Tag: granted bail

  • رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کی ضمانت منظور، مچلکے جمع نہ کرانے پر کیمپ جیل منتقل

    رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کی ضمانت منظور، مچلکے جمع نہ کرانے پر کیمپ جیل منتقل

    لاہور:سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کی ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کرلی اور رہائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے نذیر چوہان کو کینٹ کچہری جوڈیشل مجسٹریٹ رحمان الہی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی لیکن عدالت نے نذیر چوہان کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا۔

    نذیر چوہان کی جانب سے وکلا نے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی، جس میں کہا گیا کہ الزامات غلط ہیں کوٸی غیر قانونی کام نہیں کیا انھیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    جس پر عدالت نے نذیر چوہان کی ضمانت منظور کرتے ہوٸے ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔ عدالت نے قرار دیا کہ نذیر چوہان پر کے خلاف لگاٸی گٸی دفعات قابل ضمانت ہیں ۔

    عدالت نے کہا اگر ایم پی اے نزیر چوہان عدالت کو مطمئن کرنے کےلیے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں تو انہیں رہا کردیا جائے اور ضمانتی مچلکے جمع نہ کرانے پر چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے ۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ اگر نذیر چوہان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل جاتے ہیں تو انھیں دوبارہ دس اگست کو پیش کیا جاٸے، بعد ازاں ایم پی اے نذیر چوہان کو مچلکے جمع نہ کرانے پر کیمپ جیل منتقل کردیاگیا۔

    یاد رہے لاہور پولیس کی جانب سے صوبائی رکن اسمبلی نذیر چوہان کو یل ڈی اے پلازہ کے قریب سے رفتار کیا گیا تھا ، پولیس نے نذیرچوہان کو ایل ڈی اے پلازہ کے قریب سے شہزاد اکبر کی درخواست پردرج مقدمے میں حراست میں لیا۔

    خیال رہے نذیر چوہان کے خلاف وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا ہے کہ نذیر چوہان نے مذہبی حوالے سے ایسے بیانات دیے جس سے شہزاد اکبر کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔

  • اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید گرفتاری سے بچ گئے

    اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید گرفتاری سے بچ گئے

    لاہور : سیشن کورٹ نے اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو صبا قمر اور بلال سعید کی گرفتاری سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے کے معاملے پر ایڈیشنل سیشن جج نے اداکارہ صبا قمراور گلوکار بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت پرسماعت کی۔

    عدالت نے صبا قمراور بلال سعید کی25اگست تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں کو 50،50ہزارکےمچلکے جمع کرانے کاحکم دیا۔

    عدالت نے پولیس کو صبا قمر اور بلال سعید کی گرفتاری روک دیا اور ملزمان کو تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دیتے ہوئے 25اگست کو تھانہ اکبری گیٹ پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

    یاد رہے مسجد وزیرخان میں گانے کی عکس بندی کے معاملے پر گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے خلاف تھانہ اکبری گیٹ میں وکیل فرخ منظور کی مدعیت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں صبا قمر اور بلال سعید نے ضمانت کے لیے لاہور کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    یاد رہے سردار منظور چانڈیو ایڈووکیٹ کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مسجد وزیر خان میں بلال سعید اور صبا قمر پر گانے کی عکسبندی کی گئی، جس سے مسجد کا تقدس پامال ہوا، دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

    خیال رہے کہ پاکستانی گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے اپنے آنے والے گانے ‘قبول ہے’ کی شوٹنگ کے دوران چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں تھی جو کہ مسجد وزیر خان کے اندر شوٹ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسجد کا تقدس پامال کرنے پر طوفان برپا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

  • بالی ووڈ اداکار راج پال یادیو کو 6 ماہ قید کی سزا

    بالی ووڈ اداکار راج پال یادیو کو 6 ماہ قید کی سزا

    ممبئی: بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار راج پال یادیو کو عدالت نے 6 ماہ قید اور 11 کروڑ 20 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار راج پال یادیو کو چیک باؤنس کیس میں 6 ماہ قید اور 11 کروڑ 20 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، اداکار اور ان کی اہلیہ پر بھارتی تاجر نے مقدمہ درج کروایا تھا۔

    فلم ’اتا پتہ لاپتہ‘ کے فلاپ ہونے کے بعد قرض کی ادائیگی کی تاریخ آئی تو راج پال یادیو نے چیک سائن کرکے دئیے جو کہ باؤنس ہوگئے تھے، جس پر تاجر اداکار کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

    بھارتی تاجر نے درخواست دائر کی تھی کہ راج پال یادیو نے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اتا پتہ لاپتہ‘ کے لیے 5 کروڑ روپے کا قرضہ لیا تھا اور مقررہ مدت میں اس کی واپسی نہیں کی، فلم ’اتا پتہ لاپتہ‘ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ثابت ہوئی تھی۔

    قرض کی عدم ادائیگی کے حوالے سے کامیڈین پر 7 مقدمات درج کیے گئے تھے، جن پر انہیں 6 ماہ قید اور ہر مقدمے میں ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، مجموعی طور پر انہیں 11 کروڑ 20 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

    راج پال یادیو کو سزا سنائے جانے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے، اداکار نے سزا کے خلاف اعلیٰ عدالت میں جانے کا اعلان کیا ہے جبکہ عدالت نے مقدمے میں شامل راج پال یادیو کی اہلیہ کو بھی 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار راج پال یادیو کئی مشہور فلموں میں مزاحیہ کردار نبھا چکے ہیں جن میں کمپنی، چور مچائے شور، چھپ چھپ کے اور پارٹنر شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔