Tag: greets

  • طیارے میں بچے کی معصومانہ حرکت نے مسافروں کے دل موہ لیے

    چھوٹے بچے فضائی سفر کے دوران بہت تنگ کرتے اور روتے ہیں کیونکہ وہ بے آرامی اور کانوں پر دباؤ محسوس کرتے ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ایک بچہ نہایت خوش مزاجی سے سب سے ہاتھ ملا رہا ہے۔

    مذکورہ ویڈیو کس فلائٹ کی ہے یہ علم نہیں ہوسکا البتہ یہ بے حد تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ جہاز میں موجود ہے اور اپنی معصومیت میں جہاز میں سوار مسافروں سے مصافحہ کر رہا ہے۔

    بچے کے ہاتھ ملانے کے اس عمل نے مسافروں کا دل موہ لیا، وہ خوشی خوشی اس سے ہاتھ ملا رہے ہیں اور اسے پیار بھی کر رہے ہیں۔

  • چین پاکستان کامخلص دوست ہے، مشکل کی ہرگھڑی میں ساتھ نبھایاہے،عثمان بزدار

    چین پاکستان کامخلص دوست ہے، مشکل کی ہرگھڑی میں ساتھ نبھایاہے،عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چین کے نئے روایتی سال پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا پاکستانی قوم اپنےچینی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہے،چین پاکستان کامخلص دوست ہےمشکل کی ہرگھڑی میں ساتھ نبھایاہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چین کے نئے روایتی سال پر چینی صدر اور چینی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستانی قوم اپنےچینی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہے، چین پاکستان کامخلص دوست ہےمشکل کی ہرگھڑی میں ساتھ نبھایاہے۔

    [bs-quote quote=”حکومت بھی ترقی کےچینی ماڈل سےسیکھ کرآگےبڑھ رہی ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”عثمان بزدار”][/bs-quote]

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت بھی ترقی کےچینی ماڈل سےسیکھ کرآگےبڑ ھ رہی ہے، دونوں ملکوں کےدرمیان معاشی واقتصادی تعاون کی نئی تاریخ رقم ہوئی، دونوں ملک عالمی امور،امن پسندی اور باہمی احترام پریکساں مؤقف رکھتے ہیں۔

    خیال رہے دنیا بھر میں نئے چینی قمری سال کے جشن کا آغاز ہوگیا ہے، یہ سال خنزیر سے منسوب ہے، خنزیر چینی منقطع البروج یا راس چکر (زوڈیئیک) کے 12 بروج میں سے ایک ہے اور اسے پرامیدی، جوش اور محنت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

    اس موقع پر آتش بازی کے مظاہرے کئے جاتے ہیں اور سرخ لالٹینیں روشن کی جاتی ہیں جبکہ لوگ زرق برق ملبوسات پہنتے ہیں اور خاص پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔

  • پاکستان اور ترکی کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    پاکستان اور ترکی کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان کےعوام ترک قوم کی طرح پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ترکی کےقومی دن کی مناسبت سے ترک عوام اور حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستان اور ترکی میں باہمی احترام کا مضبوط رشتہ موجودہے، پاکستان اور ترکی کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے لمحے پاکستان اور ترکی کی دوستی مضبوط تر ہو رہی ہے، ترک صدر نے محنت کےساتھ اپنے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے عوام ترک قوم کی طرح پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے، ترکی کی حکومت اور عوام نےعالمی سطح پر پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے۔

    یاد رہے پاکستان کے سربراہ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ترک صدر طیب اردوگان اور عوام کو مبارک باد کے پیغام میں ترکی سے اظہار یکجہتی کیا۔

    مزید پڑھیں : ترکی کا یوم جمہوریہ، صدر اور وزیر اعظم کی ترک عوام کو مبارک باد

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ترکی کا بھائی اور گہرے دوست کی مانند احترام کرتے ہیں، آج کا پر وقار دن ترکی اور ترک عوام کی ترقی اور خوشحالی پر گامزن ہونے کا دن ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی ترکی کے یوم جمہوریہ پر ترک عوام و طیب اردوگان کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی بے مثال اور کامیاب رہی۔

    وزیر اعظم پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ترک قوم بھی ہر مشکل اور چیلنج میں ہمارے شانہ بشانہ رہے، باہمی تعاون کی میراث تاریخی، مذہبی اور ثقافتی اعتبار سے گہری ہے، پاکستان اور ترکی نے مشترکا طور پر کئی محاذوں پر اکٹھے کام کیا ہے