Tag: Green tea

  • کیا سبز چائے کرونا وائرس سے بچاؤ میں معاون ہوسکتی ہے؟

    کیا سبز چائے کرونا وائرس سے بچاؤ میں معاون ہوسکتی ہے؟

    امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز چائے میں ایک ایسا کیمیکل موجود ہے جو کرونا وائرس کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ کیمیکل ایک قسم کے انگور اور سیاہ چاکلیٹ میں بھی پایا جاتا ہے۔

    امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں کی جانے والی ایک تحقیق میں سبز چائے، ایک قسم کے انگور اور سیاہ چاکلیٹ کے اندر ایک خاص کیمیکل دریافت ہوا ہے جو کرونا وائرس کی ایک دوسری لیکن خطرناک قسم کو پھیلنے سے روکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وائرس میں ایک طرح کا اننزائم موجود ہوتا ہے جسے ایم پی آر او کہا جاتا ہے، ایم پی آر او کی ہی وجہ سے وائرس تیزی سے اپنی تعداد بڑھاتا ہے۔ لیکن سبز چائے اور ایک طرح کے مشک انگور میں ایسا کیمیکل موجود ہے جو اس وائرس کو مزید بڑھنے یعنی ضرب ہونے سے روکتا ہے۔

    یہ انزائم نہ صرف انسانی صحت کے لیے ضروری ہیں تو وائرس بھی اپنی تعداد بڑھانے کے لیے ان پر انحصار کرتے ہیں۔ شمالی کیرولینا میں کی جانے والی تحقیقی کے مطابق اس انزائم کو قابو کر لیا جائے تو وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد رک جاتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق اگر کسی طرح یہ انزائم ختم کردیا جائے تو خود وائرس بھی فنا ہوجاتا ہے، لیبارٹری میں سبز چائے کا ایک کیمیکل جب وائرس پر ڈالا گیا تو وہ ایم پی آر او سے چپک گیا اور اسے کوئی بھی کام کرنے سے روک دیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ کہ انگور اور سیاہ چاکلیٹ میں یہ کیمیکل موجود ہے لیکن سبز چائے کی خاصیت سب سے الگ ہے کیونکہ اس میں 5 کیمیکل پائے جاتے ہیں جو ایم پی آر او کو تباہ کرتے ہیں۔

    اس تحقیق کو فرنٹیئرز ان پلانٹ سائنس نامی جریدے میں شائع کیا گیا اور اس میں امریکی محکمہ زراعت کی معاونت بھی شامل ہے۔

  • احتیاط کیجیے! سبز چائے کا استعمال مضر صحت ہوسکتا ہے

    احتیاط کیجیے! سبز چائے کا استعمال مضر صحت ہوسکتا ہے

    سبزچائے یوں تو ویسے ہی بے پناہ فوائد کی حامل ہے لیکن جدید تحقیق سے اس کے بے تحاشا نقصانات بھی سامنے آئے ہیں جس نے آج تک لوگ واقف ہی نہیں تھے۔

    سبز چائے کے فوائد تو بے شمار ہیں لیکن اگر اس کا بے دریغ استعمال کیا جائے تو وہ نقصان دہ بھی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز چائے کے ٹی بیگز کو گیلا کرکے آنکھوں پر رکھا جائے تو آنکھوں کی سوجن میں سکون ملتا ہے لیکن سبز چائے میں بھی عام چائے کی طرح کیفین پایا جاتا ہے اور اگر اس کا استعمال حد سے زیادہ کیا جائے تو انسانی صحت پر خراب اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق سبز چائے میں ایلومینیم پایا جاتا ہے جو اعصابی بیماریوں کا موجب بنتا ہے جبکہ زیادہ سبز چائے نوش کرنے والوں کی ڈھڑکن قلب اکثر تیز رہتی ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کی ڈھڑکن تیز ہونے کے باعث اکثر اوقات بلڈ پریشر میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

    سبز چائے کا کثرت سے استعمال گھبراہٹ، سستی، کمزوری، سردرد اور بھوک کی کمی کا بھی باعث بنتا ہے جبکہ اس سے معدے میں تیزابیت اور گرمی بڑھ جاتی ہے۔

    ماہرین نے سبز چائے کے زیادہ استعمال سے متعلق کہا ہے کہ اس کے بے تحاشا استعمال سے قبض کی شکایت بھی ہوسکتی ہے کیونکہ اس سے رطوبیش خشک ہو جاتی ہیں اور بعض اوقات قے اور متلی بھی ہوتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق خالی پیٹ سبز چائے پینے سے جگر کی بیماری ہوسکتی ہے۔

  • گرین ٹی – صحت و توانائی اور پرجوش زندگی کا پوشیدہ خزانہ

    گرین ٹی – صحت و توانائی اور پرجوش زندگی کا پوشیدہ خزانہ

    سبز چائے کے طاقتور فوائد کے بارے میں آگاہی میں اضافے کے سبب اب زیادہ تر لوگ اس کو اپنی خوراک میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ سبز چائے کی خصوصیات کو کئی ممالک نے تسلیم کیا ہے جیسے چائنا صدیوں سے اسے استعمال کرتا چلا آیا ہے۔ وہاں دواؤں کے ماہرین اسے استعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ کچھ صحت مند مشروبات کے طورپرزندگی کو پرُجوش بنانے کیلئے سبز چائے پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔

    green tea

    دماغ کی صلاحیتوں میں اضافہ


    سبز چائے قدرتی طور پر منفی اثرات توڑ ہے جس کو آپ تلاش کر رہے ہونگے، کیونکہ سب چائے توانائی کی سطح مستحکم کرنے کیلے لئے ایک قابل اعتماد علاج ہے۔ کافی کے برعکس سبزچائے آپ کی ذہنی توانائی کی سطح کو بڑھاتا ہے۔

    چربی جلانا


    ماہرین تجویز دیتے ہیں کہ سبز چائے موٹاپا کم کرنے کے عمل میں جسم کے میٹابولزم کو تحریئک دیتی ہے۔ ہر انسان کے موٹاپے کی نوعیت مختلف ہوتی ہے لیکن سبز چائے ہرانسانی جسم کو چربی پگھلانے کی سہولت فراہم کرتی ہے سبز چائے میں موجود کیفین اورعلاوہ فیٹی ایسڈ کے استعمال سے جسم کی کارگردگی بڑھاتی ہے۔

    green tea

    کینسرکے بڑھنے کے خطرات کو کم کرنا


    طاقتورانتخاب اینٹی آکسائیڈ سبزچائے میں موجود ہے جو جسم کو قدرتی طور پرمضبوط بنانے اوردفاعی نظام کو بہتربنانے کیلئےمدد کرتی ہے۔ محققین کے مطابق روزانہ سبزچائے پینا کینسرکے بڑھتے ہوئے خطرات کو روکتا ہے جو پروسٹیٹ کینسر، اور بڑی آنت کے سرطان سے منسلک ہے۔

    ذیابطیس یا دل کے امراض کا خطرہ کم کرتا ہے


    سبز چائے انجائنا اور ذیابطیس کی قسم ٹو کو کنٹرول کرنے میں آپکی مدد کرسکتی ہے۔ خون میں شوگر کے اضافے کو بھی آپ سبز چائے سے کنٹرول کرسکتے ہیں اگر پابندی سے سبز چائے پیتے رہیں تو۔امراض قلب کے روک تھام کے سلسلے میں سبز چائے کے فوائد خون کے وریدوں میں کولیسٹرول میں اضافے کے خلاف ایک مستحکم اور مضبوط دفاعی نظام فراہم کرتے ہیں۔ ہائی کولیسٹرول فالج اور دل کے دورے کے اہم وجوہات میں شامل ہے۔

    grean tea benefits

    سبزچائے روزانہ ایک کپ


    سبز چائے کا ذائقہ آپ کو تھوڑا سا کڑوا لگ سکتا ہے اپنی چائے میں لیموں یا شہد شامل کرلیں تو انتہائی کامیابی کے ساتھ آپ تمام حیرت انگیز نتائج حاصل کرسکتے ہیں جو سبز چائے میں شامل ہیں۔ سبزچائے کو اپنے روزانہ کے معمولات میں شامل کریں جلد ہی آپ اپنی صحت میں بہتری پائیں گے۔

  • سبزچائے کا استعمال منہ کے کینسرسے بچاؤمیں مفید ہے

    سبزچائے کا استعمال منہ کے کینسرسے بچاؤمیں مفید ہے

     

    کراچی (ویب ڈیسک) سبزچائے یوں تو ویسے ہی بے پناہ فوائد کی حامل ہے لیکن جدید تحقیق سے اس کا ایک ایسا فائدہ سامنے آیا ہے جس نے سبز چائے کی افادیت کئی گنا بڑھادی ہے۔

    طبی ماہرین کی ایک تحقیق کے مطابق سبز چائے میں ایک ایسا جز موجود ہوتا ہے جو منہ کے کینسر کا سبب بننے والے خلیات کا خاتمہ کرتا ہے۔

    تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سبز چائے میں ای جی سی جی نامی ایک جزپایا جاتا ہے جو عام خلیات کو نقصان نہیں پہنچاتا تاہم کینسر کا سبب بننے والے خلیات کو منہ سے ختم کردیتاہے۔

    سبزچائے کینسر کے علاوہ وزن گھٹانے، کولیسٹرول کم کرنے ، فشارِ خون کو قابو میں رکھنے کے علاوہ جسم میں بننے والے خطرناک کیمیائی مادوں کا سدِباب کرتے ہیں۔

  • سبز چائے ذیابطیس اور دل کے امراض سے بچاؤ میں مفید ہے

    سبز چائے ذیابطیس اور دل کے امراض سے بچاؤ میں مفید ہے

    تحقیق کاروں کے مطابق سبز چائے کے استعمال سے مختلف بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے، سبز چائے دنیا میں پی جانے والی زیادہ تر مشروبات میں سے ایک ہے، طبی ماہرین کے مطابق سبز چائے کا استعمال انسانی صحت کے لئے بہت ہی مفید ہے ، اس کے استعمال سے مختلف بیکٹیریا اور وائرس سے بچاؤ ممکن ہے۔

    سبز چائے کا استعمال ذیابطیس اور دل کے امراض سمیت کئی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق سبز چائے انجائنا اور ذیابطیس کو کنٹرول کرنے کے ساتھ مرض کو روکنے میں مدد فراہم کرتی ہے، روزانہ سبز چائے پینے سے خون میں شوگر کے اضافے کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے کیونکہ سبز چائے چربی کو جلا کر خون میں شکرکی مقدار کو بھی کم کردیتی ہے۔

    سبز چائے امراض قلب کی روک تھام اور خون میں کولیسٹرول میں اضافے کے خلاف ایک مستحکم اور مضبوط دفاعی نظام فراہم کرتی ہے، تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ سبز چائے کا استعمال ہائی بلڈ پریشر سے محفوظ رکھ سکتا ہے

    سبز چائے کے پینے سے جسم کا میٹابولک سسٹم تیز ہوجاتا ہے اور اس کے نتیجے میں جگر کا نظام بہت بہتر طریقے سے اپنی کارکردگی سر انجام دینے لگتا ہے۔ موٹے لوگوں پر لی گئی ایک امریکی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ زائد وزن کے حامل وہ لوگ جنہیں کسی بھی قسم کی ورزش، ادویات اور خوراک میں کمی نے کوئی اثر نہیں کیا۔ سبزچائے کے کپ نے یہ مشکل حل کردی۔
    تحقیق کے دوران صرف چند ماہ تک دن میں تین بار سبز چائے پینے سے موٹے لوگوں کے وزن میں نہ صرف کمی آئی بلکہ ان کی جسمانی چستی میں کافی حد تک اضافہ ہوا۔ تحقیق کے مطابق دن میں تین بار سبز چائے کا استعمال کرنے سے جسم میں موجود 200 اضافی کیلوریز کو جلا کر ختم کیا جاسکتا ہے۔

  • ادرک اور سبز چائےکا استعمال انسانی جگرکیلئے مفید ہے

    ادرک اور سبز چائےکا استعمال انسانی جگرکیلئے مفید ہے

    غذا میں ادرک اور سبز چائے کا استعمال  انسانی جگر کے فعل کو درست رکھتا ہے۔

    ماہرین طب کے مطابق اگرآپ کھانے میں ادرک کا استعمال کم کرتے ہیں تو فوراً اپنے کھانے میں ادرک کی مقدار کو بڑھا دیں کیونکہ ادرک میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ یہ جگرکو زہریلے مواد سے پاک کرتا ہے۔

    سبز چائے میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ یہ آپ کے جگر کو صاف کرتی ہے،اگر آپ بہت زیادہ گوشت کھاتے ہیں تو اس میں کمی کردیں اور زیادہ سے زیادہ سبز پتوں والی سبزیوں کا استعمال کریں کیونکہ یہ آپ کے جگر کو بہت فائدہ دیں گی۔