Tag: govt team

  • رابطوں میں تیزی، حکومتی ٹیم اور ایم کیو ایم کے درمیان آج ایک اور ملاقات کا امکان

    رابطوں میں تیزی، حکومتی ٹیم اور ایم کیو ایم کے درمیان آج ایک اور ملاقات کا امکان

    اسلام آباد : حکومتی ٹیم اور ایم کیو ایم کے درمیان آج ایک اور ملاقات کا امکان ہے ، جس میں حکومتی وفد وزیراعظم کےاہم پیغام کا جواب مانگے گا۔

    تفصیلات ک مطابق حکومت اور اتحادیوں کے رابطوں میں تیزی آگئی ، حکومت نے ایم کیو ایم سے پھر رابطہ کیا ، جس کے بعد حکومتی کمیٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات طے پاگئی۔

    حکومتی ٹیم اورایم کیو ایم کے درمیان آج ایک اور ملاقات کا امکان ہے ، ملاقات حکومتی وفدکی لاہور سےواپسی پراسلام آباد میں ہو گی۔

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی سربراہی میں حکومتی وفد کنوینرایم کیوایم خالدمقبول صدیقی سے ملاقات کرے گا ، حکومتی وفد میں اسد عمر اور پرویزخٹک شامل ہوں گے۔

    ملاقات میں حکومتی وفد گزشتہ روزوزیراعظم کےاہم پیغام کا جواب مانگے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم وفدکی وزیر اعظم سے ملاقات کرائے جانے کا بھی امکان ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز شاہ محمود قریشی نے اسدعمر اور پرویزخٹک کیساتھ ایم کیوایم وفد سے ملاقات کی تھی ، جس میں شاہ محمودقریشی نے وزیراعظم کا اہم پیغام ایم کیوایم وفدکو پہنچایا اور کہا تھا ملاقاتوں کاسلسلہ جاری رہے گا۔

  • لاہور میں پُرتشدد احتجاج ، حکومتی ٹیم  آج  کالعدم جماعت  سے مذاکرات کرے گی

    لاہور میں پُرتشدد احتجاج ، حکومتی ٹیم آج کالعدم جماعت سے مذاکرات کرے گی

    لاہور : جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد احتجاج کے بعد حکومتی ٹیم آج کالعدم جماعت سے مذاکرات کرے گی ، وفاقی وزیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات سےمعاملات حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں کالعدم جماعت کا احتجاج جاری ہے ، حکومتی ٹیم آج کالعدم تنظیم سے مذاکرات کرے گی ، حکومتی ٹیم میں نورالحق قادری، شیخ رشید احمد اور راجہ بشارت شامل ہیں۔

    پیر نورالحق قادری کے علمائے اکرام سے رابطے جاری ہے ، وزیر مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات سےمعاملات حل کرنے پر یقین رکھتی ہے اور عوام کی مال و جان کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیرمذہبی امورنور الحق قادری لاہور پہنچ چکےہیں جبکہ شیخ رشید لاہور کیلئے روانہ ہوگئے ہیں علی امین گنڈاپور بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

    خیال رہے کالعدم جماعت کے پرتشدد احتجاج سے 2 پولیس اہلکار شہید اور 44زخمی ہوگئے ہیں ، شہیدہونےوالوں میں ہیڈ کانسٹیل ایوب اور کانسٹیبل خالد جاوید شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل ہجوم کے تشددسے 44اہلکارشدیدزخمی ہوئے۔