Tag: Graffiti

  • دیواروں پر جیتی جاگتی تصاویر نے لوگوں کو حیران کردیا

    دیواروں پر جیتی جاگتی تصاویر نے لوگوں کو حیران کردیا

    فرانس میں ایک مصور کی حقیقت سے قریب ترین پینٹنگز نے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ مصور نے تھری ڈی تصاویر بنا کر متروکہ اور ویران مقامات میں پھر سے نئی زندگی جگا دی۔

    دنیا بھر میں کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن میں نرمی کیے جانے کے بعد لوگوں نے پھر سے گھروں سے نکلنا شروع کردیا ہے، ایسے میں ایک مصور نے متروک شدہ اور ویران مقامات پر اپنے ہنر کا جادو جگانا شروع کردیا۔

    فرانس سے تعلق رکھنے والے اس مصور کی مہارت، صفائی اور خوبصورتی سے بنائی اس کی پینٹنگز میں جھلکتی ہے جس میں سبجیکٹ کی ایک ایک شے نہایت تفصیل سے بیان کی جاتی ہے۔

    مصور نے شہر کی دیواروں پر جا بجا اپنے فن کا جادو جگایا ہے جو دیواروں سے زندہ ہو کر باہر آتا محسوس ہوتا ہے اور راہ چلتے افراد اسے داد دیے بغیر نہیں رہ سکتے۔

    آپ بھی اس باکمال مصور کی شاندار تصاویر دیکھیں۔

  • ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف وال چاکنگ کا سلسلہ جاری

    ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف وال چاکنگ کا سلسلہ جاری

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں کیخلاف چاکنگ کا سلسلہ جاری ہے، نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی چاکنگ میں خواجہ اظہار  الحسن کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر وال چاکنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، حال ہی میں کی گئی چاکنگ میں اپوزیشن لیڈر سندھ خواجہ اظہار الحسن کو  خصوصی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

    نامعلوم افراد کی جانب سے وال چاکنگ نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا، ایف سی ایریا، بلدیہ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں کی گئی ہے جس میں ایم کیو ایم پاکستان اور اُن کے سربراہ کو غدار کہا گیا ہے جبکہ خواجہ اظہار کے لیے بھی اسی قسم کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔


    پڑھیں: ’’ کراچی، پرویز مشرف کے حق میں وال چاکنگ ‘‘


    وال چاکنگ میں منتخب نمائندوں سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے جبکہ نامعلوم افراد نے بانی تحریک کے حق میں بھی شہر کے مختلف علاقوں کی دیواروں پر نعرے تحریر کیے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ’’ نامعلوم افراد کی حیدآباد میں بانی ایم کیوایم کے سالگرہ کی وال چاکنگ ‘‘


    خیال رہے کراچی میں گزشتہ ماہ سے وال چاکنگ کی سیاست زوروں پر ہے، قبل ازیں اسکیم 33 اور گلشن اقبال کے علاقوں میں فیصل سبزواری کے خلاف چاکنگ کی گئی تھی بعد میں نامعلوم افراد نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے حق میں نعرے درج کیے تھے۔