Tag: govt-formation-in-punjab

  • پنجاب میں حکومت سازی: عمران خان نے پارٹی قیادت  کو ٹاسک سونپ دیئے

    پنجاب میں حکومت سازی: عمران خان نے پارٹی قیادت کو ٹاسک سونپ دیئے

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر پارٹی قیادت کو ٹاسک سونپ دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی کے بعد پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی قیادت کو ٹاسک سونپ دیئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے معاملات کا ٹاسک خصوصی کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے، شفقت محمود، یاسمین راشد ، سبطین خان ، یاں محمودالرشید اور میاں اسلم اقبال کو ٹاسک سونپے گئے ہیں۔

    سیاسی قانونی اور انتظامی معاملات سے متعلق بھی خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ، اسدعمر، بابر اعوان، محمود الرشید،اسلم اقبال اور اعجاز چوہدری کمیٹی میں شامل ہیں۔

    اسد عمر پنجاب میں حکومت سازی کے معاملات کیلئے کمیٹی کے سربراہ مقرر کیے جا چکے ہیں ، کور کمیٹی کے اجلاس میں رہنماؤں کو پنجاب کے معاملات کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔

    کمیٹی وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد امیدوار پرویز الٰہی کے انتخاب کے معاملات دیکھے گی ، تحریک انصاف وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے چوہدری پرویزالٰہی کو امیدوار نامزد کر چکی ہے۔

    کمیٹی پنجاب کے ارکان اسمبلی سے رابطے اور دیگرانتخابی عمل کے معاملات کو دیکھےگی۔

    پارٹی رہنماؤں، ارکان اسمبلی اور کارکنوں کیخلاف مقدمات کے معاملات پر بھی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ، تحریک انصاف مقدمات کے لئے قانونی پلیٹ فارمز سے رجوع کرے گی۔

    کمیٹی مقدمات ختم کرانے کیلئے وکلا کی ٹیم تشکیل دے گی اور بھرپور قانونی جنگ لڑی جائے گی۔