Tag: GRAY LIST

  • پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، شاہ محمودقریشی

    پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، شاہ محمودقریشی

    برسلز : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کوگرے لسٹ میں رکھنےکاکوئی جوازنہیں بنتا، ایف اےٹی ایف میں ایک چھوٹا سا طبقہ اس کی ساکھ متاثر کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے برسلز میں پاکستانی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پربھرپورتعاون کیا، 2018میں دیےگئےایکشن پلان پرپوری طرح عمل کیا۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جوازنہیں بنتا، ایک نکتے پر خواہ مخواہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھاگیا ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ایف اےٹی ایف میں ایک چھوٹا سا طبقہ اس کی ساکھ متاثر کر رہا ہے، یورپی یونین اوردیگرممالک اس سلسلےمیں کرداراداکریں۔

    سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعےکےذمہ داران کےخلاف کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے۔

    افغانستان کی صورتحال سے متعلق شاہ محمودقریشی نے کہا افغانستان کو انسانی، معاشی بحران سے بچانا ترجیح ہونی چاہیے۔

    یاد رہے وزیر خارجہ محمودقریشی نے یورپی یونین کے خارجہ امورکےسربراہ کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ افغان حالات کےباعث یورپی یونین میں مہاجرین کوبوجھ بڑھےگا، افغانستان میں صورتحال بہتربنانےکیلئےمشترکہ کوششیں ناگزیرہے۔

  • ایف اے ٹی ایف : بھارت کی تمام سازشیں ناکام، پاکستان بلیک لسٹ ہونے سے بچ گیا

    ایف اے ٹی ایف : بھارت کی تمام سازشیں ناکام، پاکستان بلیک لسٹ ہونے سے بچ گیا

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) کے صدر نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی کارکردگی بہتر کی ہے، فی الحال پاکستان کا نام فروری دوہزاربیس تک گرے لسٹ میں ہی ر ہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

    معیشت کے میدان سے پاکستان کے لیے اچھی خبرآگئی۔ ایف اے ٹی ایف میں بھارت کی تمام سازشیں ناکام ہوگئیں ۔پاکستان بلیک لسٹ ہونے سے بچ گیا۔

    اجلاس کے بعد فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) کے صدر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت نے بہتراقدامات کیے ہیں لہٰذا پاکستان فروری سال دو ہزار بیس تک گرے لسٹ میں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے خاتمے پر بھی کافی کام کیا گیا ہے۔

    صدر ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد، منی لانڈرنگ اور ٹیرر فناسنگ کیخلاف معاملات میں مزید بہتری کے لیےپاکستان کو فروری دوہزاربیس تک وقت دیا گیا ہے۔

    صدر ایف اے ٹی ایف نے مزید کہا کہ پاکستان کو ابھی کچھ اہداف پر اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان سے متعلق مزید فیصلے آئندہ پلانری اجلاس میں ہوں گے۔

    واضح رہے کہ بھارت نے بلیک لسٹ نہ کرنے پر پاکستان کو سخت وارننگ دلوانے کی کوششیں کیں۔ دو روز قبل پاکستانی وفد نے عمل درآمد رپورٹ جمع کروائی تھی، وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں ٹیم نے اقدامات پر بریفنگ دی تھی۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارے کے تعاون سے نئی نیشنل رسک اسیسمنٹ اسٹڈی مکمل کر کے ڈیڑھ سو صفحات کی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بھجوائی تھی۔

    اس رپورٹ میں تین اہم پہلوؤں کے حوالے سے رسک اسیسمنٹ کی گئی ہے، جن میں سرِ فہرست ٹیررازم اور ٹیررازم فنانسنگ کے خطرات کا تعین ہے۔

  • پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنا حکومت کی اولین کوشش ہے، شاہ محمود قریشی

    پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنا حکومت کی اولین کوشش ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی کوشش ہے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا جائے، ماضی میں حکومتوں نے ارادہ کیا مگر اس پر عمل نہیں کیا۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالا جائے اور گزشتہ ن لیگ کے دورحکومت میں پاکستان گرے لسٹ میں آچکا تھا۔

    ماضی میں حکومتوں نے نام نکلوانے کا ارادہ کیا مگر اس پر عمل نہیں کیا، موجودہ حکومت نے مسمم ارادہ کیا ہے کہ اب اس عمل کو پورا کرنا ہے، صورتحال کو دیکھ کر جوابی اقدامات کرنا ہوں گے، بلیک لسٹ کے ملکی معیشت پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

    وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کے تحت اسمبلی کو چلانا ہم سب کا فرض ہے، بھارت دھمکیاں دے رہا ہے جس پر پارلیمنٹ کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ہمارے اختلافات سیاسی نوعیت کے ہیں اور وہ رہیں گے۔

    اپوزیشن کو پارلیمنٹ میں احتجاج کا حق ضرور ہے مگر صورتحال کو بھی دیکھنا چاہیے، افسوس ہے کہ پارلیمنٹ میں سنجیدگی اور یکجہتی کی کمی دکھائی دے رہی ہے، اپوزیشن سے گزارش ہے کہ بھارتی دھمکیوں کے معاملے پر متحد ہونا چاہیے۔

    ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حالیہ معیشت اور ملکی صورتحال کے ذمہ دار کون لوگ ہیں یہ ایک دن کی بحث نہیں، اپوزیشن کیلئے عشائیہ اہمیت رکھتا ہے یا پاکستان کے مفادات؟ معاملات یہ ہیں کہ نیب کارروائی کرتا ہے تو یہ آزاد ادارہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آغاسراج درانی کیخلاف بھی کیس پہلے سے چلا آرہا ہے،نیب پر غصہ ہے تو بدلہ حکومت اور عوام سے کیوں لیاجارہا ہے؟ اپوزیشن کو احتجاج کرنا ہے تو نیب سے کرے پارلیمنٹ میں کیوں؟

  • پاکستان سے حتمی مذاکرات، ایف اے ٹی ایف کی اسلام آباد آمد

    پاکستان سے حتمی مذاکرات، ایف اے ٹی ایف کی اسلام آباد آمد

    اسلام آباد: پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے درمیان حتمی مذاکرات کا آغاز آج سے شروع ہوگا جس میں انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق حکومتی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا اور وہ 19 اکتوبر تک پاکستان میں ہی قیام کرے گا۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی آمد کا مقصد حتمی مذاکرات کرنا ہے۔

    ایف اے ٹی ایف کا وفد وزیرخزانہ، وزارتِ داخلہ سمیت اسٹیٹ بینک آف پاکستان، سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور دیگر اداروں کے حکام سے ملاقات کرے گا۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل نہیں کیا، ایف اے ٹی ایف

    پاکستان کی جانب سے انسداد منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے سمیت انتظامی و قانونی اقدامات پر وفد کو آگاہ کیا جائے گا جس کی رپورٹ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے سربراہی اجلاس میں غور کے لیے پیش کی جائے گی تاکہ پاکستان کا نام گرے لسٹ میں سے نکالے جانے کا فیصلہ کیا جائے۔

    یاد رہے کہ دو ماہ قبل اگست میں ایف اے ٹی ایف کے وفد نے اسلام آباد کا دورہ کیا تھا جس میں پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت اور اسکی روک تھام کے لیے نکات پیش کیے گئے تھے۔

    ایف اے ٹی ایف نے نکات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کرنے پر زور دیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو کیا اقدامات کرنے ہیں، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے نکات

    خیال رہے کہ رواں سال جون میں ایف اے ٹی ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی پلان پر پوری طریقے سے عملدرآمد نہیں کیا اور اُس کے نظام میں دس خامیاں موجود ہیں البتہ حکومت دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کا سیاسی عزم بھی رکھتی ہے۔

  • پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے  کے سلسلے میں اہم مذاکرات اور پیشرفت

    پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کے سلسلے میں اہم مذاکرات اور پیشرفت

    اسلام آباد: پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کے سلسلے میں اہم پیشرفت ہوئی، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ایشیا پیسیفک ٹیم کے پاکستانی حکام سے مذاکرات ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ایشیا پیسیفک ٹیم نے پاکستانی وزارت خزانہ، نیب، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک، اور سیکیورٹی اداروں کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔

    پاکستانی حکام سے ہونے والے مذاکرات میں منی لانڈرنگ، دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کےاقدامات کا جائزہ لیا گیا، ایس ای سی پی، نیب، اینٹی نارکوٹکس فورس کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    قبل ازیں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے وفد نے 13 اگست کو ملکی دارالحکومت اسلام آباد کا دورہ کیا تھا اور اقدامات کے لیے کئی نکات بھی پیش کیے تھے اور نکات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں پاکستان کو بلیک لسٹ کیے جانے کا بھی عندیہ دیا تھا۔


    پاکستان کو کیا اقدامات کرنے ہیں، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے نکات


    بعد ازاں ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ نکات میں جن پہلوؤں کو مدنظر رکھا گیا ہے وہ یہ ہیں کہ ‎منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کیےجائیں، ‎کراس بارڈرکیش کی صورت میں کی جانیوالی منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات ہونے چاہیئیں۔

    خیال رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاکس فورس کے نکات میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ یو این سیکیورٹی کونسل کی پابندی والی تمام جماعتوں کے خلاف ایکشن لیا جائے، جبکہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے نکات پر عمل نہ کیا تو اسے بلیک لسٹ کیا جاسکتا ہے۔