Tag: greece parliment

  • یونان کے وزیرِاعظم ایلکسس سیپراس کوبیل آوٹ پیکیج پر پارلیمنٹ سے منظوری مل گئی

    یونان کے وزیرِاعظم ایلکسس سیپراس کوبیل آوٹ پیکیج پر پارلیمنٹ سے منظوری مل گئی

    ایتھنز: یونان کے وزیرِاعظم ایلکسس سیپراس کوبیل آوٹ پیکیج پر پارلیمنٹ سے منظوری مل گئی، ووٹنگ سے پہلے پارلیمنٹ کے باہر مخالفین نے پولیس پر پیٹرول بم سے حملہ کیا جس پر پولیس نے جواب میں آنسو گیس کا استعمال کیا۔

    یونانی وزیراعظم الیکسس سپراس کو پارلیمنٹ میں یوروزون بیل آوٹ پیکج کے معاملے پر شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، سخت بحث ومباحثہ کے بعد بالاخر پارلیمنٹ نے بیل آوٹ پیکیج کی منظوری دے دی۔

    حمایت میں دو سو انتیس ووٹ ، مخالفت میں چونسٹھ ووٹ جبکہ چھ ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا، یونان کے وزیراعظم ایلکسس سیپراس نے اراکینِ پارلیمنٹ سے اپیل کی تھی کہ اگرانہیں حمایت نہیں ملی تو ان کےلئے وزیر اعظم رہنا مشکل ہو جائے گا۔

    دوسری جانب بیل آؤٹ پیکج کے مخالفین ووٹنگ سے پہلے یونان کی سڑکوں پر نکل آئے، جس میں یونینز اور ٹریڈ ایسوسی ایشنز ،سول سرونٹس، میونسپل کارپوریشن کے ورکرز اور فارمیسی اونرزسمیت شہریوں کی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ پارلیمان کے باہر بیل آؤٹ پیکج کی مخالفت کرنے والوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

    مظاہرین نے پولیس پر پیٹرول بم جبکہ پولیس نے ان پرآنسو گیس کے گولے پھینکے۔

  • یونان کی پارلیمنٹ میں بیل آوٹ پیکج حاصل کرنے پر ووٹنگ ہوگی

    یونان کی پارلیمنٹ میں بیل آوٹ پیکج حاصل کرنے پر ووٹنگ ہوگی

    یونان: ارکان پارلیمان تیسری بار مالی امداد حاصل کرنے کے لیے وزیراعظم الیکسس سپراس کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرنے کے لیے ووٹنگ کریں گے۔

    ان تجاویز کا مقصد معاشی بحران اور یورو زون سے ممکنہ طور پر نکالے جانے کو روکنا ہے، اصلاحات کے مسودے میں ٹیکسوں میں اضافہ اور پینشن میں تبدیلیاں شامل ہیں.

    الیکسس سپراس کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کا یورو زون کے وزرائے خارجہ جائزہ لیں گے اور اتوار کو یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں بھی ان پر غور کیا جائےگا.

    یونانی وزیرِاعظم کے اس نئے منصوبے میں بہت سے ایسے عناصر شامل ہیں، جنھیں گذشتہ اتوار کو ہونے والے ریفرینڈم میں عوام نے رد کر دیا تھا۔