Tag: Govt decided

  • عیدالاضحی کے موقع پر ملک بھر میں ویکسینیشن سینٹرز ایک دن  بند رکھنے کا فیصلہ

    عیدالاضحی کے موقع پر ملک بھر میں ویکسینیشن سینٹرز ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز عیدالاضحی کے پہلے روز بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، ویکسینیشن کی حوصلہ افزا شرح کے پیش نظر ایک چھٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے عیدالاضحی پر ویکسینیشن سینٹرز ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے ویکسینیشن سینٹرزعیدالاضحی کے پہلے دن بند رہیں گے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ این سی اوسی نے ویکسینیشن سینٹرزکی عیدچھٹی کی منظوری دے دی ہے ، جس کے تحت ملک بھرکےویکسی نیشن سینٹرز21جولائی کو بند رہیں گے۔

    ذرائع کے مطابق عید کے دوسرے دن ملک بھر کے ویکسینیشن سینٹرزکھل جائیں گے، ویکسینیشن کی حوصلہ افزا شرح کے پیش نظر ایک چھٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا ،21،20 اور 22جولائی کو عید کی تعطیلات ہوں گی۔

  • حکومت بجٹ میں  نوجوانوں کیلئے کیا اعلان کرنے جارہی ہے؟  بڑی خوشخبری آگئی

    حکومت بجٹ میں نوجوانوں کیلئے کیا اعلان کرنے جارہی ہے؟ بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد: حکومت نے نوجوانوں کیلئے آئندہ بجٹ میں خطیر رقم مختص کئے جانے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں کامیاب جوان پروگرام کیلئے 100 ارب روپے کی رقم مختص کئے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کی تیاری پر کام جاری ہے ، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی معاشی ماہرین اور حکومتی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

    ملاقاتوں میں نوجوانوں کیلئے آئندہ بجٹ میں بھی خطیر رقم مختص کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا، اس سلسلے میں وزیر خزانہ شوکت ترین اور سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی، کامیاب جوان پروگرام کیلئے 100 ارب روپے کی رقم مختص کئے جانے کا امکان ہے۔

    وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا عمل ہر صورت تیز کرنا ہوگا، دیے گئے قرض کو آئندہ مالی سال میں ڈبل کریں گے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ انٹرپینیورشپ کا کلچر عام کرنے کیلئے کامیاب جوان پروگرام سب سے اہم منصوبہ ہے، وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی ذاتی دلچسپی پر شکر گزار ہوں۔

    عثمان ڈار نے کہا پہلی بار کسی حکومت نے اپنے نوجوانوں پر براہ راست سرمایہ کاری شروع کی ہے، کامیاب جوان محض ایک پروگرام نہیں خاموش انقلاب ہے، آہستہ آہستہ تمام رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں اب پوری کوشش نوجوانوں کو اوپر اٹھانے پر ہے۔

  • حکومت کا کل سے  30سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان

    حکومت کا کل سے  30سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے کل سے  30سال سے زائد عمر کے افرادکی کورونا  ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کل سے 30سال سے زائد عمرکےافرادکی ویکسی نیشن شروع کرنے کافیصلہ کرلیا ہے ، ویکسی نیشن کا فیصلہ آج این سی اوسی اجلاس میں کیاگیا۔

    یاد رہے 12 مئی کو وفاقی حکومت نے ویکسین کی فراہمی میں بہتری کے بعد 30سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ویکسین کی فراہمی میں بہتری آرہی ہے اور ویکسی نیشن کی گنجائش میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لہذا ہم ویکسین کےاہل افرادمیں اضافہ کرتے جاتے ہیں۔

    خیال رہے حکومت نے 40سالہ افراد کو واک ان ویکسی نیشن کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا تھا ، شہری کسی بھی سینٹر سے ویکسی نیشن کراسکتے ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ بزرگوں سے ویکسی نیشن شروع کرنےکی وجہ عالمی سطح پرمحدودفراہمی ہے، ایک اور وجہ ملک میں ویکسی نیشن کی گنجائش بھی ہے، مستقل کوشش سے ویکسین کی فراہمی ،گنجائش دونوں مسلسل بڑھ رہی ہے۔

  • کورونا ویکسینیشن ، پاکستان میں کل سے 40 سال سے زائد عمر والوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کااعلان

    کورونا ویکسینیشن ، پاکستان میں کل سے 40 سال سے زائد عمر والوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کااعلان

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے کل سے 40 سال سے زائد کے افراد کی ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 50سال سے زائد عمر افراد کو واک ان ویکسی نیشن کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سیںٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت نے 40سال سےزائدکےافرادکی ویکسینیشن کی رجسٹریشن کل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ آج این سی اوسی کےاجلاس میں کیا گیا، 40سال سے زائد والے رجسٹریشن کرائیں اوردوسروں کو بھی ترغیب دیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے واک ان ویکسینیشن کیلئے عمرکی حد میں کمی کرتے ہوئے 50سال سے زائد عمر افراد کو واک ان ویکسینیشن کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل حکومت نے 60سال عمر کے افراد کو واک ان کورونا ویکسینیشن سہولت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ بلوچستان میں 60 سال سے زائدعمر افراد کی واک ان ویکسینیشن جاری ہے جبکہ پنجاب، سندھ اور کے پی میں واک ان ویکسینیشن کیلئےمقررہ عمر 65 سال ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں واک ان ویکسینیشن کاآغاز16مارچ سےکیاگیاہے، آغاز میں واک ان کی سہولت 70 سال سے زائد عمر افراد کیلئے تھی۔

    واک ان ویکسینیشن کرانے والے افرادکو رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ، واک ان کے خواہشمند کسی بھی سینٹر سے کورونا ویکسینیشن کرا سکتے ہیں۔

  • تحریک لبیک کے مطالبات پر مشتمل قرارداد عید سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ

    تحریک لبیک کے مطالبات پر مشتمل قرارداد عید سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں تحریک لبیک کے مطالبات پر مشتمل قرارداد عید سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک لبیک سے معاہدے سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی ، شیخ رشید، پیر نورالحق قادری سمیت دیگر شریک ہوئے۔

    اجلاس میں تحریک لبیک سےہونےوالےمعاہدے پر عملدرآمد پر غورکیا گیا اور فرانس کے سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ایوان سے منظور کرانے کی تجویز پر مشاورت کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تحریک لبیک کے مطالبات پر مشتمل قرارداد عید سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا تحریک لبیک سےمعاہدے پر عملدرآمد کے لیےکمیٹی دیگر جماعتوں سے بھی بات کرے گی۔

    خیال رہے حکومت نے تحریک لبیک سےمعاہدے پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی تشکیل دی تھی۔

    یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان 4نکاتی معدہدہ طے پایا تھا ، جس کے تحت حکومت فرانس کے سفیر کو دو سے تین ماہ میں ملک بدر کرے گی، فرانسیسی سفیر کوپارلیمنٹ سےفیصلہ سازی کے ذریعے ملک بدر کیا جائے گا۔

    معاہدے میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی حکومت فرانس میں سفیر تعینات نہیں کرےگی اور فرانس کی مصنوعات کا سرکاری سطح پر بائیکاٹ کیا جائے گا۔

  • سینیٹ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کی رائے، حکومت نے اہم  فیصلہ کرلیا

    سینیٹ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کی رائے، حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد: حکومت نے سپریم کورٹ کی سینیٹ انتخابات سے متعلق رائے کے بعد الیکشن کمیشن سےفوری رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، حکومتی وفد کچھ دیر میں الیکشن کمیشن پہنچے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پررائے کے بعد حکومت نے الیکشن کمیشن سےفوری رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، وفاقی وزرا پر مشتمل حکومتی وفد کچھ دیر میں الیکشن کمیشن پہنچے گا ، وفاقی وزیر فواد چوہدری اور آئینی ماہرین بھی وفد میں شامل ہوں گے۔

    خیال رہے سپریم کورٹ کی رائے کے بعد سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ساری ذمہ داری الیکشن کمیشن پر ہیں ، سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر رائے دیتے ہوئے کہا تھا کہ سینیٹ الیکشن خفیہ بیلٹ سے ہوگا ، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہےکہ وہ آزادانہ اورشفاف الیکشن کروائے۔

    مزید پڑھیں : سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی تحریری رائے سامنے آگئی

    تحریری رائے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ الیکشن آئین اور قانون کے تحت ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کیلئے تمام اقدامات کر سکتا ہے اور تمام ادارے الیکشن کمیشن کیساتھ تعاون کے پابند ہیں۔

    سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کاانعقاد آئین اور قانون کے تحت ہوتاہے، آرٹیکل 218 کے تحت شفاف الیکشن کاانعقادالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے جبکہ انتخابی عمل کوکرپٹ عمل سے تحفظ فراہم کرنابھی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

  • ملازمین کا احتجاج ، حکومت کا پاکستان اسٹیل کے باہر رینجرزتعینات کرنے کا فیصلہ

    ملازمین کا احتجاج ، حکومت کا پاکستان اسٹیل کے باہر رینجرزتعینات کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے پاکستان اسٹیل کے باہر رینجرزتعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ، وفاقی کابینہ کی منظوری سے رینجرز کے دستے اسٹیل ملز کے باہر تعینات ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نےملازمین کے احتجاج کے پیش نظر پاکستان اسٹیل کے باہر رینجرزتعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی کابینہ نےپاکستان اسٹیل کے باہر رینجرز تعیناتی کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سرکولیشن سمری کی منظوری دی۔

    سمری میں کہا گیا ہے کہ اسٹیل ملز سے نکالے گئےملازمین اہلخانہ کےہمراہ دھرنادیئےبیٹھے ہیں، مظاہرین نے 11جنوری کو پاکستان اسٹیل کے سی ای او کے دفتر پر دھاوا بولا۔

    سرکولیشن سمری میں کہنا تھا کہ مظاہرین نےاسٹیل ملز کے چیف ایگزیکٹوکو دفتر میں یرغمال بنائے رکھا ، اسٹیل ملز کے ملازمین اور افسران کی سیکیورٹی کے لئے رینجرز تعینات کی جائے۔

    اسٹیل ملز ملازمین نوکریوں سے برخاستگی پر حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ، پاکستان اسٹیل نے وزارت صنعت کے ذریعے وزارت داخلہ سے رینجرز کی سیکیورٹی طلب کی۔

    وفاقی کابینہ کی منظوری سے رینجرز کے دستے اسٹیل ملز کے باہر تعینات ہوں گے۔

  • کورونا ویکیسن پاکستان پہنچتے ہی حکومت کا بڑا فیصلہ

    کورونا ویکیسن پاکستان پہنچتے ہی حکومت کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے انسداد کورونامہم کیلئے ویکسین کی صوبوں کو فوری منتقلی کا فیصلہ کرلیا ، صوبوں کوکورونا ویکسین آج روانہ کی جائے گی ، ویکسین کی ملک گیرترسیل ای پی آئی کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاق اور صوبائی سطح پرانسدادکورونامہم کیلئےانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ کوروناویکسین کی ملک گیر ترسیل کا پلان ای پی آئی کاتیار کردہ ہے۔

    حکومت کی جانب سے انسدادکورونامہم کیلئے ویکسین کی صوبوں کو فوری منتقلی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، کوروناویکسین نورخان ایئربیس سےای پی آئی اسٹور منتقل ہوگی۔

    ذرائع وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ صوبوں کوکوروناویکسین آج روانہ کی جائےگی، ویکسین کی ملک گیرترسیل ای پی آئی کرےگی، ای پی آئی سے ویکسین کولڈ چین کنٹینرز پر صوبوں کوروانہ کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق وفاق صوبوں کوکولڈباکسز،ڈرائی آئس،سرنجزفراہم کرےگا ، سندھ، بلوچستان کو کورونا ویکسین بذریعہ جہازبھجوائی جائےگی جبکہ خیبرپختونخوا، اور پنجاب کوویکسین بذریعہ سڑک روانہ کی جائے گی۔

    حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے حکام ویکسین کنٹینرز کے ہمراہ جائیں گے اور کوروناویکسین کنٹینرزکوسخت سیکیورٹی حصارمیں روانہ کیاجائےگا جبکہ وفاق کورونا ویکسین کوصوبائی فوکل پرسن کےحوالے کرے گا۔

    خیال رہے چین سے بطور تحفہ دی جانے والی کرونا وائرس ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، اگلے چند دنوں میں ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

  • حکومتِ پاکستان کا گستاخانہ خاکوں کے جواب میں متفقہ اورمؤثر ردعمل دینے کا فیصلہ

    حکومتِ پاکستان کا گستاخانہ خاکوں کے جواب میں متفقہ اورمؤثر ردعمل دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : گستاخانہ خاکوں کے جواب میں متفقہ اورمؤثر ردعمل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم خود اسلامی ممالک کے سربراہان سے رابطے کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کے جواب میں متفقہ اورمؤثر ردعمل دینے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں وزیراعظم خود اسلامی ممالک کے سربراہان سے رابطے کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کے رابطوں کا فیصلہ کابینہ میں کیاگیا، وزیراعظم تمام اسلامی ممالک کو خط بھیجیں گے جبکہ وزیرخارجہ کو ہدایت کی ہے کہ اوآئی سی اجلاس میں معاملہ ایجنڈے پر لایا جائے گا اور ایسےواقعات کی روک تھام کیلئےسفارتی وقانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

    یاد رہے وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فرانسیسی صدرکی طرف سےمسلمانوں کے جذبات مجروح کرنےکی مذمت کرتے ہوئے کابینہ نے گستاخانہ خاکوں سےمسلمانوں کےجذبات کوپہنچنے والی ٹھیس کا نوٹس لیا۔

    مزید پڑھیں : حضرت محمد ﷺکی شان میں گستاخی کسی صورت قبول نہیں، وزیراعظم 

    اجلاس میں کہا گیا کہ کسی مسلمان کیلئےنبی ﷺکی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے، ہرفورم پرمسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی بھرپوراندازسےکی جائےگی۔

    اسلام آباد:حکومت کا ایک بارپھر اوآئی سی کےپلیٹ فارم تک رسائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی پلیٹ فارم سےعالمی دنیاتک امت مسلمہ کےتحفظات پہنچائےجائیں گے۔

    اجلاس میں وزیراعظم نے کابینہ ارکان سے ناموس رسالت پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاتھا گستاخانہ خاکوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھاؤں گا، حضرت محمد ﷺکی شان میں گستاخی کسی صورت قبول نہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اظہار آزادی رائے اورگستاخی میں فرق ہے، ناموس رسالت کا مقدمہ خود لڑوں گا، گستاخانہ خاکوں سےکروڑوں مسلمانوں کےجذبات مجروح ہوئے۔

  • نوازشریف کی وطن واپسی :حکومت کا برطانوی حکومت کو ایک بار پھر خط لکھنے کا فیصلہ

    نوازشریف کی وطن واپسی :حکومت کا برطانوی حکومت کو ایک بار پھر خط لکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے برطانوی حکومت کو ایک بار پھر خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی وطن واپسی کے عدالتی احکامات پر حکومت نے برطانوی حکومت کو ایک بار پھر خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے وزارت خارجہ اورایف آئی اے کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نواز شریف کو ہر صورت وطن واپس لانے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ برطانوی حکومت کی مدد سے نواز شریف کو واپس لائیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ نواز شریف کو واپس لانے کیلئے قانونی آپشنز استعمال کئے جائیں، نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے بھاگےہیں، ان کو نواز شریف کو وطن واپس آکرعدالتوں کے سامنے پیش ہوناہوگا، کسی صورت این آر او نہیں ملے گا اور نہ کرپشن پر کسی کو کوئی معافی ملے گی۔

    یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے پندرہ ستمبر کو العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا اور ریفرنس میں ضمانت کا حکم ختم کردیا تھا