Tag: govt sindh

  • شدیدگرمی اور لوڈشیڈنگ، آج سندھ بھر میں عام تعطیل

    شدیدگرمی اور لوڈشیڈنگ، آج سندھ بھر میں عام تعطیل

    کراچی : سندھ حکومت نے شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث آج صوبے بھرمیں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

    کراچی میں شعلے برساتی گرمی نے کئی جانیں نگل لیں، سات سو پچاس سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد سندھ حکومت کو ہوش آیا تو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    وزیرِاطلاعات سندھ شرجیل میمن کے مطابق سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافے اور شدید لوڈشیڈنگ کے باعث آج عام تعطیل ہے اور سرکاری دفاتر بند ہیں ۔ تاہم عدالتی امور سرانجام دیئےجا رہے ہیں۔

    طلباء کی مشکلات کے پیشِ نظر جامعہ کراچی اور وفاقی اردو یونیورسٹی میں امتحانات بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

  • سندھ حکومت نے ٹیلی کام ٹیکس کی شرح کم کرنے کا فیصلہ کرلیا

    سندھ حکومت نے ٹیلی کام ٹیکس کی شرح کم کرنے کا فیصلہ کرلیا

    کراچی : سندھ حکومت نے ٹیلی کام ٹیکس کی شرح کم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    سندھ حکومت نے بجٹ میں کراچی کی عوام کو ریلیف دینے کیلئے ٹیلی کام ٹیکس کی شرح انیس عشاریہ پانچ فیصد سے کم کرکے اٹھارہ فیصد کردی، سندھ حکومت نے اعلان کیا کہ یکم جولائی دوہزار پندرہ سے ٹیلی کام سیکڑ پر ٹیکس کم کردیا جائے گا۔

    جولائی دوہزار پندرہ سے سو روپے کا کارڈ لوڈ کرانے پر پہلے کے مقابلے0.93 پیسے زیادہ ملیں گئے جبکہ سندھ کے علاوہ دیگر صوبوں اور وفاق میں ٹیکس کی شرح انیس عشاریہ پانچ فیصد ہی رہے گی۔

    ٹیلی کام ٹیکس کے حوالے سے پوری دنیا میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔

  • کراچی: صدیق میمن چیف سیکریٹری سندھ تعینات

    کراچی: صدیق میمن چیف سیکریٹری سندھ تعینات

    کراچی : وزیرِاعظم نواز شریف نے محمد صدیق میمن کو چیف سیکریٹری سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

    وفاقی حکومت نے گریڈ اکیس کے سینئرافسرمحمد صدیق میمن کو چیف سیکریٹری سندھ تعینات کردیا ہے، اسٹیبپلشمنٹ ڈویژن نے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا جبکہ چیف سیکریٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد لے لی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے صدیق میمن سے ملاقات میں انہیں چیف سیکریٹری سندھ کا عہدہ سنبھالنے کی ہدایت کی، اس سے پہلے صدیق میمن چئیرمین پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے عہدے پر کام کررہے تھے۔

    ذرائع کے مطابق محمد صدیق میمن کی چیف سیکریٹری سندھ کی تعیناتی وفاقی حکومت اور سندھ کی حکومت کی باہمی رضا مندی سے ہوئی ہے، اس سے قبل وفاقی حکومت میں اور سندھ حکومت نے ایک دوسرے کو تین تین نام تجویز کئے تھے جن میں دونوں طرف سے صدیق میمن کا نام دیا گیا تھا۔

    اس سے قبل وہ وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری، محکمہ تعلیم،منصوبہ بندی و ترقیات سمیت کئی اہم عہدوں پر سندھ میں کام کرچکے ہیں ۔

    واضح رہے کہ سندھ کے چیف سیکریٹری سجاد سلیم ہوتیانہ اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان گذشتہ ایک ماہ سے سخت تناؤ کی صورتحال تھی اور دونوں کے درمیان صورتحال اس حد تک چلی گئی کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کردیں۔

    چیف سیکریٹری نے وزیر اعلیٰ کے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے عہدہ نہیں چھوڑا اور اس عہدے پر دو ہفتے تک براجمان رہے وفاقی حکومت کی مداخلت کے بعد سندھ میں نئے چیف سیکریٹری کا معاملہ حل ہواہے۔

     

  • عزیر بلوچ دبئی کی عدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقل

    عزیر بلوچ دبئی کی عدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقل

    دبئی: لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کو دبئی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

    عزیر جان بلوچ کو دبئی کی عدالت میں پیشی کے بعد دوبارہ جیل بھیج دیا گیا،لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کو پاکستانی حکام کےحوالےکرنےسےمتعلق کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی۔

    پاکستان سےجانیوالی ایف آئی اےکی ٹیم پچھلےتین ہفتوں سےدبئی میں موجود ہے تاہم بعض معاملات کی وجہ سےعذیر جان بلوچ کی واپسی میں تاخیرہو رہی ہے۔

     یو اے ای حکام کا کہنا ہے کہ تاخیر کی بنیادی وجہ پاکستان سےآنیوالی ٹیم کیجانب سےتاخیری حربے اختیار کیاجانا ہے۔

     متحدہ عرب امارات کے حکام نے حکومت پاکستان کوخط لکھاہےجس میں کہاگیا وہ عزیر بلوچ کی حوالگی کیلیے بھیجی گئی سندھ پولیس کی ٹیم کی مکمل دستاویزات جلدازجلدبھیجیں تاکہ ملزم کوانکے حوالے کیا جاسکے۔

     ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اس بات کا بھی امکان ہےکہ عذیر بلوچ کوکراچی کےبجائےاسلام آبادلےجایاجائے۔

    دوسری جانب پاکستان منتقل کرنے کیلیے عزیربلوچ کا عارضی پاسپورٹ بنوانے کا کام بھی آخری مراحل میں ہے۔

  • کراچی :مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ، موسم خوشگوار

    کراچی :مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ، موسم خوشگوار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بونداباندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

    رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار اورخنکی میں اضافہ ہوگیا۔

    مختلف علاقوں میں جمعہ کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔ جس کے بعد شہرمیں رات بھربوندا باندی ہوتی رہی جبکہ کلفٹن ، صدر، گلشن اقبال، ، جوہر ، لانڈھی ،نارتھ کراچی اور نیوکراچی سمیت پیشتر مقامات پر ابر کرم جم کر برسا۔

    اس موقع پر صوبائی وزیربلدیات شرجیل میمن نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور تمام متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام وسائل بروئے کار لا کر ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے۔

    کئی علاقوں میں تیز بارش کے بعد پانی کھڑا ہو گیا، جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، بارش کے پانی کے باعث موٹر سائیکل سوار پھسلن کا شکارہو گئے۔

    گارڈن، لسبیلہ اور نارتھ ناظم آبادسمیت کئی علاقوں میں صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثرہورہی ہے، شہر میں رین ایمرجنسی نافذ ہونے کے باوجود بلدیاتی علمہ بدستورغائب ہے اور ایک بار پھر سندھ حکومت کی صفائی مہم بھرپور طریقے سے ناکام ہوگئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی ، بلوچستان خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

     محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں کراچی سمیت بلوچستان کی ساحلی پٹی میں مزید بادل برسیں گے اور آج ملک کے بیشتر علاقوٕں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہیگا ۔

    بارشوں کا سبب بنے والی ہوائیں اتوار کی شام تک بالائی علاقوں میں پہنچ کر بارش برفباری ،اور ژالہ باری کا سبب بنیں گی ۔

  • عزیر جان بلوچ کی پاکستان حوالگی کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

    عزیر جان بلوچ کی پاکستان حوالگی کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

    کراچی: متحدہ عرب امارات حکومت عذیر بلوچ کی حوالگی کیلئے تیار ہیں لیکن حکومتِ سندھ کی عدم دلچسپی سے معاملہ اٹک گیا، تاحال کوئی ٹیم دبئی روانہ نہیں کی گئی۔

    دبئی میں گرفتار ہونے والے کالعدم امن کمیٹی اور لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر جان بلوچ کی پاکستان حوالگی کا معاملہ کھٹائی میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت ملزم کو پاکستان کے حوالے کرنے پر رضا مند ہے لیکن حکومت سندھ کی عدم دلچسپی نے معاملہ لٹکا دیا ہے، انٹر پول حکام عزیر بلوچ کو حوالے کرنے کیلئے پاکستانی ٹیم کے منتظر ہیں تاہم حکومت سندھ نے کوئی ٹیم تاحال دبئی روانہ نہیں کی ہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اُن کا کام کو آرڈینیشن ہے، ملزم جس کو مطلوب ہو وہیں کی ٹیم جاتی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیربلوچ کی حوالگی کا معاملہ سیاسی کشمکش کا شکار ہورہا ہے۔

    انتیس دسمبر دو ہزار چودہ کوعزیر بلوچ کو مسقط سے دبئی پہنچنے پر انٹر پول نےگرفتارکیا تھا۔ عزیربلوچ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے قتل ، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور سو سے زائد دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

  • متحدہ عرب امارات کی حکومت عزیر بلوچ کی حوالگی پر راضی

    متحدہ عرب امارات کی حکومت عزیر بلوچ کی حوالگی پر راضی

    اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کی حکومت کراچی پولیس کو مطلوب گینگ وار ملزم عزیر بلوچ کی حوالگی پر راضی ہوگئی ہے، عزیر بلوچ کو چند دنوں میں پاکستان کے حوالے کردیا جائے گا۔

    دبئی میں گرفتار ہونے والے کالعدم امن کمیٹی اور لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر جان بلوچ کی پاکستان حوالگی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق یو اے ای حکومت کی رضا مندی کے بعد عزیر بلوچ کے مقدمات پر مبنی پر ایک فائل متحدہ عرب امارات بھیج دی گئی ہے، جس کے بعد ملزم عزیر بلوچ کو ایک یا دو دن میں پاکستان کے حوالے کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    انتیس دسمبر دو ہزار چودہ کوعزیر بلوچ کو مسقط سے دبئی پہنچنے پر انٹر پول کی جانب سے گرفتارکیا گیا تھا، سندھ حکومت نے عذیر بلوچ کو مطلوب قرار دے کر اس کے ریڈ وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔

    عزیر بلوچ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے قتل ، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور سو سے زائد دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

  • ایم کیو ایم پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب

    ایم کیو ایم پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب

    کراچی: ٹمبر مارکیٹ آتشزدگی پر ایم کیوایم نے حکومت سندھ کو آڑے ہاتھوں لے لیا، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور کا کہنا ہے کہ عوام التجا کرتے رہے لیکن حکمران غفلت سے نہ جاگے جبکہ ایم کیوایم نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

    کراچی ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی نے ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کو آمنے سامنے لا کھڑا کیا ہے، ناقص امدادی کارروائیوں پر سندھ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عوام مدد کے لیے التجا کرتے رہے ،کراچی رات بھر جلتا رہا لیکن حکومت اور انکے وزراء کا مایوس کن اور مجرمانہ کردار نے حکومت کے گڈ گورننس کا پول کھول دیا۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ واقعے نے ثابت کردیا کہ کراچی کا کوئی والی وارث نہیں ،انھوں نے مطالبہ کیا کہ 90 فیصد اضافی نقصان وزیراعلیٰ سندھ برداشت کریں۔

    قمر منصور نے کہا کہ صوبائی ڈسسزاٹر مینجمنٹ سیل اور بلدیاتی نظام کا نہ ہونا اور صوبائی بجٹ اپنی عیاشیوں اور کرپشن میں استعمال کرنے والے اگر کام کرتے تو یہ سانحہ نہ ہوتا۔

    رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ وزیرِاعظم فوری بلدیاتی انتخابات کرائیں اور وزیرِاعلی اور وزراء کی بے حسی کا نوٹس لیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ ستر فیصد ریونیو دینا والا شہر مرکز کو ٹیکس دینا بند کردے۔