Tag: GPS signal

  • اہرام مصر کے اوپر پراسرار معاملہ کیا ہے؟ راز فاش ہوگیا!

    اہرام مصر کے اوپر پراسرار معاملہ کیا ہے؟ راز فاش ہوگیا!

    قاہرہ : چینی سائنسدانوں نے سب سے بڑی پلازما ببلز کا پتہ لگانے کا اعلان کیا ہے، جو دنیا کے مختلف علاقوں جیسے مصری اہرام اور مڈوے آئی لینڈز تک پھیلی ہوئی ہیں۔

    یہ پلازما ببلز سیٹلائٹ مواصلات اور جی پی ایس کو متاثر کرتی ہیں اور ان کا پتہ چائنا اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹیٹیوٹ آف جیولوجی اینڈ جیو فزکس کے ذریعے تیار کردہ ایک نئے ریڈار سسٹم، لو لیٹیٹیوڈ لانگ رینج آئنوسفیرک ریڈار کے ذریعے لگایا گیا ہے۔

    سائنسدانوں کے مطابق یہ ببلز نومبر میں ہونے والے سورج کے طوفان کے نتیجے میں وجود میں آئے اور ان کا پھیلاؤ شمالی افریقہ سے لے کر وسطی بحر الکاہل تک تھا۔

    اہرام مصر

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ زمینی کرہِ ہوا کی ایک سطح میں گیس کی بڑی مقدار جمع ہو رہی ہے جس کے سبب مصنوعی سیاروں اور ان کے ساتھ منسلک آلات کے بیچ رابطہ منقطع ہو جاتا ہے۔

    ادھر مصر میں قومی فلکیاتی اور جغرافیائی تحقیقاتی ادارے میں شمسی اور فضائی تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر محمد صمیدہ الشاہد نے واضح کیا ہے کہ یہ مظہر زمین کی سطح پر کسی جگہ بھی سامنے آ سکتا ہے۔ اس کی وجہ شمسی طوفانوں کے نتیجے میں چارج شدہ ذرات کا کرہ ہوا کی آئیونواسفیئر سطح میں داخل ہونا ہے۔

    اہرام مصر ٹو

    ڈاکٹر الشاہد نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو میں بتایا کہ یہ صورت حال بلبلوں کی شکل میں جنم لیتی ہے۔ یہ نیوی گییشن اور سیٹلائٹس کے حوالے سے محدود خلل پیدا کرنے میں نمایاں طور پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ مصر میں سو سے زیادہ قدیم اہرام پائے جاتے ہیں جن میں سب سے زیادہ مشہور اور سب سے بڑے الجیزہ صوبے میں ہیں۔ یہ دار الحکومت قاہرہ سے 15 کلو میٹر دور دریائے نیل کے مغربی کنارے پر واقع ہیں۔

  • رحیم یار خان ایئرپورٹ کے اطراف بھی طیاروں کو جی پی ایس سگنل کی شکایات موصول

    رحیم یار خان ایئرپورٹ کے اطراف بھی طیاروں کو جی پی ایس سگنل کی شکایات موصول

    کراچی: لاہور اور کراچی کے درمیان طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کی شکایات رپورٹ ہو رہی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اب رحیم یار خان ایئرپورٹ کے اطراف بھی طیاروں کو جی پی ایس سگنل کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فلائٹ انفارمیشن ریجن میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز میں دشواری کی شکایات رپورٹ ہو رہی ہیں، ایک نوٹم میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے 100 ناٹیکل میل کے دائرے میں طیاروں کو سگنل میں مسائل کا سامنا ہے۔

    تاہم ذرائع نے کہا ہے کہ اب رحیم یار خان ایئرپورٹ کے اطراف بھی طیاروں کو جی پی ایس سگنل کی شکایات موصول ہوئی ہیں، جی پی ایس سگنل میں دشواری سے طیاروں کے نیویگیشن سسٹم پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

    ذرائع سی اے اے کا کہنا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول کو پائلٹس کی طرف سے نئی شکایات موصول ہوئی ہیں، اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم میں طیاروں کے پائلٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ جی پی ایس سگنل ملنے میں دشواری سے فوری آگاہ کیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق جی پی ایس سگنل نہ ملنے سے طیاروں کو دوران پرواز شدید دشواری ہوتی ہے، پہلے بھی کراچی اور لاہور ریجن میں طیاروں کو جی پی ایس سگنل ملنے میں دشواری رپورٹ ہو چکی ہے۔