Tag: Greece debt crisis

  • برسلز: یونان کے بیل آوٹ پیکج پر یورو زون کا ہنگامی اجلاس

    برسلز: یونان کے بیل آوٹ پیکج پر یورو زون کا ہنگامی اجلاس

    ایتھنز : یونان کے بیل آؤٹ پیکج پر یورو زون کے ہنگامی اجلاس میں یونان کے یورپ سے عارضی انخلاء سمیت مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ۔

    یونان کوعالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے قرض کی عدم عدائیگی پر نادہندہ قرار دے دیا گیا ہے، بیلجئیم کے شہر برسلز میں یونان کے بیل آؤٹ پیکج پر ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا، جس میں یونان کے وزیرِاعظم نے تیسرے بیل آؤٹ پیکج پر یورپی سربراہان کے متفق ہونے پر معاہدے کی یقین دہانی کرائی تاہم اجلاس میں مختلف تجاویز پر غورکیا گیا۔

    جرمن چانسلراینجلا مرکل نے یونان کےعارضی اںخلاء کی تجویز پیش کی تاہم تجویز پراتفاق نہ کیا جاسکا دیگر یورپی سربراہان نے یونان پر زور دیا ہے کہ اعتماد کی بحالی کے لیے یونانی حکومت فوری معاشی اصلاحات کرے۔

  • یونان کے قرض کا بحران شدت اختیار کر گیا

    یونان کے قرض کا بحران شدت اختیار کر گیا

    ایتھنز : یونان کے قرض کا بحران شدت اختیار کر گیا، یورو زون کے وزرائے خارجہ نے بیل آؤٹ میں مزید توسیع دینے سے انکار کر دیاہے، یونان نئے بیل آوٹ پیکیج کی درخواست کرے گا۔

    یورون زون کی جانب سے بیل آوٹ پیکیج میں توسیع سے انکار کے بعد نئے مذاکرات کا آغاز اتوار سے ہوگا، گزشتہ پیرکو دن بھر بینکوں اور اے ٹی ایم سے رقوم نکلوانے والوں کا ہجوم رہا۔

    دوسری جانب یونان کے وزیراعظم ایلکسس سیپریس نے ٹی وی پر قوم سے خطاب میں شہریوں کو پرسکون رہنے کی ہدایت کی اور انھیں یقین دلایا کہ بینکوں میں ان کے پیسے، تنخواہیں اور پنشن محفوظ ہیں۔

    یونان کی جانب سے نئے بیل آوٹ پیکچ کی درخواست دیئے جانے کا امکان ہے۔