Tag: grant flower

  • ’’یونس خان نے میری گردن پر چھری رکھی تھی‘‘

    ’’یونس خان نے میری گردن پر چھری رکھی تھی‘‘

    ہرارے: سابق پاکستانی بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے پانچ سال کوچنگ کے مزے اڑانے کے بعد قومی کرکٹر پر ہرزہ سرائی شروع کردی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق زمبابوین کرکٹر اور پاکستانی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے سابق کپتان یونس خان پر گردن پر چھری رکھنے کا الزام لگادیا۔

    گرانٹ فلاور کا کہنا ہے کہ 2016 میں دورہ آسٹریلیا میں سیریز کے دوران یونس خان کو ٹپس دے رہا تھا کہ اس دوران وہ آپے سے باہر ہوگئے اور میری گردن پر چھری رکھ دی۔

    سابق بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ یونس خان کی اس حرکت پر اس وقت کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بیچ بچاؤ کرایا تھا۔

    گرانٹ فلاور ان دنوں سری لنکا کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، انہوں نے اپنے بھائی اینڈی فلاور اور میزبان نیل مانتھورپ کے ساتھ گفتگو کے دوران یونس خان پر یہ الزام لگایا۔

    فلاور نے بتایا کہ ناشتے کے وقت میں یونس کو بیٹنگ ٹپس دینے گیا تو اس نے میرے مشورے پر عمل نہیں کیا اور میرے گلے پر چھری رکھ دی اس موقع پر مکی آرتھر بیٹھے ہوئے انہیں مداخلت کرنا پڑی۔

    واضح رہے کہ 49 سالہ گرانٹ فلاور نے 2014 سے 2019 کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دئیے تھے۔

  • احمد شہزاد اورعمراکمل اپنا ٹیلنٹ عقلمندی سے استعمال نہیں کرتے، گرانٹ فلاور

    احمد شہزاد اورعمراکمل اپنا ٹیلنٹ عقلمندی سے استعمال نہیں کرتے، گرانٹ فلاور

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے بلے بازوں کےروّیےپرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی بیٹسمین پریکٹس میں محنت نہیں کرتے۔ احمد شہزاد اور عمر اکمل نے اپناٹیلنٹ عقلمندی سے استعمال نہیں کیا۔

    لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیٹنگ کوچ بلےبازوں پربرس پڑے۔ گرانٹ فلاورنےعمراکمل اوراحمد شہزاد کوآڑے ہاتھوں لیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دونوں بیٹسمین اپنا ٹیلنٹ عقل مندی سے استعمال نہیں کرتے۔ احمد شہزاد کو جب سےسرپرگیند لگی تب سے وہ اپنا اعتماد کھوچکے ہیں۔ ان میں اب کوئی دم خم نہیں رہا۔

    گرانٹ فلاورنے کہا کہ پاکستانی بلے بازوں کے ساتھ کام کرنابہت مشکل ہے۔ کھلاڑی مستقل مزاجی سے پریکٹس میں جان نہیں مارتے۔ دنیا کےبڑے بلےبازوں کی طرح محنت نہیں کرتے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلے بازوں کی کارکردگی خراب کیوں ہورہی ہے اس کا جواب میرے پاس بھی نہیں۔ خواہش ہے پاکستانی کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرزاورویرات کوہلی سے ہی کچھ سیکھیں۔

    گرانٹ فلاورنےکہا کہ سرفرازاحمد بہترین بیٹسمین ہیں،انہیں اوپربھیجنا میرے بس میں نہیں تھا۔ سرفرازنے پیڈزپہنےہوتے تھےلیکن آفریدی ان کی جگہ کسی اورکو بھیج دیتے تھے۔

    گرانٹ فلاورنے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آیا۔ اور اس کا بھی رزلٹ اچھا رہا۔ انہوں نے ٹیسٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق بہت اچھے کپتان ہیں لیکن ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی میں ٹیم اورپلیئرزکاگراف نیچے کی جانب جارہاہے۔

     

  • قومی کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی کوچز لاہور پہنچ گئے

    قومی کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی کوچز لاہور پہنچ گئے

    لاہور :قومی کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی کوچز لاہور پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچز لاہور پہنچ گئے ہیں۔ دورہ سری لنکا کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جمعے سے شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے سابق ال راؤنڈر گرانٹ فلاور کو بیٹنگ اور جنوبی افریقہ کے گرانٹ لوڈن کو فیلڈنگ کوچ مقرر کیا تھا۔ دونوں غیر ملکی کوچز لاہور پہنچ گئے اور وہ جمعے سے دورہ سری لنکا کیلئے لگائے جانے والے ٹریننگ کیمپ کو جوائن کرلیں گے۔

    ٹریننگ کیمپ چھبیس جولائی تک جاری رہے گا جس میں کھلاڑی مختلف ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گے جن میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والی جم ٹریننگ کے ساتھ ساتھ سوئمنگ اور فزیکل فٹنس کے سیشنز شامل ہوں گے۔ کیمپ کی نگرانی ہیڈ کوچ وقار یونس کریں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے کی سیریز کھیلنے کے لئے دو اگست کو سری لنکا روانہ ہوگی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ چھ اگست سے گال میں شروع ہوگا۔