Tag: great balls of fire

  • ڈبلیو ڈبلیو ای ایمبولینس میچ: رومن رینز کو براؤن اسٹرومین کے ہاتھوں شکست

    ڈبلیو ڈبلیو ای ایمبولینس میچ: رومن رینز کو براؤن اسٹرومین کے ہاتھوں شکست

    ڈیلاس: ڈبلیو ڈبلیو ای گریٹ بالز آف فائر ایمبولینس میچ میں رومن رینز کو براؤن اسٹرومین نے شکست دے دی، یونیورسل ٹائٹل کے میچ میں بروک لیسنر نے سموا جوئی کو ہرا کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو کی جانب سے گریٹ بالز آف فائر کے نام سے شاندار ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ایونٹ کے اہم میچ میں رومن رینز اور براؤن اسٹرومین آمنے سامنے آئے تاہم بگ ڈاگ کے نام اسے مشہور رومن رینز براؤن اسٹرومین سے ہار گئے۔

    براؤن اسٹرومین نے رومن رینز کو ایمبولینس میں بند کرکے کامیابی حاصل کی تاہم اچانک ہی رومن رینز ایمبولینس سے باہر آئے اور اسٹرومین کو ایمبولینس میں بند کرکے پارکنگ لاٹ میں لے گئے اور ایمبولینس کو ٹرک سے ٹکرادیا۔ براؤن اسٹرومین انجری سے بچ گئے اور ایمبولینس سے باہر آکر خود ہی چلتے ہوئے گئے۔

    دوسرے اہم میچ میں بروک لیسنر نے سموا جوئی کو ہرا کر ٹائٹل کا دفاع کرلیا۔ سموا جوئی نے آتے ہی بروک لیسنر پر پے در پے وار کیے اور اپنے داؤ سے لیسنر کو بآسانی قابو کرلیا تھا تاہم بروک لیسنر نے داؤ سے جان چھڑا کر سموا جوئی کو شکست سے دوچار کردیا۔

    ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ کے میچ میں سیزارو اور شیمس نے ہارڈی بوائز کو ہرا کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرلیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شیمس اور سیزارو ہارڈی بوائز کو ہرا چکے ہیں۔

    انٹرکانٹینینٹل چیمپئن شپ کے میچ میں دی میز نے ڈین ایمبروز کو شکست دی، دیگر میچز میں برے وائٹ نے سیٹھ رولنز، بگ کاس نے انزو امور اور کروزر ویٹ چیمپئن نیویلے نے اپنے حریف کو شکست دی۔

  • ڈبلیو ڈبلیو ای گریٹ بالز فائر ایونٹ 9 جولائی کو ہوگا

    ڈبلیو ڈبلیو ای گریٹ بالز فائر ایونٹ 9 جولائی کو ہوگا

    ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے گریٹ بالز فائر ایونٹ کا انعقاد 9 جولائی کو ہونے جارہا ہے۔ ایونٹ کے تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں۔ ایونٹ کا تھیم سانگ جیری لی لوئس نے گایا ہے۔

    گریٹ بالز فائر ایونٹ میں ہونے والے میچز میں معروف ریسلر بروک لیسنر کو سمواجوئی کا چیلنج درپیش ہوگا۔ دونوں کے درمیان مقابلے سے قبل ہی لڑنے کے لیے بے تاب نظر آتے ہیں جس کا اندازہ گزشتہ روز را کے ہونے والے ایونٹ سے لگایا جاسکتا ہے جس میں سموا جوئی نے بروک لیسنر پر اس وقت حملہ کردیا جب وہ مداحوں سے گفتگو کرنے کے لیے آرہے تھے۔ لیسنر اور سمواجوئی یونیورسل چیمپئن شپ کے ٹائٹل کے لیے رنگ میں اتریں گے۔

    دوسرا اہم میچ بگ ڈوگ یعنی رومن رینز اور ان کے حریف براؤن اسٹرومین کے درمیان ہوگا اس میچ کو ایمبولینس میچ کا نام دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز اسٹرومین نے رومن رینز کو مار مار کر ایمبولینس میں ڈال دیا۔ یہی نہیں اس سے قبل ہونے والے میچ میں جب رینز سموا جوئی سے میچ میں مصروف تھے تب اسٹرومین کی اچانک امد رینز کی شکست کی وجہ بن گئی۔

    گریٹ بالز آف فائر کے دیگر مقابلوں میں سیتھ رولنز اور برے وائٹ، ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ کے لیے شیمس سیزارو، ہارڈی بوائز سے ٹائٹل کا دفاع کرتے نظر آئیں گے۔

    گولڈ ڈسٹ اور آر تروت کک آف شو میں لڑتے نظر آئیں گے جبکہ بگ کاز اور ااینزو امور بھی رنگ میں اپنے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

    انٹرکانٹی نینٹل چیمپئن شپ میں ڈین ایمبروز، دا مز سے ٹائٹل کے لیے لڑیں گے واضح رہے کہ دونوں حریفوں کے درمیان ایکسٹریم رولز سے ہی ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی تگ دو میں مصروف ہیں۔