Tag: GREECE

  • ہزاروں سال قبل یونانی ’لیپ ٹاپ‘ استعمال کرتے تھے؟

    ہزاروں سال قبل یونانی ’لیپ ٹاپ‘ استعمال کرتے تھے؟

    کیا آپ سمجھتے ہیں کہ لیپ ٹاپ ابھی حال ہی کی ایجاد ہے اور پہلا لیپ ٹاپ 1971 میں بنایا گیا تھا‘ کچھ ماہرین کے خیال میں آج سے ہزاروں سال قبل یونانی لیپ ٹاپ کا استعمال کرتے رہے ہیں۔

    تصوراتی اور مابعد الطبعیاتی ماہرین کا خیال ہے کہ یونان اور مصر کے اہل فن سائنس کے میدان میں ہم سے ہزارہا گنا آگے تھے اوراپنے اس دعوے کا وہ تاریخی حوالہ جات کے ذریعے ثبوت بھی دیتے ہیں۔

    oracle-post-1

    یونان سے تعلق رکھنے والے سو سال قبل مسیح کے ایک مجسمے نے تاریخ دانوں میں بحث کا ایک نیا باب کھول دیا ہے ‘ مابعد الطبعیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مجسمے میں خاتون کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے ہاتھ میں ایک لیپ ٹاپ لیے ہوئے ہے۔

    مورخین اس بات پر بضد ہیں کہ تصویر میں نظرآنے والے مجسمے کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ نہیں بلکہ یہ شے یا تو کوئی جیولری بکس ہے یا پھر مومی تختی جسے قدیم یونان کے لوگ اپنی تحریریں لکھنے کےلیے استعمال کیا کرتے تھے۔

    پتھر کے دور میں دانتوں کی تکلیف کا علاج کیسے؟

     دوسری جانب وہ ماہرین جو کہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دورِ قدیم کا انسان کسی بھی صورت ہم سے زیادہ ترقی یافتہ تھا وہ دلیل دیتے ہیں کہ یہ شے درحقیقت ایک لیپ ٹاپ ہی ہےجبھی اس کی سائیڈ میں دو سوراخ موجود ہیں جو کہ یقیناً یو ایس بی یا اس سے مشابہہ کسی اور ڈیوائس کے لیے استعمال کیے جاتے ہوں گے۔

    oracle-post-4

    oracle-post-2

    ان کا کہنا ہے کہ اس مجسمے میں موجود لیپ ٹاپ نما شے نہ تو کسی مومی تختی سے مماثل ہے ( یونان سے ملنے والی کسی مومی تختی کی سائیڈ پر سوراخ نہیں ملے) اور نہ ہی یہ کوئی جیولری بکس ہے۔وہ دلیل دیتے ہیں کہ مجسمے میں موجود خاتون کی آنکھوں کا فوکس عین اس جگہ ہے جہاں لیپ ٹاپ کی اسکرین کا سنٹر ہوتا ہے اور وہ اپنی انگلی سے جس انداز میں اسے چھو رہی ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ کوئی ٹچ اسکرین شے استعمال کررہی ہے ۔ اگر یہ جیولری بکس ہوتا تو خاتون کی نگاہیں سطح پر موجود جیولری پر مرکوز ہوتیں ناکہ اس شے کے اٹھے ہوئے حصے پر جیسا کہ مجسمے میں واضح دیکھا جاسکتا ہے۔

    oracle-post-3

    مابعد الطبعیاتی ماہرین نے لیپ ٹاپ کو ’اوریکل آف ڈیلفی ‘ نامی تاریخی کردار قراردیا ہے جس کے ذریعے اس قدیم دور کے پجاری خدا‘ خلائی مخلوق یا مستقبل سے آںے والوں سے رابطہ کیا کرتے تھے۔ محققین کے نزدیک پائیتھیا نامی ایک حسین لڑکی ڈیلفی کے مندر میں اوریکل (غیبی آواز ) کا مرکز تھی اور اسی کے ذریعے پجاری خدا سے رابطہ کیا کرتے تھے۔

    مابعد الطبعیاتی ماہرین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اوریکل نامی مشہور لیپ ٹاپ بنانے والی کمپنی کو یہ خیال کیوں آیا کہ وہ ایک ایسی شے کو اپنے نام کے طور پراختیار کرے جو کہ سائنسی عقائد سے بالکل الگ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ من وعن ایسا ہی ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ سائنسدان اور مورخین ہمارے پیش کردہ دلائل پر بھی کام کریں تاکہ ان کا مدلل جواب دیا جاسکے ۔

    ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ قدیم دور میں مستقبل بعید میں آنے والی کسی ٹیکنالوجی کا ٹائم ٹریلولرز کے ذریعے استعمال خارج از امکان نہیں ہے۔

     

  • یونان پہنچنے کی کوشش میں دو کشتیاں ڈوب گئیں، 13 بچوں سمیت 22 افراد جاں بحق

    یونان پہنچنے کی کوشش میں دو کشتیاں ڈوب گئیں، 13 بچوں سمیت 22 افراد جاں بحق

    ایتھنز: یونان کے ساحل رہوڈس اورکالیمنوس کے نزدیک گزشتہ رات دو کشتیاں ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ڈوب گئے ہیں جن میں 13 بچے بھی شامل ہیں۔

    سانحے پر یونانی وزیراعظم الیکسز سپرازنے فوری ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے شرمندگی کا اظہار کیا ہے کہ یورپ ان سانحات کی روک تھام میں ناکام ہوچکا ہے۔

    یونان کے پورٹ حکام کے مطابق کوسٹ گارڈز نے اس سانحے میں 138 افراد کو بچایا ہے اور ڈوبنے والوں کی بھی تلاش جاری ہے۔

    کالیمنوس کے ساحل سے آج صبح 19 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں چھ خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔

    دوسری جانب رہوڈس کی بندرگاہ کے نزدیک ڈوبنے والی کشتی میں سوار ایک خاتون، ایک کم عمر اور ایک نومولود بچہ ڈوب گئے ہیں جبکہ ان کے ساتھ موجود تین افراد کی تلاش جاری ہے جبکہ 6 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق اب تک ترکی سے یونان پہنچنے کی کوشش میں 68 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ دو روز قبل ہی لیسبوس اور ساموس نامی جزیروں کے قریب بھی حادثے پیش آئے تھے جن میں 17 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے 11 بچے ہیں۔

  • یونان کو نادہندگی سے بچانے کے لئے معاہدہ طے پاگیا

    یونان کو نادہندگی سے بچانے کے لئے معاہدہ طے پاگیا

    یورپی لیڈران کا کہنا ہے کہ یونان کی نادہنگی سے بچانے کے لئے ڈیل کے نزدیک ہیں تاکہ براعظم کی مشترکہ کرنسی کو تاریخی عدم استحکام سے بچایا جاسکے۔

    یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے ٹویٹ کیا ہے کہ ’’یورو سمٹ میں متفقہ معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے‘‘۔ نئے بیل آؤٹ پیکج برائے یونان میں ’’سنجیدہ اصلاحات اور معاشی سپورٹ‘‘ شامل ہیں۔

    مالٹا کے وزیراعظم جوزف مسکت نے لفظ ’’ڈیل‘‘ نے پیر کے روز صبح نو بجے برسلز میں جاری 17گھنٹے طویل مذاکرات کے اختتام پر ٹویٹ کیا۔

  • یونان میں دیوالئے سے بچنے کے لئے ریفرنڈم کافیصلہ

    یونان میں دیوالئے سے بچنے کے لئے ریفرنڈم کافیصلہ

    ایتھنز: یونان کی پارلیمینٹ نےغیرملکی سرمایہ کاروں کی شرائط کے مطابق بیل آؤٹ ماننے کے لیے ریفرنڈم کروانے کے متنازع منصوبے کی حمایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطباق یوروزون ممالک نےیونان کی جانب معاشی بحران سے نکلنے کے لیے دیےگئے بیل آؤٹ پیکج کی مدت میں توسیع کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

    یونانی وزیراعظم ایلکسس تسیپراس نےدیوالیے سے بچنے کے لیے یورپی یونین کی شرائط کو ماننے کے بارے میں ملک میں پانچ جولائی کو ریفرنڈم ریفرنڈم کا اعلان کیا ہے۔

    یونان کوعالمی مالیاتی اداروں اوریورو کے رکن ملکوں سے سوا سات ارب یورو کے ہنگامی قرض کی ضرورت ہے

  • ایران کاجوہری معاہدے میں حد سے زیادہ شرائط تسلیم کرنے سے انکار

    ایران کاجوہری معاہدے میں حد سے زیادہ شرائط تسلیم کرنے سے انکار

    ایتھنز: ایران کےوزیرخارجہ کاکہناہےکہ مذاکرات میں شامل ممالک کی جانب سےحدسےزیادہ مطالبات پیش کئےگئےتوایران کےجوہری پروگرام پرسمجھوتہ کرنا مشکل ہوجائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق یونان کےدورےپرآئےہوئےایران کےوزیرِخارجہ جواد ظریف نے ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتےہوئےکہاکہ انھیں امید ہےکہ ایران کےجوہری پروگرام پرایران اورعالمی طاقتوں کےدرمیان مذاکرات کسی حتمی سمجھوتے پرپہنچ جائیں گے۔

    انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہارکیا کہ اگرعالمی طاقتوں کی جانب سےحد سےزیادہ مطالبات پیش کئےگئےتوکسی حتمی سمجھوتہ کا امکان مشکل ہوگا۔

    جواد ظریف کا کہنا تھا کہ اب جتنا جلد ممکن ہواس معاہدے کی تفصیلات طےکرناضروری ہےتاکہ وہ تعزیرات اٹھالی جائیں جن کے باعث ایرانی معیشت کو نقصان کا سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف اورامریکی وزیرخارجہ جان کیری ہفتےکوجینیوا میں ملاقات کرنےوالے ہیں تاکہ حتمی مذاکرات سےمتعلق تفصیلات طے کی جاسکیں۔

    ایران اورامریکہ سمیت دیگرمغربی ممالک کے درمیان ہونے والے جوہری سمجھوتے سے اسرائیل اور سعودی عرب سمیت خطے کے ایران مخالف ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے۔

    امریکہ اور ایران کے درمیان حتمی معاہدہ تیس جون 2015 تک طے پا جانے کے قوی امکانات ہیں۔ معاہدے کے طے پا جانے کی صورت میں ایران خطے میں ایک پراثر معاشی اورعسکری قوت بن کرابھرے گا۔

  • یونان: لیگو بلاکس سے بنا قدیم شہر کا ماڈل نمائش کیلئے پیش

    یونان: لیگو بلاکس سے بنا قدیم شہر کا ماڈل نمائش کیلئے پیش

    یونان: تاریخی ورثوں کو لیگو بلاکس کے ذریعے زندہ کرنے کی کوششیں رنگ لے آئیں، لیگو بلاکس سے بنایا گیا قدیم شہر ایکورپولس کا ماڈل نمائش کیلئے پیش کردیا گیا۔

    دیوی اور دیوتاؤں کی سرزمین یونان میں لیگو بلاکس کی مدد سے تاریخ کو زندہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ایتھنز کے میوزیم میں ایک لاکھ بیس ہزار لیگو بلاکس کے ذریعے تاریخی شہر ایکورپولس کا ماڈل نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔

    منتظمین کا کہنا ہے کہ لیگو بلاکس سے بنائے گئے ماڈل کی مدد سے موجودہ نسل کو قدیم تہذیب، دیوی دیوتاؤں کے قصے اور ماضی کی زندگی سے روشناس کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیکر ایکرو پولس کی تہذیب کو اجاگر کیا گیا ہے۔

  • یونانی سائنسدانوں نے تیرنے والا روبوٹ آکٹوپس تیارکرلیا

    یونانی سائنسدانوں نے تیرنے والا روبوٹ آکٹوپس تیارکرلیا

    یونان: یونانی سائنسدانوں نے تیرنے والا روبوٹ آکٹوپس تیارکرلیا ہے۔

    یونانی سائنسدانوں نے ایسا روبوٹ آکٹوپس تیار کیا ہے،جو پانی میں تیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، فاﺅنڈیشن فارریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی نامی ادارے کے تحت بنایا جانے والا یہ روبوٹ آکٹوپس آٹھ مصنوعی بازوﺅں پرمشتمل ہے، جو صرف ایک سیکنڈ میں سات انچ تک پھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹک آکٹوپس سمندر میں موجود مچھلیوں کی اقسام اور آبی ماحولیات کو جانچنےکیلئے تخلیق کیا گیا ہے۔

  • اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر کے عوام سراپا احتجاج

    اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر کے عوام سراپا احتجاج

    کراچی:یونان میں غزہ میں اسرائیلی انسانیت سوز مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نےعالمی برادری سے فلسطینیوں کا قتل عام روکنےکا مطالبہ کیا۔

    اسرائیلی جارحیت کے خلاف ترکی کےدارالحکومت انقرہ میں بھی ہزاروں افراد نے ریلی نکالی اورغزہ کے شہریوں سے بھائی چارے اور یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔

    جرمنی میں بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے،مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارے رکھے تھے جن پراسرائیل سےفوجی آپریشن فوری طور پر روکنے کامطالبہ کیا گیا تھا ۔

    اردن اور یمن میں بھی ہزاروں افرادنےغزہ کے شہریوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔