Tag: Granddaughter

  • آشا بھوسلے کی پوتی اور معروف بھارتی کرکٹر کے ڈیٹنگ کے چرچے

    آشا بھوسلے کی پوتی اور معروف بھارتی کرکٹر کے ڈیٹنگ کے چرچے

    بھارت کی مقبول گلوکارہ آشا بھوسلے کی پوتی زینائی بھوسلے کی بھارتی کرکٹر کرکٹر محمد سراج کے ساتھ تصویر نے ڈیٹنگ کی افواہوں کو جنم دیا ہے۔

    بھارت کی لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے کی پوتی زینائی بھوسلے نے حال ہی میں ممبئی میں اپنی 23ویں سالگرہ منائی، زینائی نے اپنی سالگرہ کی پارٹی  کی چند تصاویر شیئر کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zanai Bhosle (@zanaibhosle)

    زینائی کی سالگرہ کی تقریب میں بھارتی کرکٹرز ک فلم اور ٹی وی اداکاروں سمیت کئی نامور شخصیات نے شرکت کی جس میں زینائی بھوسلے کی دادی آشا بھوسلے، اداکار جیکی شروف، کرکٹر شریاس ائیر، سدھیش لاڈ، سویاش پربھودیسائی، بگ باس کی سابق کنٹیسٹنٹ عائشہ خان اور ’منجیا‘  فلم کے اداکار ابھے ورما بھی شامل تھے۔

    تاہم شیئر کی گئی تصاویر میں سے ایک تصویر نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے، اس تصویر میں زینائی بھوسلے کو بھارتی کرکٹر محمد سراج کے ساتھ خوش گوار اندار میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے ان دونوں کی ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹنگ کی قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

  • میجرعزیز بھٹی شہید کی بہادر پوتی کا بڑا کارنامہ

    میجرعزیز بھٹی شہید کی بہادر پوتی کا بڑا کارنامہ

    قدرت نے وطن عزیز پاکستان کو خوبصورت آبشاروں، وسیع و عریض صحرا، زرخیز زمین اور بلند و بالا پہاڑوں سے نوازا ہے، اس کا ہر گوشہ قدرت کا حسین شاہکار اور خوبصورتی کا ایک نمونہ ہے۔

    پاکستان کی اس خوبصورتی کو اجاگر کرنے کیلئے محب وطن پاکستانی میاں بیوی نے دو سال قبل اپنے مشن کا آغاز کیا اور ان مقامات کو متعارف کرایا جس سے عام طور بہت کم لوگ واقف ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں نشان حیدر کا اعزاز پانے والے میجر عزیز بھٹی کی پوتی ایمان عزیز بھٹی اور ان کے شوہر یونس چوہدری نے شرکت کی اور اپنے مشن سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔

    یونس چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا شوق ہے کہ ہم پاکستان کی خوبصورتی کو اجاگر کریں اس مقصد کیلئے ہم دونوں مل کر یہاں کی مشکل ترین پہاڑ کی چوٹیوں کو متعارف کراتے ہیں۔

    ایمان بھٹی نے بتایا کہ میری پیدائش پر ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ میں کبھی چل نہیں پاؤں گی لیکن اللہ کے کرم سے امریکا میں میرا علاج ہوا اور آّج یہ عالم ہے کہ میں پہاڑوں کی چوٹیاں بھی سر کرلیتی ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Iman Aziz Bhatti (@imanbhatti)

  • بھارتی کانگریس رہنما کا شرمناک فعل، خودکشی کرلی

    بھارتی کانگریس رہنما کا شرمناک فعل، خودکشی کرلی

    ہلدوانی: بھارت میں سیاسی رہنما نے بہو کی جانب سے شرمناک الزام عائد کیے جانے پر خود کو گولی مارکر ہلاک کرلیا، واقعے نے بھارتی معاشرے پر سوالات کھڑے کردیئے۔

    اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں کانگریس رہنما راجندر بہوگنا نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ کانگریس لیڈر کی بہو نے ان کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کرایا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ وہ اپنی نابالغ پوتی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے تھے۔

    بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے علاقے ہلدوانی میں رہنے والے کانگریس رہنما اور مقامی مزدور یونین لیڈر نے گزشتہ روز خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جاہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کانگریس رہنما کی بہو نے ان کے خلاف مقامی تھانے میں مقدمہ درج کروایا تھا۔ جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ راجندر بہوگنا اپنی نابالغ پوتی کے ساتھ جنسی چھیڑ چھاڑ کرتے تھے۔

    بہو کی جانب سے شکایت پر پولیس نے پورے معاملے میں پوکسو ایکٹ کے تحت ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔ کانگریس رہنما سال 2004-05 میں ریاست کی این ڈی تیواری حکومت میں وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

    پولیس کے مطابق بہو نے شکایت درج کراتے ہوئے سسر پر اپنی نابالغ بیٹی کے ساتھ جنسی چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام لگایا تھا، بہو کا کہنا تھا کہ کئی بار انکار کے بعد بھی وہ اپنی یہ گندی عادت نہیں چھوڑ رہے تھے۔

    پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی بہو نے منگل کو بنبھول پورہ پولیس میں متوفی کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس کے بعد باقاعدہ طور پر کارروائی کا آغاز کردیا گیا تھآ۔

    بدھ کے روز بہو اور سسر کے درمیان سمجھوتہ بھی ہوا تھا لیکن اس معاہدے کے بعد سسر نے بریلی روڈ پر واقع اپنے گھر کے قریب اوور ہیڈ ٹینک پر چڑھ کر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ میں کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ اور علاقہ کے لوگوں نے انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

  • پالتو بطخ نے خاتون کی لاش کا ٹھکانہ بتا دیا، دو ملزمان پکڑوا دیے

    پالتو بطخ نے خاتون کی لاش کا ٹھکانہ بتا دیا، دو ملزمان پکڑوا دیے

    امریکہ میں پولیس کو ایک پالتو بطخ کی مدد سے مقتول خاتون کی لاش تک رسائی مل سکی، 93سالہ خاتون کے قتل میں دو قریبی عزیز بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔

    امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کی بنکومب کاؤنٹی میں خاتون کے قتل کا واقعہ پیش آیا جس کی تفتیش میں ایک بطخ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

    پولیس کے تفتیشی افسران نے خاتون کی موت کا معمہ حل کرنے کا سہرا ایک پالتو بطخ کے سر سجایا ہے جو ان تفتیش کاروں کو اس خاتون کی لاش تک لے گئی جو لاپتہ تھیں اور کہا جا رہا ہے تھا کہ انہیں مبینہ طور پر ان کی پوتی نے مارا ہے۔

    سال 2020 میں لاپتہ ہونے والی نائلی سلوین اگر زندہ ہوتیں تو اس سال ان کی عمر93 برس ہوچکی ہوتیں۔ ان کے لاپتہ ہونے کے بعد سے ان کی پوتی اور پوتے سے تفتیش جاری ہے۔

    بنکومب کاؤنٹی پولیس نے 21 اپریل کو اعلان کیا کہ ملزمان کی شناخت 46 سالہ انجیلا ومسلے اور 50 سالہ مارک ایلن بارنس کے نام سے ہوئی ہے، ان پر دادی کی موت میں فرسٹ ڈگری کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

    دونوں ملزمان دسمبر 2020 کے وسط سے حراست میں ہیں اور ان پر 2021 میں کئی جرائم کے الزامات عائد کیے گئے تھے تاہم پولیس لاپتہ خاتون کی موت کا الزام عائد کرنے میں ناکام رہی۔

    بالآخر اس ماہ کے اوائل میں 14 اپریل کو ایک ڈرامائی پیش رفت ہوئی جب شمالی کیرولائنا کے شہر کینڈلر میں ایک پالتو بطخ اپنے مالکان کے گھر سے بھاگی اور ایک ٹریلر کے نیچے چلی گئی جہاں پولیس تحقیقات کر رہی تھی۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پرندے کو بچانے کی کوششوں میں بطخ کا مالک اس کنٹینر تک پہنچ گیا جس میں اس ضعیف خاتون کی لاش تھی۔

    بنکومب کاؤنٹی کے سارجنٹ مارک واکر نے میڈیا کو بتایا کہ اگر میرے بس میں ہوا تو میں اس بطخ کو بہترین کارکردگی پر تمغہ دوں ہوگا۔

    پولیس افسران نے کہا کہ ان کے پاس خاتون کی موت کی کوئی حتمی تاریخ نہیں ہے لیکن ان کا خیال ہے کہ نائلی سلوین کی موت کو متعدد برس بیت چکے ہیں۔

    ان کا خیال ہے کہ سلوین کو کسی اور مقام پر مارا گیا اور پھر ان کی لاش اس جگہ لائی گئی جہاں سے ان کی باقیات ملی ہیں۔ تفتیش کے دوران انہیں پتہ چلا کہ پوتی اور پوتے انجیلا ومسلے اور مارک ایلن بارنس نے مبینہ طور پر دادی کو ملنے والے چیک وصول کیے اور ان کی ادویات کے نسخے بھی لکھتے رہے۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس ابھی تک یہ تعین نہیں کرسکی کہ سلوین کو کیسے اور کب مارا کیا گیا۔ وہ آزادانہ تحقیقات اور طبی معائنے کے بعد سرکاری سطح پر موت کی وجہ بتائیں گے۔

  • ملکہ ترنم نور جہاں کی پرانی تصویر نے ماضی کے دریچے کھول دیے

    ملکہ ترنم نور جہاں کی پرانی تصویر نے ماضی کے دریچے کھول دیے

    ملکہ ترنم نور جہاں کو گو کہ اس دنیا سے گزرے 19 برس بیت چکے ہیں، لیکن وہ اپنی سریلی اور خوبصورت آواز کے ذریعے اب تک اپنے مداحوں کے دل میں زندہ ہیں، ان کی نواسی کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک تصویر نے ان کی بھولی بسری یادیں پھر سے تازہ کردیں۔

    نور جہاں کی نواسی نتاشا خالد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پرانی تصویر شیئر کی جو ان کی والدہ حنا درانی کی شادی کے موقع کی ہے۔

    تصویر میں دلہن بنی حنا اپنی والدہ ملکہ ترنم نور جہاں کے کندھے پر سر رکھے ہوئے ہیں اور دونوں نہایت خوشگوار موڈ میں ہیں۔ یہ تصویر یقیناً کسی بھی بیٹی کو جذباتی کرنے کے لیے کافی ہے۔

    نتاشا نے اپنی والدہ اور نانی کے لیے لکھا کہ میں نے اتنی خوبصورت دلہن، اور دلہن کی اتنی خوبصورت ماں آج تک نہیں دیکھی۔

    نتاشا کی تصویر کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور اب تک تصویر کو 28 ہزار سے زائد لائیکس موصول ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ ملکہ ترنم نور جہاں نے دو شادیاں کیں، ان کی 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے ہیں جن میں سے ان کی صاحبزادی ظل ہما نے بھی اپنی ماں کی میراث گائیکی کو اپنایا۔

    ملکہ ترنم سنہ 2000 میں 27 رمضان کی شب کراچی کے ایک اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔ عمر بھر عظمت، شہرت اور دولت کمانے کے ساتھ ساتھ وہ فلاحی کاموں میں بھی بے انتہا آگے تھیں اور کئی غریب گھرانوں کے گھر کا سہارا بنی رہیں۔