Tag: govt decided to launch

  • حکومت کا قومی انسداد پولیو مہم رواں ماہ چلانے کا فیصلہ

    حکومت کا قومی انسداد پولیو مہم رواں ماہ چلانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے قومی انسداد پولیو مہم رواں ماہ چلانے کا فیصلہ کرلیا، مہم 21 سے25 ستمبر تک جاری رہے گی ، اس دوران 3 کروڑ 96 لاکھ بچوں کی قطرے پلائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے قومی انسداد پولیو مہم رواں ماہ چلانے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قومی انسداد پولیو مہم 21 سے25 ستمبر تک چلائی جائےگی، مہم 3دن چلائی جائےگی جبکہ 2دن کیچ اپ ڈیز ہوں گے۔

    قومی انسداد پولیو مہم آزادکشمیر، گلگت بلتستان ورچاروں صوبوں میں چلائی جائےگی ، مہم کے دوران 3 کروڑ 96 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن ہو گی اور 2 لاکھ 70 ہزار ورکرز حصہ لیں گے۔

    ذرائع کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہو گا۔

    یاد رہے معاون خصوصی صحت کی زیرصدارت پولیوصورتحال پراجلاس میں سربراہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹربرائے پولیو ڈاکٹرصفدررانا نے بریفنگ میں بتایا تھا کہ کورونا کے باعث انسداد پولیو سرگرمیاں 4 ماہ معطل رہیں، جولائی،اگست کےدوران کامیاب انسدادپولیو مہم چلائی گئیں۔

    ڈاکٹر صفدررانا کا کہنا تھا کہ رواں ماہ ملک میں قومی سطح پرانسدادپولیو مہم کی تیاری ہے، قومی انسدادپولیو مہم میں4کروڑ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف ہے۔

    معاون خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا تھا کہ حکومت انسداد پولیو کیلئے موثر، مربوط اقدامات یقینی بنارہی ہے اور ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے، انسدادپولیو ورکرزقومی ہیروزہیں، صوبوں کے تعاون سے انسداد پولیو حکمت عملی میں بہتری لائیں گے۔

  • حکومت کا ملکی تاریخ کی پہلی ای کامرس پالیسی متعارف کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا ملکی تاریخ کی پہلی ای کامرس پالیسی متعارف کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے ملکی تاریخ کی پہلی ای کامرس پالیسی متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیا ، پہلی ای کامرس پالیسی منظوری کیلئے کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ای کامرس کے فروغ اور ریگیولیشن کیلئےحکومت نے پہلی ای کامرس پالیسی متعارف کروانےکافیصلہ کیا ہے، وزارت تجارت پالیسی منظوری کے لیے کابینہ میں پیش کرے گی، کابینہ کااجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔

    پالیسی میں ای کامرس کو ریگولیٹ کرنے اور ای کامرس کو بروئے کار لاکر برآمدات کو بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مقامی اور بیرون ملک ٹرانزیکشنز کیلئے موثر ای پیمنٹ انفراسٹرکچر بنانے پر زور دیاگیا ہے۔

    پالیسی میں ادائیگیوں کیلئےبین الاقوامی گیٹ وے قائم کرنےکی بھی تجویز دی گئی ہے۔ نیٹ اس کے علاوہ آن لائن بزنس کوایس ای سی پی میں رجسٹرکرنے کی تجویز بھی پالیسی کاحصہ ہے۔

    پالیسی میں ناکارہ اشیاکی ری ایکسپورٹ کیلئےاجازت دینےکی تجویز بھی شامل کی گئی ہے۔

    پالیسی پر عمل کیلئے وفاق اورصوبوں میں اسٹیئرنگ کمیٹیوں کے قیام کی تجویز بھی زیرغورہے جبکہ پالیسی کے اطلاق سےملک میں روزگارکےنئے مواقع پیدا ہوں گے۔