Tag: Greater Iqbal Park case

  • گریٹر اقبال پارک کیس:  ریمبو اور دیگر ملزمان پر بھتہ مانگنے کا چارج لگا دیا گیا

    گریٹر اقبال پارک کیس: ریمبو اور دیگر ملزمان پر بھتہ مانگنے کا چارج لگا دیا گیا

    لاہور: ڈی آئی جی انوسیٹی گیشن شارق جمال نے کہا ہے کہ گریٹر اقبال پارک کیس میں گرفتار متاثرہ خاتون عائشہ کے ساتھی ریمبو اور دیگر ملزمان پر بھتہ مانگنے کا چارج لگا دیا گیا ہے جس کا چالان جلد جمع کرا دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال نے کہا کہ عائشہ کے بیان کے بعد کیس کے درج مقدمے میں دفعہ 384 شامل کی گئی۔

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا عائشہ نے بیان دیا تھا کہ ریمبو بلیک میل کر کے 10 لاکھ بھتہ لے چکا ہے، ریمبو اورا س کے 11 ساتھیوں سے بھتہ میں لئے گئے 20 ہزار برآمد ہوئے ہیں‌۔

    شارق جمال نے مزید کہا کہ عائشہ کے ساتھی ریمبو اور دیگر ملزمان پر بھتہ مانگنے کا چارج لگا دیا گیا ہے جس کا چالان جلد جمع کرا دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہیکل چھیننے اورچوروں کے13 گینگز کے34پیشہ ورملزمان سمیت91چور گرفتار کر کے ملزمان سے 9کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 16کاریں،321موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں، برآمد گاڑیوں میں ایک گاڑی کی قیمت 5 کڑور روپے ہے ۔

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا ان ملزمان کی گرفتاری کے بعد موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں واضح کمی ہو گی۔

  • گریٹراقبال پارک کیس ، ریمبو کے موبائل سے  ایک اور تہلکہ خیز آڈیو برآمد

    گریٹراقبال پارک کیس ، ریمبو کے موبائل سے ایک اور تہلکہ خیز آڈیو برآمد

    لاہور: گریٹراقبال پارک کیس میں پولیس نے ریمبو کی بلیک میل کرنے کی آڈیو بھی موبائل سے برآمد کرلی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ تمام آڈیو اور ویڈیو لیبارٹری کرائی جا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گریٹراقبال پارک کیس میں ریمبو کی بلیک میلنگ کی ایک آڈیو سامنے آگئی ، ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ عائشہ اکرم کے ساتھی ریمبو کی بلیک میل کرنے کی آڈیو بھی موبائل سے برآمد کرلی ہے، تمام آڈیو اور ویڈیو لیبارٹری کرائی جا رہی ہیں۔

    اس سے قبل ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کی تہلکہ خیز آڈیو ٹیپ سامنے آئی تھی ، آڈیو ٹیپ میں دونوں کے مابین جیل میں شناخت ہونے والے ملزمان سے رقم لینے کی گفتگو کی گئی۔

    ٹیلی فون کال میں ریمبو نے عائشہ سے سوال کیا تھا مجرم6ہیں یا7؟ جس پر عائشہ نے جواب دیا کہ 6 مجرم ہیں، بعد ازاں ریمبو کا کہنا تھا کہ فی مجرم کتنےپیسے لیےجائیں زیادہ ترغریب ہیں تو عائشہ نے کہا مشکل سے انہوں نے پانچ پانچ لاکھ دینا ہے۔

    شارق جمال کا کہنا تھا کہ کال کواس کیس کاحصہ بنارہےہیں، ریمبو4روزکےجسمانی ریمانڈپرہے، جس سے کافی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

  • گریٹراقبال پارک کیس :  عائشہ اکرم  اور  ریمبو کی تہلکہ خیز آڈیو ٹیپ سامنے آگئی

    گریٹراقبال پارک کیس : عائشہ اکرم اور ریمبو کی تہلکہ خیز آڈیو ٹیپ سامنے آگئی

    لاہور: گریٹراقبال پارک کیس میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور ریمبو کی تہلکہ خیز آڈیو ٹیپ منظر عام پر آگئی،ملزم ریمبو نے کال فون کی گفتگو کی تصدیق کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گریٹراقبال پارک کیس میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کی تہلکہ خیز آڈیو ٹیپ سامنے آگئی ، آڈیو ٹیپ میں دونوں کے مابین جیل میں شناخت ہونے والے ملزمان سے رقم لینے کی گفتگو کی گئی ہے۔

    ٹیلی فون کال میں دونوں کے درمیان25سیکنڈزکی گفتگوہوئی، جس میں ریمبو نے عائشہ سے سوال کیا مجرم6ہیں یا7؟ جس پر عائشہ نے جواب دیا کہ 6 مجرم ہیں۔

    ریمبو کا کہنا تھا کہ فی مجرم کتنےپیسے لیےجائیں زیادہ ترغریب ہیں تو عائشہ نے کہا مشکل سے انہوں نے پانچ پانچ لاکھ دینا ہے۔

    آڈیو ٹیپ کے حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹیگیشن شارق جمال کا کہنا ہے کہ کال کاجائزہ لےرہےہیں ریمبوکافون قبضےمیں لےلیا، ملزم ریمبو نے کال فون کی گفتگو کی تصدیق کی ہے۔

    شارق جمال کا کہنا تھا کہ کال کواس کیس کاحصہ بنارہےہیں، ریمبو4روزکےجسمانی ریمانڈپرہے، جس سے کافی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

  • گریٹر اقبال پارک میں  ٹک ٹاکر سے بد تمیزی ، گرفتار 98 افراد کا نام مقدمے سے نکالنے اور رہا کا حکم

    گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر سے بد تمیزی ، گرفتار 98 افراد کا نام مقدمے سے نکالنے اور رہا کا حکم

    لاہور : مقامی عدالت نے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر سے بد تمیزی کیس میں حراست میں لیے گئے 98 افراد کا نام مقدمے سے نکالنے اور رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر سے بد تمیزی کیس پر سماعت کی، عدالت کے روبرو 98 زیر حراست افراد کو پیش کیا گیا۔

    عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کو گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا،104 افراد کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوایا گیا تھا، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان کو کس بنیاد پر گرفتار کیا گیا،ملزمان کو جیل بھجوانے سے پہلے کون سے ثبوت لیے گٸے۔

    عدالت کو بتایا گیا کہ 98 ملزمان کی شناخت پریڈ کے دوران شناخت نہیں ہو سکی، متاثرہ خاتون نے صرف چھ افراد کو شناخت کیا تھا، حراست میں لیے گئے ان افراد کو جیل میں رکھنے کا جواز نہیں ہے،عدالت رہا کرنے کا حکم دے۔

    عدالت نے حراست میں لیے گئے 98 افراد کو مقدمہ سے ڈسچارج اور رہا کرنے کا حکم دے دیا۔