Tag: green pakistan Campaign

  • گرین پاکستان مہم ، چین کا  بڑا اعلان

    گرین پاکستان مہم ، چین کا بڑا اعلان

    اسلام آباد : چینی سفیریاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ ماحول کو بہتر بنانے کیلئے حکومتی اقدامات کے معترف ہیں، گرین پاکستان مہم میں چین بھرپور تعاون اورمدد کرے گا۔

    پاک چین فرینڈشپ ایسوسی ایشن خیبر میں پاکستان ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے تحت شجرکاری مہم کے موقع پر چینی سفیریاؤ جنگ نے کہاعمران خان نے کہا ہے پاکستان اور چین کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔

    چینی سفیر کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امن کےخواہاں ہیں، افغانستان کیساتھ رابطےبڑھانےمیں خیبرپختونخوا کا بڑا اہم کردارہے، چائنیز کاروباری افراد کیلئے خیبرپختونخوا میں تجارت کے بہت مواقع ہیں۔

    یاؤ جنگ نے کہا کہ عمران خان کا واضح ویژن ہے کہ پاکستان میں ترقیاتی منصوبے شروع ہوں، اس خطے کے مستقبل کا انحصار پاکستان کی ترقی سے جڑا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوروناخطر ناک وبا ہے پاکستان نےنمٹنے کیلئے زبردست اقدامات اٹھائے، ماحول کوبہتربنانے کیلئے حکومتی اقدامات کے معترف ہیں۔

    چینی سفیر نے مزید کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے خواہاں ہیں ، گرین پاکستان مہم میں چین بھرپورتعاون اورمدد کرے گا۔

  • موٹر وے پولیس بھی شجر کاری مہم میں شامل، صوبہ بھر میں 7300 درخت لگائے

    موٹر وے پولیس بھی شجر کاری مہم میں شامل، صوبہ بھر میں 7300 درخت لگائے

    کراچی : گرین پاکستان مہم کے دوران موٹروے پولیس نے صوبہ بھر میں7300پودے لگائے جن میں ماحول دوست پھل دار اور سایہ دار درخت شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹر ویز اینڈ ہائی ویز پولیس عامر ذوالفقار خان اور ڈی آئی جی کراچی محمد سلیم کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں گرین پاکستان مہم کے دوران 7300 پودے لگائے گئے ہیں۔

    ڈی آئی جی موٹر وے پولیس کراچی محمد سلیم کا کہنا تھا کہ یہ پودے ماحول دوست ہیں، لگائے جانے والے پودوں میں زیادہ تر پھل دار اور سایہ دار ہیں اس قسم کے پودوں سے ہم ماحولیاتی تبدیلی سے بچ سکتے ہیں۔ شجرکاری مہم کے پہلے مرحلے میں دس ہزار پودے لگانے کا ہدف مکمل کیا جائے گا ۔

    گرین پاکستان مہم کے دوسرے مرحلے میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تعاون سے پچاس ہزار پودے لگانے کا ہدف مکمل کیا جائے گا، ڈی آئی جی موٹر وے کراچی محمد سلیم کا مزید کہنا تھا کہ پودے ایسے مقامات پر لگائے گئے ہیں جہاں ان کو پانی دینے اور حفاظت کے انتظامات بھی میسر ہیں۔