوں سے واپس لینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

    نیپرا کا انتظامی کنٹرول پاور ڈویژن سے اور اوگرا کا انتظامی کنٹرول پیٹرولیم ڈویژن سے اور پیپرا کا انتظامی کنٹرول وزارت خزانہ سے واپس لینے کی تجویز دی گئی جبکہ پی ٹی اے، فریکونسی ایلوکیشن بورڈ کا انتظامی کنٹرول وزارت آئی ٹی سے لینے کی تجویز بھی دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اداروں کو دوبارہ کابینہ ڈویڑن کے ماتحت کرنے کے لیے رولز آف بزنس میں ترمیم کی جائے گی جبکہ وزارت قانون نے 5 اداروں کو کابینہ ڈویژن کے ماتحت کرنے کی تجویز سے اختلاف کر دیا ہے۔

    مزید پڑھیں : نیپرا، اوگرا سمیت 5 ریگولیٹری اتھارٹیز، وزارتوں کے ماتحت

    یاد رہے 2016 میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ریگولیٹری اداروں کو متعقلہ وزارتوں کے ماتحت کیا تھا جبکہ ماضی میں قیمتوں کے تعین میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے اِن ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کے بجائے آزاد اور خود مختار ادارے کے طور پر کام کرنے کا موقع دیا گیا تھا۔

  • سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ

    سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے درخواست گزاروں ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد قرعہ اندازی کا اعلان ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کے تحت قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے درخواست گزاروں ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    ذرائع کا کہنا ہے سعودی عرب سے ملنے والے نئے حج کوٹہ کی قرعہ اندازی ہوگی، 16 ہزار نئے حج کوٹہ میں سے 60 فیصد سرکاری 40 فیصد نجی اسکیم کے تحت جائیں گے، نئی حج قرعہ اندازی 9474 عازمین کےلئے ہوگی۔

    ذرائع نے بتایا کہ نئے کوٹہ میں سے 6316 عازمین نئے ٹور آپریٹرز کے تحت جائیں گے، بینکوں سے رقم نکلوانے والوں کو دوبارہ رقم جمع کرانے کےلئے چار دن کا وقت دیا جائے گا۔

    ذرائع کےمطابق بینکوں سے رقم نہ نکلوانے والے براہ راست قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے۔

    وزارت مذہبی امور نے قرعہ اندازی کی سمری تیار کرلی،وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد قرعہ اندازی کا اعلان ہوگا۔پاکستان کو کل حج کوٹہ 2 لاکھ ہوگیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبہ میں شامل کرنے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی، منصوبے کے تحت رواں سال 90 فی صد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔

  • فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا فیصلہ،مشاورت شروع

    فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا فیصلہ،مشاورت شروع

    اسلام آباد: حکومت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت شروع کردی گئی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز اظہر فاروق کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں سول اور عسکری قیادت شریک تھی ان میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، وزیرِ خزانہ اسحٰق ڈار، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی، لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی آئی سی آئی، مشیر خارجہ طارق فاطمی، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ اور دیگر شامل تھے۔


    یہ پڑھیں: فوجی عدالتوں‌ کی مدت پوری، سماعت کا اختیار ختم


    فوجی عدالتوں کی مدت ہونے پر شرکا نے فیصلہ کیا ہےکہ ان عدالتوں کی مدت میں توسیع کی جائے، بتایا گیا کہ اس حوالے سے باضابطہ طور پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت شروع کردی گئی ہے، آئین میں ترمیم اور قانونی سازی کی جائے گی تاکہ فوجی عدالتیں جلد از جلد فعال ہوکر دہشت گردی کے خلاف مقدمات کی سماع شروع کرسکیں۔

    یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں کی معیاد ختم، آئی ایس پی آر کی تصدیق

    شرکا نے اس بات سے اتفاق کیا کہ انتہا پسندی و دہشت گردی کے خاتمے میں فوجی عدالتوں نے اہم کردار ادا کیا،حکومت کی دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف پالیسی اور آپریشن ضرب عضب قابل اطمینان اقدامات ہیں۔

    اینکر کے ایک سوال پر نمائندے نے بتایا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوگا بلکہ قانون سازی کے ذریعے آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی، امکان ہے کہ حکومت جلد پارلیمنٹ میں قانون سازی کے لیے اقدامات کرے گی اور بقیہ جماعتوں کو بھی آئن بورڈ لے گی۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ آئین میں ترمیم ہوگی جس کے بعد پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہو گی تاہم سیاسی جماعتیں اس حوالے سے پہلے ہی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

    واضح رہے کہ فوجی عدالتوں کی جانب سے سال 2016ء میں 161 دہشت گردوں کو سزائے موت اور 113 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، 12 دہشت گردوں کو گزشتہ سال پھانسی دی گئی۔

  • حکومت کا شیخ رشید کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا شیخ رشید کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پنجاب حکومت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور تحریک انصاف کے کارکنان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد دھرنے سے نمٹنے کے لیےحکومتی حکمتِ عملی پر عملدرآمد شروع ہوگیا جس کے تحت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

    پنجاب حکومت نے عوامی مسلم لیگ کے آئندہ روز ہونے والے جلسے کو ناکام بنانے کے لیے گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اسلام آباد میں جاری تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن میں آنے والے کارکنان کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    اس موقع پر شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے علم ہے کہ گرفتاری کا فیصلہ پرائم منسٹر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ہے تاہم مجھے کسی قسم کا خوف نہیں ہے‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’نوازشریف کی خاطر جیل جا چکا ہوں گرفتاری سے کوئی ڈر نہیں کیونکہ جیل ہمارا سسرال ہے‘‘۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ کل ہر صورت جلسہ کیا جائے گا اور اگر زور زبردستی کی گئی تو حالات کی ذمہ دار حکومت خود ہوگی۔

    نمائندہ اے آر وائی ذوالقرنین حیدر کے مطابق گرفتار کارکنان اور رہنماؤں کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا، اس ضمن میں جیل انتظامیہ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے تاکہ وہ اتنظامات مکمل کرلیں۔

  • پی ٹی آئی اور ق لیگ کی قیادت کو نظر بند، کارکنوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی اور ق لیگ کی قیادت کو نظر بند، کارکنوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے دھرنے سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی گئی، دھرنے سے دو روز قبل مسلم لیگ (ق) اور تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو گھروں میں نظر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    نمائندہ اے آر وائی اظہر فاروق کے مطابق 2 نومبر کو تحریک انصاف کے دھرنے سے متعلق حکومت نے حکمتِ عملی تیار کرلی جس کے تحت مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو دھرنے سے دو روز قبل نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اسلام آباد اور راولپنڈی کا زمینی رابطہ منقطع کردیا جائے گا

    دھرنے سے قبل اسلام آباد اور راولپنڈی کا زمینی رابطہ منقطع کردیا جائے گا جبکہ دریائے جہلم اور اٹک کے پل کنٹینر لگا کر بند کردیے جائیں گے تاکہ شرکا کو اسلام آباد داخل ہونے سے روکا جاسکے۔

    یہ پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے سندھ حکومت سے بھی قیدیوں کی وینز اور بکتر بند گاڑیاں مانگ لیں

    ذرائع نے بتایا کہ اسی ضمن میں یکم نومبر کو پشاور سے اسلام آباد اور لاہور سے اسلام آباد جانے والے موٹر وے کو بھی بند کردیا جائےگا ساتھ ہی راولپنڈی اور اسلام آباد کا زمینی رابطہ منقطع کردیا جائےگا۔

    ضلعی سطح پر کارکنوں کی گرفتاری کا حکم

    حکمتِ عملی میں طے کیا گیا ہے کہ ڈویژن اور ضلع کی سطح پر سرگرم کارکنان کو گرفتار کرنے کے لیے مقامی پولیس کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی دھرنا ناکام بنانے کیلئے حکومت نے پیپلز پارٹی سے مدد مانگ لی