Tag: greece referendum

  • یونان کے عوام نے معاشی بحران کے حل کیلئے بیل آؤٹ پیکج مسترد کردیا

    یونان کے عوام نے معاشی بحران کے حل کیلئے بیل آؤٹ پیکج مسترد کردیا

    ایتھنز: یونان کےعوام نے معاشی بحران کے حل کیلئے بیل آؤٹ پیکج مسترد کردیا، اکسٹھ فیصد سے زائد یونانی شہریوں نے”نا” کہہ کر سخت مالی شرائط ٹھکرادیں، یونانی وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں جاری رکھیں گے، ریفرنڈم میں عوامی مینڈیٹ یورپ کے خلاف نہیں۔

    یونان میں معاشی بیل آؤٹ پیکج کی شرائط کو ریفرنڈم میں عوام نے مسترد کردیا، ریفرنڈم کے نتائج آنے پرعوام نے جشن منایا، یونان کے یورپ میں مستقبل کے یورپی یونین کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

    یونان میں معاشی بیل آؤٹ پیکج کیلئےعالمی مالیاتی اداروں کی شرائط ماننے یا نہ ماننے پر ریفرنڈم میں نتائج کے مطابق عوام نے شرائط کو مسترد کردیا، ریفرنڈم میں یونان کے اکسٹھ فیصدعوام نے معاشی بیل آؤٹ پیکج کی شرائط کے خلاف ووٹ دیا۔

    یورپی یونین کے رہنماؤں نے متنبہ کیا تھا کہ اگر ریفرنڈم میں بیل آؤٹ پیکج کی شرائط سے انکار کیا جاتا ہے تو یونان یورو زون سے نکل جائے گا، اس سلسلے میں یورپی یونین کا سربراہ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

    یونان کے وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے پاس یونان کو یوروزون سے نکالنے کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں ہے جبکہ انھوں نےاعلان کیا کہ ملک میں ایک ہفتے سے بند بینک منگل کو کھول دیے جائیں گے۔

    ریفرنڈم کے نتائج آنے کے بعد عوام کی بڑی تعداد نے دارالحکومت ایتھنز کی سڑکوں پر جشن منایا۔

  • یونان:قرض خواہوں کی شرائط منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ عوام کرے گی

    یونان:قرض خواہوں کی شرائط منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ عوام کرے گی

    یونان: معاشی بحران سے نجات کے لیے قرض خواہوں کی شرائط منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ عوام کرے گی، ریفرنڈم کے حق اور مخالفت میں ریلیاں نکالی گئیں۔

    یونان میں کل ہونے والے ریفرنڈم کے حق اور مخالفت میں ریلیاں نکالی گئیں، ایتھنز میں قرض خواہوں کی شرائط کی مخالفت میں ریلی منعقد کی گئی، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء سنتگما سکوائر پر جمع ہوئے، جہاں وزیرِاعظم الیکس تسیپراس نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ عوام ریفرنڈم میں قرض خواہوں کی شرائط کو مسترد کر دیں۔

    دوسری جانب قرض خواہوں کی شرائط منظور کرنے کے حق میں بھی ریلی نکلی، جس میں شرکاء نے حکومت کے خلاف شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معاشی بحران سے نجات کے لیے شرائط قبول کرنا ہی واحد حل ہے۔

    اس موقع پر مظاہرین اور پولیس جھڑپیں بھی ہوئیں، پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا، کل ہونے والے ریفرنڈم میں قرض خواہوں کی شرائط مسترد کرنے کی صورت میں یونان کو یورپی یونین سے دستبردار کر دینے کے امکانات واضح ہیں ۔