Tag: Greece Boat Capsize

  • کشتی متاثرین کے لیے رابطہ نمبر اور ای میل ایڈریس جاری

    کشتی متاثرین کے لیے رابطہ نمبر اور ای میل ایڈریس جاری

    اسلام آباد: یونان میں پاکستانی سفارت خانے نے کشتی متاثرین کے لیے رابطہ نمبر اور ای میل ایڈریس جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق یونان کے پانیوں میں ڈوبنے والی کشتی کے متاثرہ خاندانوں کے لیے پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے رابطہ نمبرز جاری کر دیے گئے ہیں۔

    متاثرین یونان میں پاکستانی سفارت خانے کے ایمرجنسی نمبر 00306943850188 پر رابطہ کر سکتے ہیں، یونان میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کے نمبر 00306947656932 پر بھی متاثرین رابطہ کر سکتے ہیں۔ 00306955160682 اور 00306955160098 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    یونان کشتی حادثے سے متعلق برطانوی اخبار کے تہلکہ خیز انکشافات، ڈوبنے والے پاکستانیوں کی تعداد 298 ہے

    پاکستانی سفارت خانے کے ای میل ایڈریس [email protected] پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    یونان کشتی حادثہ، ملک بھر میں آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے

  • یوم سوگ: آزاد کشمیر حزن و ملال میں ڈوب گیا

    یوم سوگ: آزاد کشمیر حزن و ملال میں ڈوب گیا

    میرپور: آزاد کشمیر میں آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے، یونان کشتی حادثے نے کشمیر کو حزن و ملال میں ڈبو دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کابینہ کے فیصلے پر یونان کشتی حادثے میں جانی نقصان پر آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے، آزاد کشمیر میں آج ریاستی پرچم سرنگوں ہے۔

    گزشتہ روز وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا تھا، ان کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ میں جو بھی ٹریول ایجنٹ ملوث ہوا، اسے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کشتی حادثے کے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

    دوسرہ طرف یونان کشتی حادثے کے لاپتا افراد کی تلاش تاحال جاری ہے، پاکستان میں کئی شہروں اور گھرانوں میں اس حادثے کے بعد کہرام مچا ہوا ہے، کشتی میں 310 پاکستانیوں سمیت 750 افراد سوار تھے، 12 پاکستانیوں سمیت 104 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے، باقی مسافروں کا کچھ پتہ نہیں، 78 مسافروں کی لاشیں مل گئی ہیں۔

    ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے، پاکستانیوں کو غیر قانونی طور پر بھیجنے والا ایک انسانی اسمگلر کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم آذر بائیجان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ میر پور آزاد کشمیر میں بھی انسانی اسمگلرز کے خلاف ایکشن شروع ہو گیا، پولیس نے نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر یورپ بھیجنے والے 9 ایجنٹ پکڑ لیے۔