Tag: Greek island

  • یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 7 افراد ہلاک

    یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 7 افراد ہلاک

    یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی جس میں 2 خواتین سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان میں ایک اور خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، تارکینِ وطن کی ایک اور کشتی ڈوبنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

    یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق کشتی کے حادثے میں 23 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے، تارکینِ وطن کی کشتی یونانی جزیرے لیسبوس کے قریب بحیرۂ ایجیئن میں حادثے کا شکار ہوئی ہے۔

    یونانی کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ ڈوبنے والے 23 افراد کو بچا لیا گیا ہے، حادثے کے شکار افراد کی شناخت کے بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

    خیال رہے کہ دسمبر 2024 میں جزیرے کریٹ کے قریب کشتی الٹنے سے 35 پاکستانیوں سمیت 40 افراد ڈوب گئے تھے۔

    نومبر 2024 کے اواخر میں ساموس اور لیسبوس جزیروں کے قریب دو کشتیاں ڈوبنے سے 6 بچوں اور 2 خواتین سمیت 9 تارکین وطن ہلاک ہو گئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال تقریباً 54,000 افراد یونان پہنچے، جن میں سے زیادہ تر افراد کشتیوں کے ذریعے پہنچ تھے۔

    ریفیوجی سپورٹ ایجین (آر ایس اے) کی ایک رپورٹ کے مطابق 2024 میں بحیرہ ایجیئن میں کم از کم 171 افراد ہلاک یا لاپتہ ہوئے ہیں۔

  • یونان میں ایک بار پھر خوفناک آتشزدگی، نقل مکانی شروع

    یونان میں ایک بار پھر خوفناک آتشزدگی، نقل مکانی شروع

    ایتھنز: یونان کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں قریبی علاقوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دوہفتے پہلے آگ نےاسی علاقے کے شمالی جنگلات کے حصے کو تباہ کیا تھا اور اب نئی آگ سے جنوبی حصہ تباہ ہورہا ہے۔

    حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے چالیس سے زائد فائر فائٹرز ، بیس فائر انجن ، تین پانی گرانے والے ہوائی جہاز اور دو ہیلی کاپٹر آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق آگ تیزی سے فائجیا گاؤں کی جانب بڑھ رہی ہے، خوفناک آتشزدگی کے باعث ساحلی سیاحتی گاؤں مارمری سے بڑے پیمانے پر لوگوں کا انخلا جاری ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے کشتیاں تیار کرلی گئیں ہیں۔

    واضح رہے کہ جولائی سے یونان کے شمالی حصے میں لگنے والے خوفناک آتشزدگی نے ایوا اور روڈس کے جزیروں سمیت جنوب مشرق کے جنگلات اور جزیرہ نما پیلوپونیز کے متعدد حصوں کو جلا کر خاکستر کردیا تھا، آتشزدگی کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    حکومت نے خوفناک آتشزدگی کی وجہ بدترین ہیٹ ویو کو قرار دیا ہے۔

  • یونان میں 6.8 شدت کے زلزلے، حکومت نے وارننگ جاری

    یونان میں 6.8 شدت کے زلزلے، حکومت نے وارننگ جاری

    ایتھنز : یونان میں 6.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد حکومت نے ملک میں سونامی کی وارننگ جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی کے دیگر ممالک کی طرح یونان بھی قدرتی آفات کی زد میں ہے، یونان کے جزیرے زینٹے میں ایک روز قبل زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلہ زینٹے کے جنوبی حصّے میں آیا تھا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ زلزلے کی گہرائی زمین میں 16.6 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے زلزلے نے 500 میل کے فاصلے پر اپنا اثر کیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ زلزلے کے باعث جزیرے پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جبکہ شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ زنیٹے میں زلزلوں کے بعد سمندر میں 15 سے 20 میٹر بلند لہریں اٹھنا شروع ہوگئیں تھیں جبکہ زلزلوں کے ایک گھنٹے کے بعد آفٹر شاک بھی محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے یونان میں سومانی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔


    مزید پڑھیں : زلزلے کی اصل وجوہات، اسلامی تعلیمات کی روشنی میں


    زلزلہ ایک خوفناک حقیقت کا نام ہے جو ارضیاتی تغیرات کے باعث رونما ہوتے ہیں، زلزلے اگر سمندر کی تہہ میں آئیں تو یہ سونامی کی صورت اختیار کر لیتے ہیں۔ اب تک زلزلے کی زد میں آکر دنیا بھر میں لگ بھگ ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔