Tag: greek

  • یورپی یونین میں شامل ملک نے یکم اپریل سے تنخواہیں بڑھا دیں

    یورپی یونین میں شامل ملک نے یکم اپریل سے تنخواہیں بڑھا دیں

    ایتھنز: یونانی حکومت نے یکم اپریل سے تنخواہیں بڑھا دیں، محنت کشوں کی کم از کم تنخواہ 713 یورو سے بڑھا کر 780 یورو کر دی گئی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان میں حکومت نے تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے، وزیر لیبر کا کہنا ہے کہ تنخواہ بڑھانے کا فیصلہ مختلف پہلوؤں کو دیکھ کر کیا گیا ہے، یونانی معیشت اب ترقی کر رہی ہے۔

    گزشتہ برس مئی میں یونانی حکومت نے کم از کم تنخواہ 663 یورو سے بڑھا کر 713 یورو کی تھی۔

    یونانی وزیر لیبر کوسٹس ہٹزیداکِس کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار برسوں میں یونانی معیشت مستحکم ہوئی ہے، بے روزگاری میں نمایاں کمی آئی، 2019 میں بے روزگاری کی شرح ساڑھے 17 فی صد تھی، جو اب کم ہو کر 10 فی صد کے قریب آ گئی ہے۔

    واضح رہے کہ یونان کا شمار یورپی یونین کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں تنخواہیں کم ہیں، یونانی معیشت گزرے برسوں میں بحران کا شکار رہی ہے، لیکن اب یہ بحران سے نکل آئی ہے۔

  • یونان میں ہزاروں شہریوں کا غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف احتجاج

    یونان میں ہزاروں شہریوں کا غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف احتجاج

    ایتھنز : یونان کے جزیرے لیسبوس کے ہزاروں شہری غیر قانونی تارکین کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، پولیس کا مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا.

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کا رکن ملک یونان کے جزیرے لیسبوس کی عوام نے جمعرات کے روز غیر قانونی طریقوں سے یونان آنے والے تارکین وطن کی مسلسل آمد کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

    جرمن خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز ہونے والا مظاہرہ جب شدت اختیار کرنے لگا تو یونانی پولیس نے شرکائے احتجاج کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج، آنسو گیس اور فلیش گرینیڈ کا آزادانہ استعمال کیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مظاہرے کے دوران پولیس کی جانب سے کی جانے والی آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ایک گھنٹہ تک جھڑپیں ہوتی رہیں، تاہم جھڑپوں کے باعث کسی کے زخمی یا گرفتار ہونے کی اطلاع نہیں آئی۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شرکائے احتجاج نے دوران مظاہرہ سیکیورٹی اہلکاروں کی بس کو بھی الٹانے کی کوشش کی تھی، جرمن میڈیا کے مطابق لیسبوس میں ایسے وقت میں مظاہرہ کیا گیا ہے جب یونانی صدر ایک کانفرنس میں خطاب کرنے کےلیے لیسبوس پہنچے تھے۔


    مسلمان پناہ گزینوں کی آبادکاری کے خلاف ہنگری کی حکمران جماعت آئین میں ترمیم کرے گی


    یونان پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ لیسبوس کے تقریباً 2500 شہریوں نے سنہ 2016 یورپی یونین اور ترکی کے مابین مہاجرین کے حوالے سے ہونے والے معاہدے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ یونان آنے والے تقریباً 1500 سے زائد تارکین وطن یونان کے جزیوں لیسبوس، چیوس، سموس اور لیروس میں مقیم ہیں جبکہ مہاجرین کی یونان میں پناہ لینے کی درخواستوں پر کام جاری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔