Tag: Grant Elliott

  • پاک بھارت میچ : امپائر کے متنازعہ فیصلے پرگرانٹ ایلیٹ بھی بول پڑے

    پاک بھارت میچ : امپائر کے متنازعہ فیصلے پرگرانٹ ایلیٹ بھی بول پڑے

    عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران دی جانے والی نوبال کا تنازعہ شدت پکڑتا جارہا ہے، دنیا بھر کے دیگر کھلاڑیوں سمیت نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر بھی اس فیصلے سے مطمئن نظر نہیں آریے۔

    تفصیلات کے مطابق میلبورن میں کھیلے گئے میچ کا بیسواں اور آخری اوور کرانے کے لیے محمد نواز نے کوہلی کو اوور کی چوتھی گیند فل ٹاس کرائی جس پر کوہلی نے چھکا مارا۔

    جس کے فوری بعد انہوں نے امپائر سے نو بال کی اپیل کی جس پر امپائر نے کسی حیل و حجت کے اسے نو بال قرار دے دیا، جس نے بھارت کی ناممکن جیت کو آسان بنا دیا۔

    اس تمام صورتحال کو براہ راست دیکھ کر دنیا بھر کے نامور کھلاڑیوں نے اس عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوالات کھڑے کردیے۔

    اس حوالے سے سابق کیوی آل راؤنڈر بھی ناخوش نظر آرہے ہیں سابق کیوی کرکٹر گرانٹ ایلیٹ نے پاک بھارت میچ پر اپنا ماہرانہ تبصرہ کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق آل راؤنڈر نے نو بال پر بولڈ ہونے اور بائے پر تین رنز ہونے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد یہ قانون تبدیل ہوسکتا ہے۔

    اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ ہم سب یہ سوچنے پر مجبور کیوں ہیں کہ نو بال پر بولڈ ہونے والے کا رن لینے کا قانون تبدیل ہونا چاہیے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ نے پاک بھارت میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے دوران امپائرنگ کو مشکوک قرار دیا تھا۔ ’ویرات کوہلی نے آخری اوور کی تیسری گیند پر چھکا مارا اور پھر امپائر سے مطالبہ کیا کہ یہ نو بال ہے اور فیلڈ امپائر نے اسے نو بال قرار دیدیا، تو اس نوبال پر ریویو کیوں نہیں لیا گیا۔

    پھر انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب کہ نوبال سے اگلی گیند (فری ہٹ) پر ویرات کلین بولڈ ہوئے تو اس بال کو ڈیڈ بال کیوں قرار نہیں دیا گیا۔

  • سابق کیوی کرکٹر نے اپنی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

    سابق کیوی کرکٹر نے اپنی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

    ویلنگٹن : نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر گرانٹ ایلیٹ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کا فیصلہ جس طرح سے کیا گیا وہ سراسرغلط ہے۔

    پاکستان سے اچانک نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے کے حوالے سے سابق کیوی کرکٹر بھی اپنی حکومت پر برس پڑے، ان کا کہنا ہے کہ دورہ منسوخ کرنے کے خدشات واضح نہیں کیے گئے۔

    گرانٹ ایلیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت پاکستانی شائقین بھی شدید غصے اور مایوسی کے عالم میں ہیں کیونکہ جس طرح سے یہ فیصلہ کیا گیا وہ غلط ہے۔

    نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کا کہنا ہے کہ حکومت کو یہ بات واضح کرنی چاہیے کہ یہ فیصلہ کس وجہ سے لیا گیا، فول پروف سیکورٹی میں کیا تھریٹ تھا سمجھ نہیں آیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے والہانہ محبت کرنے والے لوگ ہیں، میں خود پاکستان میں رہا ہوں وہاں صداراتی سطح کی سیکیورٹی ہوتی ہے۔،

    نیوزی لینڈ کےسابق کرکٹرگرانٹ ایلیٹ نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں بہت سی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، ہمیں ہوٹل سے میدان پہنچ کر کھیلنے کی فکر ہونی چاہیے۔