Tag: govt employees

  • بجٹ 26-2025: سندھ کابینہ نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی

    بجٹ 26-2025: سندھ کابینہ نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی

    کراچی: سندھ کابینہ نے آئندہ بجٹ 2025-26 کے لیے مختلف پے اسکیلز کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ نے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

    سندھ حکومت کی اس فیصلے کا مقصد بڑھتی ہوئی مہنگائی کے درمیان مالی ریلیف فراہم کرنا ہے اور یہ وسیع تر صوبائی بجٹ کے فریم ورک کا حصہ ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/sindhs-budget-for-the-next-fiscal-year-will-be-presented-today/

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کےلیے بجٹ کی منظوری دے دی گئی ہے، مراد علی شاہ نے کہا کہ عوامی ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ پیش کیا جائیگا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کو ریلیف دیا جائے گا، بلاول بھٹو کی ہدایت پر بجٹ تجاویز حاصل کی گئیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی اور قومی مفادات کو ترجیح دی۔

    دستاویزات کے مطابق سندھ کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار 18 ارب روپے کا ہوگا، صوبائی ترقیاتی بجٹ 520 ارب، ضلعی ترقیاتی بجٹ 55 ارب روپے ہوگا، غیر ملکی فنڈز 366 ارب، وفاقی سالانہ ترقیاتی پروگرام سے 76 ارب ملیں گے۔

  • تنخواہوں میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور بڑا اعلان

    تنخواہوں میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور بڑا اعلان

    پشاور: خیبر پختونخواہ حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے 15فیصد ڈسپیریٹی ریڈ کشن الاؤنس کا اعلان کردیا ، الاؤنس ان ملازمین کو ملے گا جو پہلے اسے کوئی الاؤنس نہیں لے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ خیبر پختونخواہ تیمورسلیم جھگڑا نے سرکاری ملازمین کیلئے 15 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کا اعلان کردیا۔

    تیمورجھگڑا نے کہا وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پرسرکاری ملازمین کو پیکج دیا جا رہا ہے، الاؤنس ان ملازمین کو ملے گا جو پہلے اسے کوئی الاؤنس نہیں لے رہے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبائی سیکرٹری فنانس کے ساتھ میٹنگ کی ہے، اس حوالے سے فنانس ڈپارٹمنٹ جلد فائل ورک مکمل کرلے گا اور حتمی منظوری کے لیے فائل وزیراعلیٰ کے پی کو بھیجی جائے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ منظوری کے بعد وزیراعلیٰ محمود خان باضابطہ اعلان کریں گے اور اس سلسلے میں متعلقہ نوٹیفکیشنز پر عمل کیا جائے گا۔

    واضح رہے حکومت نے گذشتہ ماہ کے آغاز میں کم تنخواہ والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

  • عید الاضحیٰ: سرکاری ملازمین کی سہولت کے لیے وزیر اعظم کی اہم ہدایت

    عید الاضحیٰ: سرکاری ملازمین کی سہولت کے لیے وزیر اعظم کی اہم ہدایت

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کی سہولت کا خیال کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عید الاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کردی جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے عید الاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد وزارت خزانہ تنخواہیں جاری کرنے کے لیے متحرک ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 16 جولائی تک جاری ہوجائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق اے جی پی کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

    وزارت خزانہ کا بھی کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ سے پہلے تنخواہ جاری کی جائے گی، تنخواہوں سے متعلق نوٹی فکیشن بھی جلد جاری ہوگا۔

  • سعودی عرب: کرپشن کرنے والوں کا عبرتناک انجام

    سعودی عرب: کرپشن کرنے والوں کا عبرتناک انجام

    ریاض: سعودی عرب میں مختلف محکموں کے 16 اہلکاروں کو رشوت لینے اور بدعنوانی کے جرم میں جرمانے اور قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق 16 حکومتی اہلکاروں کے خلاف بددیانتی کے الزامات ثابت ہونے پر فوجداری عدالت نے مجموعی طور پر انہیں 39 برس قید اور 30 لاکھ ریال جرمانے کی ابتدائی سزا کا حکم سنایا ہے۔

    ان میں سے 12 ملزمان کا تعلق عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کروانے والے مخصوص شعبے سے تھا جن پر رشوت لینے، جعل سازی، جعلی آرڈرز اور منی لانڈرنگ کے علاوہ مذکورہ جرائم کے مرتکب افراد کی پردہ پوشی کرنے کا الزام تھا۔

    ذرائع کے مطابق عدالتی فیصلوں پر عملدر آمد کروانے والے ادارے سے تعلق رکھنے والے ملزمان کو ان کے منصب سے بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔

    مذکورہ ملزمان کو انسداد بدعنوانی کی عدالت میں مختلف الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا، عدالتی حکم کے مطابق 65 ملین ریال کی ادائیگی کے آرڈر پر عمل درآمد کروانا تھا۔

    ملزمان نے جعلی وصولی بنا کر ادائیگی ظاہر کی جبکہ حقیقت میں جس پارٹی کو ادائیگی کا حکم عدالت نے دیا تھا اسے ادائیگی ہی نہیں کی گئی بلکہ ملزمان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر جعلی چیک بنوایا اور اسے مقامی بینک کے اہلکار کے تعاون سے کیش بھی کروا لیا تھا۔

    دوسرا مقدمہ ریاض کے ادارہ امور صحت کے 2 اہلکاروں پر دائر کیا گیا تھا جنہوں نے الجمعہ کمشنری میں شاہ خالد اسپتال کے پروجیکٹ میں رشوت لے کر اصل لاگت سے کہیں زیادہ کی منظوری کروائی۔

    پروجیکٹ کی لاگت 6 ملین ریال تھی اس کے بجائے انہوں نے 23 ملین ریال ظاہر کیے اور ایک ایسے ٹھیکیدار کو ٹھیکہ دلایا تھا جو ان کے ساتھ شریک تھا۔

    مذکورہ کیس میں عدالت نے ایک ملزم کو 7 برس 6 ماہ قید اور 12 لاکھ ریال جرمانہ جبکہ دوسرے کو 6 برس 6 ماہ قید اور 12 لاکھ ریال جرمانے کی سزا کا ابتدائی حکم سنا دیا.

    تیسرے کیس میں ریاض بلدیہ کا ایک اہلکار ملوث تھا جس نے ایک انجینئرنگ کے ادارے سے ڈھائی لاکھ ریال رشوت لے کر لائسنس جاری کیا تھا، عدالت نے رشوت لینے پر اہلکار کو 1 برس 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔

  • سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

    سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

    پشاور: خیبرپختونخواحکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے بلاسود قرضے دینے کی منظوری دے دی، بلاسود قرضےگھر،گاڑی ،موٹرسائیکل خریدنے کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری آگئی ، کے پی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے بلاسود قرضے دینے کی منظوری دے دی۔

    بلاسود قرضےگھر،گاڑی ،موٹرسائیکل خریدنے کے لیے فراہم کیےجائیں گے ، دستاویز کے مطابق گریڈ 1 سے17 تک کے ملازمین قرضے لینے کے اہل ہوں گے، کم سے کم 5 سال اور زیادہ سے زیادہ 10سال مدت ملازمت والے قرض لے سکیں۔

    یاد رہے جون میں خیبرپختونخوا حکومت نے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا ، ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت ریٹائرمنٹ کی عمر میں تین سال کا اضافہ کرے گی، جس کے بعد سرکاری ملازمین 60 کے بجائے 63 برس میں ملازمت سے سبکدوش ہوں گے۔

    فیصلہ ریٹائڑد سرکاری ملازمین کے پنشن اخراجات میں مسلسل اضافے کے پیش نظر کیا گیا تھا ، ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے سے حکومت پر پنشن کی مد میں پڑنے والا بوجھ کم ہو گا۔

    بعد ازاں وزیراعظم نے سیکریٹری خزانہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے معاملے پر مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے وزرائے اعلی اور چیف سیکرٹریز سے بھی رائے طلب کی تھی۔

  • سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشنز عید الاضحیٰ سے پہلے ادا کرنے کا فیصلہ

    سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشنز عید الاضحیٰ سے پہلے ادا کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے خوشخبری ، وفاقی حکومت نے عید الاضحی سے پہلے سرکاری ملازمین کوتنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگیوں کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید الاضحی سے پہلے تنخواہ اور پنشنز ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے اکاؤنٹنٹ جنرلز کو سرکلر جاری کر دیا گیا۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحی سے قبل وفاقی اداروں کے ملازمین کو تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 17 اگست تک تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کی ہدایات جاری کردی گئی ہے جبکہ تنخواہ، پنشن کی ایڈوانس ادائیگی کیلئے متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا گیا۔

    وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی حکومتی وسول آرمڈ فورسز کو پنشن اور تنخواہ ایڈوانس دی جائے گی، فیصلہ ملازمین کو قربانی کرنے اور عید کی خوشیاں منانے کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا۔