Tag: Graveyard

  • ’غزہ بچوں اور بھوکے لوگوں کا قبرستان بن چکا‘

    ’غزہ بچوں اور بھوکے لوگوں کا قبرستان بن چکا‘

    فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ انروا چیف کا اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ غزہ بچوں اور بھوکے لوگوں کا قبرستان بن چکا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انروا چیف کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں، ایک طرف موت ہے تو دوسری طرف بھوک، ہمارے اصول اور اقدار دفن ہو رہے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ بے عملی مزید انتشار لائے گی، مئی سے اب تک تقریباً 800 فلسطینی امداد کی تلاش میں مارے جا چکے۔

    اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ غزہ میں بھوک کا بحران غیر معمولی سطح پر پہنچ چکا، صورتحال مزید بدتر ہورہی ہے، غزہ میں ہر تین میں سے ایک شخص بغیر کچھ کھائے دن گزارتا ہے۔

    دوسری طرف غزہ وزارت اوقاف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج نے جنوبی غزہ میں قبرستان مسمار کر دیا۔ اسرائیلی ٹینکوں اور بلڈوزروں نے ترک قبرستان کو روند ڈالا۔

    وزارت اوقاف کا کہنا ہے کہ قبریں مسمار کر کے لاشیں نکالی گئیں جو کہ مقدسات کی کھلی پامالی ہے۔ خان یونس کے مغرب میں واقع المواسی کیترک قبرستان میں اسرائیلی بربریت کی گئی۔

    وزارت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے ”مرنے والوں کے تقدس کی صریح خلاف ورزی اور قبرستانوں کے تقدس اور موت کے بعد انسانی وقار پر حملہ کیا اور قبروں کو بلڈوز کر کے اس میں سے انسانی باقیات نکال لی۔

    غزہ: خان یونس میں اسرائیلی فوج کا اسکواڈ کمانڈر ہلاک

    اسرائیلی افواج نے قبرستان کے اطراف بیگھر افراد کے کیمپ بھی منہدم کیے۔

    وزارت اوقاف نے بتایا کہ کہ غزہ کے 60 میں سے دوتہائی قبرستان مکمل یا جزوی طور پر تباہ کیے جا چکے ہیں۔

  • حیدرآباد : گورکنوں کا رضا کاروں پر مبینہ تشدد، لاشیں دفن کرنے سے روک دیا

    حیدرآباد : گورکنوں کا رضا کاروں پر مبینہ تشدد، لاشیں دفن کرنے سے روک دیا

    حیدرآباد : ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث افراد کی تدفین کیلئے آّنے والے رضا کاروں پر گورکنوں نے مبینہ طور پر تشدد کیا اور انہیں لاشیں دفن کرنے سے روک دیا۔

    اے آر وائی نیوز حیدرآباد کے نمائندے جام فرید کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد کے ٹنڈو یوسف قبرستان میں گورکنوں نے ایدھی سینٹر کے رضاکاروں کو 6 افراد کی لاشوں کی تدفین کرنے سے روک دیا۔

    اس حوالے سے انچارج ایدھی سینٹر معراج ایدھی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ رضاکاروں کو شہر کے مختلف علاقوں سے 3دن پرانی 6 لاشیں ملی تھیں۔

    انچارج ایدھی سینٹر کے مطابق رضا کار جب ان کی تدفین کیلئے ٹنڈو یوسف قبرستان پہنچے تو وہاں موجود گورکنوں نے مزاحمت کی اور انہیں تدفین سے روک دیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

    معراج ایدھی نے کہا کہ اس واقعے کی ڈپٹی کمشنر، میئر حیدرآباد اور ایس ایس پی کو فوری طور پر اطلاع دے دی تھی لیکن گورکنوں کیخلاف اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر ان افراد کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی تو وہ آئندہ ایسی لاوارث حالت میں ملنے والی لاشوں کی تدفین نہیں کریں گے۔

  • 4 بیٹوں کی قبروں کے پاس زندگی گزارنے والی بزرگ خاتون

    4 بیٹوں کی قبروں کے پاس زندگی گزارنے والی بزرگ خاتون

    قاہرہ: مصر میں ایک بزرگ خاتون گزشتہ 33 سال سے اپنے 4 مرحوم بیٹوں کی قبروں کے پاس زندگی گزار رہی ہیں، ان کے 4 بیٹے ایک المناک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

    اردو نیوز کے مطابق مصر میں ایک بزرگ خاتون 33 سال سے اپنے 4 بیٹوں کی قبروں کے پہلو میں بیٹھی ہوئی ہیں، غمزدہ ماں نے اپنی کہانی اور بیٹوں کے مرنے کے بعد قبرستان میں زندگی گزارنے کی تفصیلات مصری میڈیا کو سنائیں۔

    مذکورہ خاتون جنوبی مصر کے شہر بنی سویف میں غیر آباد صحرائی علاقے میں تنہا زندگی گزار رہی ہیں۔

    ام ایمن نامی خاتون کا کہنا ہے کہ ان کی عمر 75 برس ہے اور وہ پورا دن اپنے بیٹوں کی قبروں کے پاس گزارتی ہیں جو شیح رفعت قبرستان میں ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ وہ رات گزارنے گھر آتی ہیں اور اگلے روز صبح سویرے قبرستان جاتی ہیں، 33 سال سے ان کا یہی معمول ہے۔

    خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے 5 بیٹے تھے جن میں سے چار سنہ 1990 میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث آگ لگنے سے جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنا پورا دن یہیں گزارتی ہیں، وہ قبرستان میں ابدی نیند سوئے ہوئے اپنے بچوں سے بات کرتی ہیں۔ انہیں روزمرہ زندگی کی تفصیلات ایسے بتاتی ہیں جیسے وہ سن رہے ہیں۔

    مذکورہ خاتون نے قبرستان کے قریب ایک چھوٹا سے کمرہ بنا لیا ہے جہاں وہ پورا دن گزارتی ہیں، وہیں کھانا بناتی ہیں۔ انہیں اس بات کا یقین ہے کہ ان کے بچے ان کے ساتھ ہیں اور وہ خواب میں ملنے آتے ہیں۔

    خاتون نے وصیت کی ہے کہ مرنے کے بعد انہیں ان کے بچوں کے پہلو میں دفن کیا جائے۔

  • خاتون کی لاش سے بے حرمتی کرنے والا ‘سفاک مجرم’ انجام کو پہنچا

    خاتون کی لاش سے بے حرمتی کرنے والا ‘سفاک مجرم’ انجام کو پہنچا

    کراچی: شہرقائد کے قبرستان میں خاتون کی میت کی بے حرمتی کرنے والے سفاک ملزم کیفر کردار تک جاپہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں قبرستان میں خاتون کی میت کی بے حرمتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم ریاض کو دو بار عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے، عدالت نے ملزم کو پچاس ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید ایک سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

    عدالت کی جانب سے ملزم ریاض کو گیارہ سال بعد کیس میں سزا سنائی گئی، مجرم انتیس نومبر دو ہزار گیارہ کو وقوعہ سے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا، ریاض کے خلاف دو ہزار گیارہ میں نارتھ ناظم آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا تھا، مجرم کی گرفتاری سخی حسن قبرستان کے گورکن نےنشاندہی پر عمل میں لائی گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: مالاکنڈ: بیمار شخص کی فائرنگ، گھر قبرستان میں تبدیل

    استغاثہ کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر موقع سے حاصل شواہد کی فارنسک جانچ کروائی گئی، فارنسک اور کیمیکل جانچ کی رپورٹ سے بھی جرم ثابت ہوا۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کا جرم انتہائی سنگین نوعیت کا ہے، ملزم کو خوف خدا نہیں، وہ کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے۔

  • قبروں سے مُردوں کو نکالنے والا گورکن گرفتار، لاشیں برآمد

    قبروں سے مُردوں کو نکالنے والا گورکن گرفتار، لاشیں برآمد

    کراچی : مومن آباد قبرستان میں مردوں کو قبروں سے نکالنے والا گورکن گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے دوران تفتیش بیان میں اہم انکشافات کیے ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل دفنائے گئے بچے سمیت 2 افراد کی قبروں سے باہر لاشیں برآمد ہوئیں، جس کے بعد لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق دونوں لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے، مرحوم بچے کے والدین نےشکایت کی گورکن بچے کی لاش قبر سے نکال رہا ہے۔

    اطلاع پر موقع پر پہنچے تو قبرستان سے ایک مرد کی لاش کا پرانا ڈھانچا ملا، جانچ کرنی ہے لاشیں کس کی ہیں اور قبروں سے نکالنے کا کیا مقصد تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قبروں کی بے حرمتی کا مقدمہ کرکے مزید تفتیش کی جائے گی۔

  • بھارت کا ایسا گاؤں جہاں ہر گھر کے باہر قبر موجود ہے

    بھارت کا ایسا گاؤں جہاں ہر گھر کے باہر قبر موجود ہے

    نئی دہلی: مُردوں کو عموماً دفنانے کے لیے قبرستان لے جایا جاتا ہے لیکن بھارت میں ایک ایسا انوکھا گاؤں ہے جہاں مردوں کو گھر کے باہر ہی دفنا دیا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ’کونڈا کرنول‘ نامی ایسا گاؤں ہے جہاں قبرستان موجود نہیں جس کے باعث لوگ مرنے والے افراد کو اپنے گھر کے اطراف یا پھر صحن میں دفنا دیتے ہیں، جس کی وجہ سے اب تک سینکڑوں کی تعداد میں مردہ دفنائے جاچکے ہیں۔

    بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں واقع یہ گاؤں ضلع ہیڈ کوارٹر سے 66 کلو میٹر کے فاصلے پر گونے گنڈل تحصیل کی پہاڑی پر آباد ہے، جہاں ہر گھر کے باہر دو سے تین افراد مدفون ہیں، جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔

    اس گاؤں میں ’مالاداسری برادری‘ کے تقریباً 150 خاندان آباد ہیں، جو اپنے روز مرہ کی ضروریات کے حوالے سے گھر سے نکلتے ہیں تو اپنے عزیز واقارب کی قبروں سے ہوکر گزرتے ہیں، اور اپنے مذہبی روایات کے مطابق ان کی پوجا بھی کرتے ہیں۔

    مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گاؤں والوں کا کہنا تھا کہ یہ قبریں ان کے رشتہ داروں اور آباؤں اجداد کی ہیں جن کی وہ روزانہ پوجا کرتے ہیں، ان پر نذرانے چڑھاتے ہیں اور اپنے مخصوص رسم و رواج کی پابندی بھی کی جاتی ہے، علاوہ ازیں گھر کے افراد گھر میں پکنے والا کھانا اس وقت تک نہیں چھوتے جب تک انھیں پہلے قبر پر نذر نہیں کیا جاتا۔

    خیال رہے کہ اس گاؤں میں لوگوں کو قبرستان کی سہولت موجود نہیں ہے، مقامی آباد کاروں نے حکومت سے مطالبہ بھی کیا ہے کہ اگر وہ انہیں قبرستان کے لیے ایک جگہ مختص کر دیں تو وہ اپنے عزیزوں کو گھر کے بجائے قبرستان میں دفنائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • امریکیوں کے لیے افغانستان کو ’قبرستان‘ بنا دیں گے

    امریکیوں کے لیے افغانستان کو ’قبرستان‘ بنا دیں گے

    کابل: افغان طالبان نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگروہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا نہیں کرتا تو افغانستان کو امریکیوں کا’قبرستان‘ بنا دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کی افغانستان سے متعلق نئی پالیسی پر افغان طالبان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے اپنے فوجیوں کو افغانستان سے واپس نہ بلایا تو افغانستان کو امریکیوں کا قبرستان بنا دیں گے۔

    افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امریکہ کو افغانستان سے اپنے فوجیوں کے انخلا کے بارے میں حکمت عملی تیار کرنی چاہیے ناکہ جنگ کو جاری رکھنے کی۔

    طالبان ترجمان نے کہا کہ جب تک ہماری سرزمین پر ایک امریکی فوجی بھی موجود ہے اور انہوں نے جنگ جاری رکھی تو ان کے خلاف ہمار جہاد جاری رہے گا۔

    طالبان ترجمان نےکہا کہ وہ کئی نسلوں سے یہ جنگ لڑرہے ہیں اور وہ خوفزدہ نہیں بلکہ وہ اپنے خون کے آخری قطرے تک جنگ جاری رکھیں گے۔


    افغانستان سےا پنی فوجیں واپس نہیں بلائیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ


    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج نئی افغان پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے نیٹو سے فوج بڑھانے اور اتحادیوں سے فنڈز بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا، مدد ضرور کریں گے لیکن افغانستان کا بوجھ مستقل نہیں اٹھا سکتے۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا پہلے ان کا ارادہ تھا کہ وہ افغانستان سے فوجیں جلد واپس بلا لیں گے ہم یہ غلطی افغانستان میں نہیں دہرائیں گے اور فتح تک ملک میں موجود رہیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی : کورنگی قبرستان سے 2 سالہ بچے کی لاش قبر سے پراسرار طور پر غائب

    کراچی : کورنگی قبرستان سے 2 سالہ بچے کی لاش قبر سے پراسرار طور پر غائب

    کراچی : کورنگی قبرستان سے دو سال کے بچے کی لاش قبر سے پراسرار طور پر غائب ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کے قبرستان سے دو سالہ بچے کی لاش قبر سے پراسرار طور پر غائب ہونے کی لرزہ خیز واردات ہوئی، پولیس کو اطلاع دینے پر جب قبرستان میں تلاشی کا عمل شروع ہوا تو بچے کا سر قبرستان کی جھاڑیوں سے برآمد ہوا، شور مچا تو پولیس نے گورکن سے تفتیش شروع کی۔

    دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ہفتہ کی شام بچے کا انتقال ہوا تھا اور رات کو تدفین کی گئی تھی، رات گئے بچے کے گھر والے قبر پر گئے تو قبر کھدی ہوئی تھی اور لاش غائب تھی۔

    پولیس کے مطابق بچہ کو گھر والوں نے رات 2 بجے خود دفن کیا تھا، قبرستان کے گورکن کو تدفین کی اطلاع نہیں دی گئی، بچے کی قبر کچی ہونے کے باعث جانوروں نے قبر کھود دی، بچے کی لاش کو جانوروں نے خراب کیا۔


    مزید پڑھیں : کورنگی قبرستان سے مردے غائب ہونے کا انکشاف


    تاہم گھر والوں نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے، واقعہ گھر والوں کی غلطی کے باعث پیش آیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تحقیقات کی جائیں گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: کورنگی قبرستان میں چھپائی گئی اسلحے کی کھیپ برآمد

    کراچی: کورنگی قبرستان میں چھپائی گئی اسلحے کی کھیپ برآمد

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے باغ کورنگی قبرستان میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔ برآمد شدہ اسلحے میں ایس ایم جی، ایل ایم جی اور رائفلز شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز نے باغ کورنگی قبرستان میں کارروائی کی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی سیاسی جماعت کے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کی گئی۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ قبرستان میں اسلحہ زیر زمین چھپایا گیا تھا۔ برآمد شدہ اسلحے میں ایس ایم جی، ایل ایم جی اور رائفلز شامل ہیں۔

    چند روز قبل بھی رینجرز نے فیڈرل بی ایریا گلبرگ کے علاقوں میں کارروائی کی جس کے دوران یاسین آباد کے قبرستان میں مدفون اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا۔

    مزید پڑھیں: یاسین آباد قبرستان سے بھاری اسلحہ برآمد

    رینجرز ذرائع کے مطابق مذکورہ اسلحے کی کھیپ ایم کیو ایم لندن کی تھی۔ اسلحے میں ایل ایم جی، ایس ایم جی، 30 بور رپیٹر، نائن ایم ایم اور 32 بور کے پستول شامل ہیں۔