Tag: Greek Boat Accident

  • یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار

    یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار

    گوجرانوالہ: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گوجرانوالہ میں کارروائی کر کے یونان کشتی حادثے کے اہم مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان میں محمد اسلم اور سعید احمد شامل ہیں۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم محمد اسلم یونان کشتی حادثے میں ملوث ہے، ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا کارندہ ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام پر 85 لاکھ روپے ہتھیائے، ملزم نےگینگ کے دیگر ملزمان کی مدد سے متاثرین کو پہلے لیبیا بھجوایا بعد میں کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوانے کی کوشش کی۔

    ایف آئی اے کے مطابق ایک اور کارروائی میں انسانی اسمگلر کو گجرات سےگرفتار کیا گیا، ملزم جعلی سفری دستاویزات بنوانے میں ملوث ہے اور جعلی دستاویزات کی آڑ میں بھاری رقوم وصول کرتا رہا ہے۔

  • یونان کشتی حادثے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

    یونان کشتی حادثے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

    یونان کشتی حادثے کی تحقیقات میں اہم پیش رفف ہوئی ہے، غفلت برتنے والے ایف آئی اے کے دو افسروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں انسپکٹر زبیر اشرف اور سب انسپکٹر شاہد عمران شامل ہیں،گرفتار ملزم فیصل آباد ایئرپورٹ پر بطور شفٹ انچارج تعینات تھے۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افسران نے اسکریننگ کے عمل میں غفلت اور لاپروائی کا مظاہرہ کیا۔

    ترجمان ایف آئی اےکا کہنا ہے کشتی حادثے میں 18 متاثرین نے فیصل آباد ایئرپورٹ سے بیرون ملک سفر کیا تھا، 17 متاثرین کو یونان کشتی حادثے میں ریسکیو کر لیا گیا تھا، ایک شہری جاں بحق ہوا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرین سے ایجنٹ عبدالرؤف نے یونان جانے کیلئے رقم وصول کی تھی، ایف آئی اے فیصل آباد نے عبدالرؤف، عباس ذوالفقار اور قمرالزمان نامی انسانی اسمگلرزکے خلاف مقدمہ درج کرکےگرفتاری کے لیےچھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔