Tag: grand jirga

  • وزیر اعظم کی زیرصدارت حکومت کا گرینڈجرگہ آج ہوگا

    وزیر اعظم کی زیرصدارت حکومت کا گرینڈجرگہ آج ہوگا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومت کا گرینڈ جرگہ آج ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے گرینڈ جرگے میں پی ٹی آئی کور کمیٹی، تین صوبوں کےگورنر اور وزرائے اعلیٰ کو طلب کیا گیا ہے، اس کے علاوہ وفاقی وزرا اورپارٹی سیکریٹری جنرل کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گرینڈ جرگے میں وزیراعظم اہم ملکی اور قومی امورپر مشاورت کریں گے، پبلک اکائونٹس کمیٹی کے حکومتی اراکین کو بھی آج ملاقات کی ہدایت کی گئی ہے،ذرائع کا کہنا ہےکہ بعض اراکین کی تبدیلی کابھی امکان ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ وزیر مملکت زرتاج گل اور ملک امین اسلم کے درمیان گلاسگو کانفرنس میں لڑائی کے بے بنیاد الزام پر وزیراعظم نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پبلک اکاونٹس کمیٹی میں حکومتی ارکان کی فہرست پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: گلاسگو کانفرنس معاملہ: وزیراعظم عمران خان کا اہم فیصلہ

    ادھر وزیر مملکت زرتاج گل اور ملک امین اسلم کے درمیان لڑائی کی خبروں پر ریاض فتیانہ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی رکنیت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے جبکہ انہیں پارٹی کی احتساب و انضباطی کمیٹی کی تحقیقات کا بھی سامنا ہے۔

    وزیراعظم نے گزشتہ روز بھی حکومتی ارکان میں لڑائی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا تھا ، وزیر اعظم نے وزرا کو خود آگاہ کیا تھا کہ پاکستان نے کوپ 26 میں شاندار کامیابیاں سمیٹیں ہیں۔

  • عاصمہ رانی کے والد مایوس، بیٹی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے جرگے کو فیصلے کا اختیار دیدیا

    عاصمہ رانی کے والد مایوس، بیٹی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے جرگے کو فیصلے کا اختیار دیدیا

    کوہاٹ : قتل کی گئی عاصمہ رانی کے والد خیبر پختونخوا پولیس سے مایوس ہوگئے، بیٹی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے لکی مروت میں قائم ہو نیوالے جرگے کو فیصلے کے تمام اختیارات دیدیئے۔

    تفصیلات کے مطابق عاصمہ رانی قتل کیس میں خیبر پختونخوا پولیس نے مرکزی ملزم کے بھائی اور اس کےقریبی ساتھی کو تو گرفتار کر لیا مگر مرکزی ملزم تاحال قانون کی پہنچ سے دور ہے ۔

    پولیس کی ناکامی کے بعد لکی مروت کے عمائدین نےحصول انصاف کیلئے جرگہ تشکیل دیدیا، جرگہ پینتس رکنی کمیٹی پر مشتمل ہے ۔

    ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور مختلف سیاسی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی نے آئی جی خیبر پختونخوا سے ملاقات اور پریس کلب کے باہر احتجاج کا فیصلہ کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ملزم کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرے۔

    عاصمہ رانی کے والد نے انصاف کے حصول کیلئے تمام فیصلوں کا اختیار جرگے کو دیدیئے۔


    مزید پڑھیں : عاصمہ رانی قتل کیس: مرکزی ملزم کا قریبی دوست گرفتار


    یاد رہے کہ عاصمہ رانی قتل کیس میں مرکزی ملزم مجاہدآفریدی کے دوست شاہ زیب کو گرفتارکرلیا گیا، ملزم شاہ زیب مقتولہ کی ریکی کرتا تھا جبکہ کوہاٹ کی عدالت نے گرفتار ملزم صادق اللہ کو مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کےحوالے کردیا۔

    ولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد مجاہد آفریدی کو فرار کرانے میں بھی شاہ زیب نے مدد فراہم کی جبکہ کے پی کے پولیس ملزم مجاہد اللہ آفریدی کی گرفتاری کیلئے سعودی حکومت اورانٹر پول سے رابطے میں ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 29 جنوری کو مجاہد آفریدی نے رشتے سے انکار پرمیڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد ملزم سعودی عرب فرار ہوگیا تھا۔


    شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا


    بعدازاں 30 جنوری کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخواہ صلاح الدین محسود سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وانا: پولیٹیکل ایجنٹ اور وزیر قبائل کے درمیان گرینڈ جرگہ

    وانا: پولیٹیکل ایجنٹ اور وزیر قبائل کے درمیان گرینڈ جرگہ

    وانا: پولیٹیکل ایجنٹ اور وزیر قبائل کے درمیان ہونیوالا گرینڈ جرگہ ختم ہوگیا ہے، جرگے میں امن وامان میں پیشرفت پر زور دیا گیا۔

    وانا میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے پولیٹٰکل ایجنٹ اور وزیر قبائل کے درمیان گرینڈ جرگہ ہوا، گرینڈ جرگہ وانا کے پولیٹیکل گراؤنڈ میں منعقد ہوا، جس میں پانچ سو وزیر قبائل کے افراد نے شرکت کی۔

    جرگے میں امن وامان میں پیش رفت کرنے پر زور دیا گیا، وزیر قبائل کی جانب سے پولیٹیکل ایجنٹ کو یقین دلایا گیا کہ وہ سال دو ہزار سات کے معاہدے کے پابند ہیں اور وہ کسی بھی دشمن عناصر کو وانا میں نہیں چھوڑیں گے۔