Tag: Green Line

  • نوب شاہ: گرین لائن ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

    نوب شاہ: گرین لائن ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

    نواب شاہ: سندھ سے اسلام آباد جانے والی گرین لائن ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں چند مسافر معمولی زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق گرین لائن ٹرین کی آخری 2 بوگیاں بھریا روڈ کے مقام پر پٹری سے اتر گئیں، دونوں بوگیاں پٹری سے اتر کر 3 کلو میٹر تک چلتی رہیں۔

    مذکورہ ٹرین اسلام آباد جارہی تھی جسے حادثہ پیش آیا، متاثرہ بوگیوں میں سوار چند افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

    ریلوے کے عملے نے ٹرین روک کر متاثرہ بوگیوں کو ٹرین سے الگ کیا، متاثرہ بوگیوں کے مسافروں کو دیگر ڈبوں میں شفٹ کر دیا گیا جس کے بعد ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔

    حادثے کے بعد اپ ٹریک بلاک ہوگیا ہے، حکام نے ریلیف ٹرین کو طلب کر لیا ہے۔

    اپ ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہونے کے بعد خیبر میل ایکسپریس کو پڈ عیدن اسٹیشن پر روک دیا گیا جبکہ سکھر ایکسپریس کو بھی کوٹ لالو اسٹیشن پر روک دیا گیا۔

  • گرین لائن افتتاح، ‘جو وعدہ کیا ہم پورا کررہے ہیں’

    گرین لائن افتتاح، ‘جو وعدہ کیا ہم پورا کررہے ہیں’

    کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کراچی میں گرین لائن کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید منصوبوں کی تفصیلات شیئر کردی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اسد عمر نے لکھا کہ انتظار ختم ہوا، آج وزیراعظم گرین لائن کا افتتاح کریں گے۔

    اسد عمر نے کہا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں شامل وفاقی حکومت کے 5 بڑے منصوبوں میں سے پہلا آج ڈیلیور کیا جا رہا ہے، مزید منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے، جو وعدہ کیا ہم پورا کر رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:طویل انتظار ہوا ختم، وزیراعظم آج گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کریں گے

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج گرین لائن بس منصوبے کے ٹرائل آپریشن کا افتتاح کریں گے، سرجانی سے نمائش تک بیس کلومیٹر ٹریک پر اسی بسیں روزانہ تین لاکھ افراد کو سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔

    گرین لائن کا کم سےکم کرایہ15روپےمقرر کیا گیا ہے جبکہ پورےدن کےلیے100روپےکا کارڈ خریدنےکی سہولت فراہم کی گئی ہے،اس کے علاوہ خواتین اور معذور افراد کے لئے علیحدہ نشستیں مختص کی گئیں ہیں۔

  • گرین لائن منصوبے کی مزید 40 بسیں کراچی پہنچیں گی

    گرین لائن منصوبے کی مزید 40 بسیں کراچی پہنچیں گی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کے لیے مزید 40 بسیں کل پہنچیں گی، بس سروس نومبر میں شروع کردی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق گرین لائن بس سروس کی مزید 40 بسیں کل کراچی پہنچیں گی، گرین بسیں لانے والا اوشین نامی جہاز 14 اکتوبر کو 11 بج کر 40 منٹ پر کراچی پورٹ پہنچے گا۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی 40 بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں، وفاقی حکومت کے مطابق نومبر میں کراچی میں گرین لائن بس سروس کا آغاز ہوجائے گا۔

    یاد رہے کہ گرین لائن منصوبے کا ٹریک مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے خستہ حالی کا شکار ہے، ٹکٹ گھر اور اسٹیشن دھول مٹی سے اٹے ہوئے ہیں اور مسافروں کے لیے داخلی اور خارجی دروازے بھی اچھی حالت میں نہیں ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ٹریک کے اطراف میں لگی گرل کا رنگ بھی پرانا ہوچکا ہے۔

    یاد رہے کہ گرین لائن بس کا منصوبہ سنہ 2016 میں شروع ہوا تھا، اس منصوبے سے 25 لاکھ سے زائد افراد کو روزانہ سفری سہولیات مل سکیں گی۔

    پہلے مرحلے میں گرین لائن بس سروس سرجانی سے نمائش تک چلائی جائے گی۔

  • گرین لائن منصوبہ: کم قیمت بسیں فراہم کرنے والی کمپنی مشکل کا شکار

    گرین لائن منصوبہ: کم قیمت بسیں فراہم کرنے والی کمپنی مشکل کا شکار

    کراچی: گرین لائن منصوبے میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، سب سے کم قیمت بسیں فراہم کرنے والی کمپنی کو قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گرین لائن منصوبے کے لیے کم قیمت بسیں فراہم کرنے والی کمپنی مشکل کا شکار ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے یہ منصوبہ بر وقت پورا نہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ گرین لائن کو بسیں فراہم کرنے کا ٹینڈر زونگ ٹانگ نامی کمپنی نے حاصل کیا تھا، تاہم اس کمپنی کو بی آر ٹی پشاور کو بسیں فراہم کرنے والی کمپنی گولڈن ڈریگن نے چیلنج کر رکھا ہے۔

    گولڈن ڈیگن کا دعویٰ ہے کہ زونگ ٹانگ نے اوریجنل کی بجائے فوٹو کاپی گارنٹی جمع کروائی تھی، ذرایع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں گولڈن ڈریگن نامی کمپنی کی جانب سے درخواست گریونسسز ری ڈریسل کمیٹی (شکایات کی ازالہ کمیٹی) نے مسترد کر دی ہے لیکن تحریری فیصلہ آنا ابھی باقی ہے، جس کے بعد ہی بسوں کا آرڈر جاری ہوگا۔

    گرین لائن منصوبے میں تاخیر، کے ایم سی کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا

    ذرایع کے مطابق تحریری فیصلے کے 5 ماہ بعد بسیں آ سکیں گی، تاہم اگر گولڈن ڈریگن نے عدالت سے رجوع کر لیا تو یہ منصوبہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جون 2021 تک گرین لائن بحال کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جب کہ ‎12 جون 2020 کو بسیں خریدنے کی اجازت جاری کی گئی تھی، ‎گرین لائن کا پورا منصوبہ 24 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونا ہے۔

    منصوبے کے تحت ‎پہلے مرحلے میں کراچی کے علاقے سرجانی سے نمائش تک 200 سے 250 افراد کی گنجائش والی 80 بسیں چلیں گی۔

  • کراچی میں بھی میٹروبس سروس شروع کی جائے گی‘ گورنر سندھ

    کراچی میں بھی میٹروبس سروس شروع کی جائے گی‘ گورنر سندھ

    کراچی: گورنرسندھ کا کہنا ہے کہ شہرمیں میٹروبس سروس شروع کی جائے گی، گرین لائن سروس کو سال کے آخر میں بحال کردی جائے گی.

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھی میٹروبس سروس شروع کی جائے گی، اس کے علاوہ حیدرآباد میں بھی ٹرانسپورٹ نظام کوبہتر کیا جائے گا.

    لوگ چھتوں پر بیٹھ کر سواری کرتےہیں، جو انتہائی خطرناک ہے، کراچی والوں کو تکلیف دھ سفر سے نجات دلائیں گے، سال کے آخر میں گرین لائن سروس کوبحال کردیں گے، منصوبہ مکمل ہونے سےشہریوں کوٹریفک جام سے چھٹکارا ملے گا، وفاق کے تعاون سے صوبائی حکومتوں کو منصوبے دئیے جائیں گے.

    پرائیوٹ سیکٹر کے ذریعے50 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع ملیں گے، انہوں نے کہا کہ عوام دیکھے گے آئندہ دنوں میں مزید بہتری آئے گی۔

    کراچی میں میٹرو بس سروس

    یاد رہے 2015 میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ ہ وفاقی حکومت کراچی میں بھی جلد میٹرو بس سروس شروع کرے گی.

     

    گرین لائن منصوبے کا سنگِ بنیاد

    یاد رہے فروری 2016 میں وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کاسنگِ بنیاد رکھتے ہوئے عزم کیا تھا کہ شہر قائد کو ایشیا کا حسین شہربنائیں گے.