Tag: green line project

  • گرین لائن منصوبے کا افتتاح کب ہوگا؟ اعلان ہوگیا

    گرین لائن منصوبے کا افتتاح کب ہوگا؟ اعلان ہوگیا

    اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اہلیان کراچی کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسدعمر نے بتایا کہا کہ کل کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، انشاءاللہ اگلے 10 دن میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لیے تیار ہوگا۔

    اسد عمر نے لکھا کہ تقریباً دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا جب کہ وزیراعظم عمران خان کراچی آکر منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

    کراچی شہر میں 2016 سے تاخیر کے شکار گرین لائن بس منصوبے کے لیے بسوں کی پہلی کھیپ ستمبر میں کراچی پہنچ چکی ہیں، کراچی گرین لائن ٹرانسپورٹ منصوبے کے لیے یہ ہائبرڈ بسیں چین میں تیار کی گئی ہیں۔

    ہر بس میں 200 سے 250 افراد کے سفر کرنے گنجائش موجود ہے، بسوں میں خواتین اور معذور افراد کے لیے بھی نشستیں مختص ہیں، گرین لائن منصوبے کے پہلے فیز کی بحالی کے لیے 80 بسیں مختص ہوں گی۔

    اسد عمر کے مطابق ’گرین لائن راہداری 22 کلومیٹر طویل ہے جس پر روزانہ ایک لاکھ 35 ہزار مسافر سواری کرسکیں گے۔

    اسد عمر کے مطابق گرین لائن منصوبہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا واحد منصوبہ نہیں بلکہ وفاق کے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں کراچی کے لیے پانچ بڑے منصوبے شامل ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان جلد گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم عمران خان جلد گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے

    کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ رہا ہے ، وزیراعظم خود کراچی آکر گرین لائن منصوبے کاافتتاح کریں گے، بسوں کی پہلی کھیپ 15روز تک پورٹ پرپہنچ جائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے بانی پاکستان قائداعظم کی برسی کے موقع پر مزارقائد پر حاضری دی ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے یکجاہوکر مسائل اور چیلنجز کا مقابلہ کیاہے،قائدکےاصولوں کےتحت پاکستان کو خوشحال بنائیں گے۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، پاکستان کی کوشش رہی پرامن طریقےسےافغانستان سےانخلاہو، پاکستان چاہتا ہےافغان قوم اپنافیصلہ خودکرے ،حکومت پاکستان مسلسل اپنےسفارتخانہ کےساتھ رابطے میں رہی.

    گورنرسندھ نے کہا کہ سیاسی اختلافات کےباوجودتمام جماعتیں متفق ہیں سی پیک بنناچاہیے۔سی پیک کا بننا پاکستان کیلئے خوش آئند ہے لیکن آج کے روز ہمیں کشمیریوں کو بھی نہیں بھولناچاہیے.

    گرین لائن منصوبے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ گرین لائن منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ رہاہے ، گرین لائن کیلئے40بسوں کی دوسری شپمنٹ تیار ہے، بسوں کی پہلی کھیپ 15روز تک پورٹ پرپہنچ جائےگی، وزیراعظم خود کراچی آکر گرین لائن منصوبے کاافتتاح کریں گے۔

  • وزیر اعظم گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے: گورنر سندھ

    وزیر اعظم گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے: گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبے کو کراچی کی محبت میں پورا کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر منصوبوں کا معائنہ کرنے آیا ہوں، منصوبوں کی تفصیلات سے وزیر اعظم کو آگاہ کروں گا۔ 7 فروری کو اس منصوبے کا افتتاح کرنے کے قابل ہوں گے۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کو سندھ سے خصوصی محبت ہے، واحد صوبہ ہے جہاں سندھ حکومت کی معاونت کے بغیر ہیلتھ کارڈ دیے گئے۔ گرین لائن کے انفرا اسٹرکچر کا کام وفاق کے ذمے تھا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے، گرین لائن منصوبے کو کراچی کی محبت میں پورا کیا گیا۔ گرین لائن کے کرایے اور سبسڈیز کے فارمولے پر معاہدہ ہوگیا ہے۔ منصوبہ تاخیر کا شکار نہیں ہوا۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اورنج لائن منصوبے پر سندھ حکومت نے رابطہ کیا کہ وفاق پورا کرے، فنڈز کی کمی کے باعث منصوبے مقررہ وقت سے پہلے ختم نہ ہوسکے۔ سندھ کے لیے بہت سارے منصوبے ہیں جن کے پی سی ون بن رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 8 ارب روپے انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کو مل چکے ہیں، گرین لائن منصوبے میں معذور افراد کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ وفاق اور صوبے میں رابطے ہوں گے تو منصوبوں میں تاخیر بھی کم ہوگی۔

  • گرین لائن منصوبہ، گورنر سندھ کی کراچی کے لیے بڑی خوشخبری

    گرین لائن منصوبہ، گورنر سندھ کی کراچی کے لیے بڑی خوشخبری

    کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل نے نمائش کے مقام پر گرین لائن منصوبے کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے کراچی کے لیے اہم اعلانات کیے۔

    تفصیلات کے مطابق اس موقع پر گورنر سندھ کو گرین لائن منصوبے پر کے آئی سی ایل نے بریفنگ دی.

    گورنر سندھ نے کہا کہ منصوبے کا معیار، بر وقت تکمیل میں سب نے حصہ لیا، ستمبر میں وزیر اعظم تمام منصوبوں کا افتتاح کریں گے، 6 ماہ میں تمام منصوبےکی تکمیل ہو جائے گی.

    گورنرسندھ نے مزید کہا کہ کے فورپر بھی اب وزیراعظم کو صبح بریفنگ دی جائے گی، کے آئی سی ایل کی فارمولیشن پروزیراعظم منظوری دیں گے، اربوں کے منصوبےکی کابینہ سے منظوری کے بعد اعلان ہوگا.

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ گرین بسیں 100 فیصد وفاقی حکومت خود فراہم کرے گی، ورلڈ بینک بھی اس منصوبے میں شامل ہے نیا پروپوزل جلد دیں گے، آنے والے وقت میں خوشخبریاں ہیں، کراچی میں بہتری ہوگی.

    گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم گھوٹکی میں بھی بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے، سندھ کے 5 اضلاع ہیلتھ کارڈ میں کام کیا جارہا ہے.

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس30مارچ کو گھوٹکی میں طلب کیا ہے، وزیر اعظم29 مارچ کو کراچی پہنچیں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان دورہ سندھ میں کراچی میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، وزیر اعظم کو کراچی میں ترقیاتی پیکج کے تحت جاری منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی اور کراچی کے لیے زیرغور منصوبوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

  • گرین لائن منصوبے میں 21 ہزار درخت اگائے جائیں گے

    گرین لائن منصوبے میں 21 ہزار درخت اگائے جائیں گے

    کراچی: وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں گرین لائن بسوں کے منصوبے کا جائزہ کے لئے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے محکمے کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہربس اسٹاپ کے ساتھ پبلک بیت الخلا بنا رہے ہیں، گارڈن ویسٹ پرگرین لائن کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بنایا جا رہا ہے.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت گرین لائن منصوبے پراجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیرٹرانسپورٹ ناصر شاہ، وزیر بلدیات جام خان شورو،چیف سیکریٹری رضوان میمن سمیت پرنسپل سیکریٹری ،پلاننگ ڈیولپمنٹ گرین لائن منصوبے اوردیگرحکام نے شرکت کی۔

    ترجمان وزیراعلیٰ ہاوس نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو صالح فاروقی نے بریفنگ دی، انہوں نے مراد علی شاہ کو بتایا کہ ہربس اسٹاپ کے ساتھ پبلک بیت الخلا بنا رہے ہیں، گارڈن ویسٹ پرگرین لائن کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بنایا جا رہا ہے، بس اڈہ سرجانی ٹاؤن پر ہوگا.

    مزید پڑھیں:کراچی: گرین لائن میٹرو بس کے روٹ میں توسیع کا فیصلہ

    منصوبے کی تکمیل کے لئے 7321 درخت کاٹ رہے ہیں تاہم صالح فاروقی نے وزیراعٰلی سندھ کو یقین دھانی کروائی کہ ایک درخت کٹ رہا ہے تو اس کی جگہ 3درخت لگائیں گے،اس منصوبے کو سرسبز و شاداب بنا یا جا رہا ہے، منصوبےکی تکمیل تک 21ہزاردرخت لگا چکے ہوں گے.

  • وزیراعظم کراچی میں بھی گرین لائن پروجیکٹ کا افتتاح کرینگے، گورنرسندھ

    وزیراعظم کراچی میں بھی گرین لائن پروجیکٹ کا افتتاح کرینگے، گورنرسندھ

    کراچی : گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف میٹروبس کی طرز پر کراچی میں بھی گرین لائین پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے ۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو نئے ناظم آباد پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    تقریب میں ایڈمرل عارف اللہ حسینی ، کراچی کنگز کے کھلاڑیوں ، تاجر و صنعتکاروں اور دیگر نے شرکت کی ۔گورنرسندھ نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم محمد نوازشریف کو کراچی کے ٹریفک کو بہتر بنانے کے لئے پروجیکٹ شروع کرنے کی دورخواست کی تھی جو وزیراعظم نے منظور کی تھی ۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جلد کراچی میں بھی میٹروبس کی طرز پر گرین لائین پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے جو ایک سے ڈیڑھ سال میں مکمل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ گرین لائین سے پورا شہرمنسلک ہوگااور اس پروجیکٹ سے شہریوں کو بڑا فائدہ ہوگا۔

    انہوں نے نئے ناظم آباد کے پروجیکٹ پر عارف حبیب کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعمیر وترقی میں نجی شعبہ کا تعاون انتہائی اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کے حوالے سے قانون نافذکرنے والے اداروں نے بڑی کوشش کی ہے جو قابل تحسین ہے ۔

    گورنرسندھ نے اسپورٹس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپرلیگ میں جو بھی ٹیم جیتے گی دراصل وہ پاکستان کی ہی جیت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس لیگ سے کرکٹ اور دیگر اسپورٹس کی بحالی میں مدد ملے گی۔ تقریب سے ایڈمرل عارف اللہ حسینی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

    بعد ازاں گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے آرٹس کو نسل آف پاکستان کراچی میں کوچہ ثقافت کی بحالی کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کا دل ہے اور آرٹس کونسل کراچی کا دل ہے اس کو دھڑکنا چاہئے ، کوچہ ثقافت میں اندرون سندھ کے ہر ضلع سے لوگوں کو بلایا جائے تاکہ وہ اپنی مصنوعات اور ثقافتی اشیاء کو یہاں پیش کریں۔

    قبل ازیں انہوں نے آرٹس کونسل کے صدراعجازفاروقی اور سیکریٹرمحمد احمد شاہ اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر کوچہ ثقافت کا افتتاح کیا ۔ گورنرسندھ وہاں لگے اسٹالز پر بھی گئے اور لوگوں سے ملے ۔

    بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوچہ ثقافت میں اندرون سندھ کے لوگوں کو یہاں بلانے کے لئے سہولیات بھی فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے کہا اس طرح یہ ان افراد کے لئے آمدن کا بھی ذریعہ بن سکتا ہے۔

    گورنرسندھ نے کہا کہ جو لوگ ہماری مثبت سرگرمیاں روکنے کے لئے کارروائیاں کرتے ہیں اس کے مقابلے میں ہمیں اپنی سرگرمیاں دوگناکرنے کی ضرورت ہے۔

    گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستان کا استحکام کراچی کے استحکام کے ساتھ وابستہ ہے اور ہم سب نے مل کر کراچی کے استحکام کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی بحالی کے لئے قانون نافذکرنے والے اداروں نے انتہائی مشکل اورخطرناک حالات میں کام کیا ۔