Tag: GREECE bankrupt

  • یونان میں معاشی بحران سے نجات کے لیے کوششیں جاری

    یونان میں معاشی بحران سے نجات کے لیے کوششیں جاری

    یونان:  معاشی بحران سے نجات کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیرِاعظم نے اسٹاک ایکسچینج اور بینک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    یونان میں معاشی بحران شدت اختیار کر گیا، حکومت کی جانب سے ملکی سرمائے کو روکنے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں، یونانی وزیرِ اعظم نے قوم سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی رقوم، تنخواہیں اور پنشن بینکوں میں محفوظ ہیں۔

    یونانی وزیرِاعظم نےاپنے شہریوں کو پریشان نہ ہونے کی تلقین کی ہے، دوسری جانب امریکا نے بھی یونان سے معاشی اصلاحات کے آغاز کا مطالبہ کر دیاہے۔

    یونان میں بیل آؤٹ پیکیج پر ریفرنڈم پانچ جولائی کو ہوگا۔ یونان کے تمام بینک آج سےچھ جولائی تک بند رہیں گے۔

  • یونان مالیاتی اداروں کی تاخیری قسط کے باعث دیوالیہ ہوسکتا ہے ،عالمی مالیاتی ادارے

    یونان مالیاتی اداروں کی تاخیری قسط کے باعث دیوالیہ ہوسکتا ہے ،عالمی مالیاتی ادارے

    یونان: یونان کی معیشت کا ڈوبتا جہاز بچنے کی کوششوں میں سرگرم ہے، آئی ایم ایف کا یونان کو دیوالیہ بنانے اور یورو زون سے نکالے جانے کا خدشہ ہیں۔

    یونانی وزیرِاعظم نے قرض دینے کی تجاویز غیر حقیقت پسندانہ قرار دے دیں ہیں۔

    یونان کوعالمی مالیاتی فنڈ اور یورو زون حکومتوں کا دو ارب چالیس کروڑ یورو قرضہ واپس کرنا ہے لیکن یورپی ممالک کے ساتھ تلخیوں اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قرضے کی شرائط نرم کرانے کے مطالبے کے باعث یونانی حکومت دباؤ کا شکار ہے۔

    یونان نے تیس کروڑ یوروکی قسط کی ادائیگی ملتوی کردی ہے۔

    اس مسئلے پر یونانی وزیرِاعظم ایلیکس تسیپرس کا پارلیمنٹ سے خطاب میں کہنا تھا کہ کسی ملک کا گلا گھونٹنا اخلاقیات کا مسئلہ ہے اور یہ یورپ کے بنیادی اصولوں سے متصادم ہے، کسی بھی معاہدے کا مقصد مسئلے کا حل ہونا چاہیے نہ کہ پوری قوم کی تذلیل کی جائے۔