Tag: Govt decided

  • کفایت شعاری مہم ، وفاقی حکومت کا جاری اخراجات میں 10 فیصد بچت کا فیصلہ

    کفایت شعاری مہم ، وفاقی حکومت کا جاری اخراجات میں 10 فیصد بچت کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کا جاری اخراجات میں 10فیصد بچت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پرپابندی عائد ہوگی،گاڑیاں خریدنے کے لئے وزارت خزانہ سے این او سی لازمی قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم سے متعلق اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں وفاقی حکومت کا جاری اخراجات میں 10فیصد بچت کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پرپابندی عائد ہو گی جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آپریشنل مقاصد کے لئے گاڑیاں خرید سکیں گے، گاڑیاں خریدنے کے لئے وزارت خزانہ سے این او سی لازمی قرار دیا ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق نئی آسامیوں کی تخلیق پرپابندی عائدہوگی، مجازافسران کو صرف ایک اخبار کی اجازت ہوگی جبکہ تمام سیکریٹریز کو بچت کے لئے حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی، 15 دسمبر تک بچت کے حوالے سے حکمت عملی پیش کی جائے۔

    گاڑیوں کی خریداری اور آسامیوں کی تخلیق سے متعلق 4 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ اخراجات سے متعلق کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری وسادگی مہم صوابدیدی فنڈزختم کرکےاربوں روپےکی بچت کی ہے۔

    کفایت شعاری مہم کے تحت حکومت نے وفاقی وزراء کے بعد سرکاری افسران کے بھی بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کی تھی، اجلاس اور کانفرنسز میں متعلقہ سفارت خانے کے اہلکار شرکت کریں گے، سرکاری حکام دعوت نامے بھی قبول بھی نہیں کریں گے۔

    اس سے قبل کفایت شعاری مہم کے تحت وزہراعظم ہاؤس ،  وزارت مواصلات اور  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی گاڑیوں کی گاڑیوں کی نیلامی کی گئی تھی۔

  • حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے اوورسیزپاکستانیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، وفاقی حکومت آج”نیا پاکستان کالنگ”منصوبے کا آغاز کرے گی، پروگرام کے تحت شعبے کے ماہر کی خدمات درکار ہوں گی، اسے وطن واپس بلایا جاسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک پاکستانی ڈاکٹر، انجینئر، پروفیسر اور آئی ٹی ایکسپرٹس کے لیے خوشخبری آگئی ، حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا بیرون ملک پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومتی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔

    وفاقی حکومت آج”نیا پاکستان کالنگ”منصوبے کا آغاز کرے گی، پروگرام کے تحت مختلف شعبوں کے ماہر اوورسیز ڈیٹا جمع کراسکیں گے جبکہ تعلیمی قابلیت، کسی بھی شعبے میں تجربے کی مدت اور دیگر ریکارڈ جمع ہوگا، جس کے بعد ریکارڈ وزارت اوورسیز پاکستانیوں کی ویب سائٹ پر بھیجا جاسکے گا۔

    وزارت تمام اوورسیز پاکستانیوں کا ریکارڈ ویب سائٹ پر رکھے گی، جس شعبے کے ماہر کی خدمات درکار ہوں گی، اسے وطن واپس بلایا جاسکے گا اور اوورسیز ماہرین سے حکومتی اور نجی ادارے استفادہ کر سکیں گے۔

    یاد رہے اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئےاسپیشل پیکج کااعلان کرنے والے ہیں،ہر طرح کی رکاوٹ ختم کریں گے تاکہ ترسیلات زرمیں اضافہ ہو اور اوورسیز پاکستانیوں کو ملک پہنچنے پرامیگریشن دشواری ختم کریں گے، مشن ہے اوورسیز پاکستانیوں کی دیکھ بھال بہتراندازمیں کریں گے۔

    بعد ازاں اسلام آباد میں وزارت اوورسیز کے حکام کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق اہم فیصلے کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانی محنت کشوں کو سہولتیں دینے کا اعلان کیا تھا۔

    اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا جامع ریکارڈ ترتیب دینے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے نادرا اور وزارت اوورسیز کے حکام کو مذکورہ ریکارڈ ترتیب دینے کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی تھی۔

  • حکومت کا ایک بار پھر گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا ایک بار پھر گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے ایک بار پھر گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے لئے عالمی مالیاتی ادارے کو بھی حکومت نے یقین دہانی کروادی ہیں.

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے جائزہ مذاکرات رواں ماہ کے اختتام پر دبئی میں ہونگے، عالمی مالیاتی ادارے نے کسان پیکج اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو دی گئی مراعات کی وضاحت طلب کرلی ہے،حکومت بھی آئی ایم ایف کو رام کرنے میں مصروف ہے۔

    حکومت نے مہنگائی کےمارے عوام کی پروا نہ کرتے ہوئےعالمی مالیاتی ادارےکو گیس کی قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    حکومت کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ جنوری دوہزار سولہ میں کر دیا جائے گا.

    حکومت نے رواں سال اگست میں بھی گیس کی قیمتوں میں تریسٹھ فیصد تک اضافہ کیا تھا، اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے نیپرا رپورٹ پر بھی بات کرنے کا عندیہ دیا ہے.

  • حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا

    حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد: حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کرکے صوبوں کو بلدیاتی انتخابات کیلئے قانون سازی کی ہدایت کر دی ہے۔

    حکومت نے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کےانعقاد کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وزارتِ پارلیمانی امور نے قانون سازی کے لئے صوبوں کو خط لکھ دیئے ہیں، پارلیمانی امور کی وزارت نے سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے رابطہ کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ فورا قانون سازی کر کے حلقہ بندیوں کے لئے ضروری اقدامات کریں۔

    ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے تینوں صوبوں میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کرا دیئے جائیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن سے بھی وفاقی حکومت نے رابطہ کیا ہے تاکہ سپریم کورٹ کےفیصلےکی روشنی میں بلدیاتی انتخابات کےانعقاد کو جلد از جلد یقینی بنایا جاسکے۔