Tag: greece bail out

  • یونان کی پارلیمنٹ میں بیل آوٹ پیکج حاصل کرنے پر ووٹنگ ہوگی

    یونان کی پارلیمنٹ میں بیل آوٹ پیکج حاصل کرنے پر ووٹنگ ہوگی

    یونان: ارکان پارلیمان تیسری بار مالی امداد حاصل کرنے کے لیے وزیراعظم الیکسس سپراس کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرنے کے لیے ووٹنگ کریں گے۔

    ان تجاویز کا مقصد معاشی بحران اور یورو زون سے ممکنہ طور پر نکالے جانے کو روکنا ہے، اصلاحات کے مسودے میں ٹیکسوں میں اضافہ اور پینشن میں تبدیلیاں شامل ہیں.

    الیکسس سپراس کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کا یورو زون کے وزرائے خارجہ جائزہ لیں گے اور اتوار کو یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں بھی ان پر غور کیا جائےگا.

    یونانی وزیرِاعظم کے اس نئے منصوبے میں بہت سے ایسے عناصر شامل ہیں، جنھیں گذشتہ اتوار کو ہونے والے ریفرینڈم میں عوام نے رد کر دیا تھا۔

  • قرض خواہوں کی جانب سے دباؤ قبول نہیں، یونانی وزیرِاعظم

    قرض خواہوں کی جانب سے دباؤ قبول نہیں، یونانی وزیرِاعظم

    یونان: وزیرِاعظم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ریفرنڈم میں قرض خواہوں کی شرائط کو مسترد کردیں۔

    یونانی وزیرِاعظم ایلکسس تسیپراس نے ٹی وی پرعوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو ہونے والے ریفرینڈم میں عالمی قرض خواہوں کی شرائط کی نفی کر کے ملک کی پوزیشن مستحکم کریں، قرض خواہوں کی جانب سے دباؤ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

    ایلکس تسیپراس نے کہا کہ وہ یورپ کے خلاف نہیں ہیں بلکہ یورپ کو ایک مستحکم خطہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    وزیرِاعظم نے یونان کو یورپ سے الگ کرنے کے خفیہ منصوبوں کی خبروں کی تردید کی۔