Tag: greg chappell

  • پاک بھارت تعلقات میں کوئی پیشرفت نہیں ہورہی، وزیراعظم

    پاک بھارت تعلقات میں کوئی پیشرفت نہیں ہورہی، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہر ملٹری کارروائی کے نتائج ٹھیک نہیں ہوتے، میں ڈپلومیسی اور ڈائیلاگ پر یقین رکھتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلوی میڈیاکو انٹرویو دیا ، جس کے میزبان آسٹریلیا کے سابق کپتان گریک چیپل تھے، جنہوں نے وزیراعظم سے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان، پاک بھارت تعلقات اور دیگر اہم ایشوز سے سوالات کئے۔

    آسٹریلوی سابق کپتان گریک چیپل نے وزیراعظم سے بھارت سے تعلقات کے بارے میں سوال کیا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں نسل پرست ہندوتوا حکومت ہے،جس کی وجہ سے بھارت میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کیلئے نفرت بڑھتی جارہی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ہے اور کرکٹ بھی متاثرہو رہی ہے، دونوں ممالکے کے تعلقات میں پیش رفت نہ ہونے سے مشترکہ طورپر نقصان ہورہا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کرکٹ سےمحبت کرنےوالی قوم ہے، پاکستانی دہشتگردی کے باعث کئی سال انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی سےمحروم رہا، حالات سازگار کرنے کے لئے ہماری حکومت نے ملک کےاندر سیکورٹی کو بہتر بنایا۔

    کینگروز ٹیم کے دورہ پاکستان پر وزیر اعظم نے کہا کہ ہم آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا انتظار کافی عرصے سےکررہےتھے، قوم آسٹریلیا کےساتھ سیریز کا جوش وخروش کیساتھ انتظار کررہی تھی، پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کوصدارتی سطح کی سکیورٹی دی جا رہی ہے۔

    گریک چیپل کو دئیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ فیصلہ کن میچ تب ہوں گے جب پچز اچھی بنائی جائیں گی، سیاسی مصروفیات کےباعث کرکٹ دیکھنےکا وقت نہیں ملتا، اخبار میں چیزیں پڑھتا رہتا ہوں۔

    اپنے انٹرویو میں وزیراعظم کہا کہ دنیا کو پیغام دیناچاہتا ہوں کہ ہر ملٹری کارروائی کے نتائج ٹھیک نہیں ہوتے، میں ڈپلومیسی اور ڈائیلاگ پر یقین رکھتاہوں، کیونکہ عالمی سطح پر عدم استحکام سےترقی پزیرممالک پربراہ راست اثرپڑتاہے اور بڑھتی قیمتیں لوگوں کومزید غربت کےنیچےدھکیل دیتی ہے۔

  • دورہ پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کروں گا: گریگ چیپل

    دورہ پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کروں گا: گریگ چیپل

    اسلام آباد: سابق آسٹریلوی کپتان گریگ چیپل نے ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، اور اس دوران وہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان گریگ چیپل نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انھوں نے بتایا کہ میں پاکستان کا دورہ کر رہا ہوں، وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کروں گا۔

    گریگ چیپل کا کہنا تھا کہ انھوں نے پاکستان میں تبدیلی کی اچھی باتیں سنی ہیں، یقین ہے کہ نئے وزیر اعظم زبردست کام کر رہے ہیں، میں یہ سن کر پرجوش ہوں کہ پاکستان میں کرکٹ واپس آ چکی ہے۔

    شین واٹسن نے وسیم اکرم سے معافی مانگ لی

    خیال رہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل 5 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، دو دن آرام کے بعد کل 26 فروری کو ملتان میں میدان سجے گا، جس میں میزبان ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے، دونوں ٹیمیں ملتان پہنچ چکی ہیں۔

    گزشتہ روز سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم سے معافی مانگ لی تھی، انھوں نے آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے چیریٹی میچ میں وسیم اکرم کو 2 شان دار چھکے لگائے تھے، جس پر شین واٹسن نے معافی مانگی، شین واٹسن نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے ابھی بھی اس چھکے لگانے کے حوالے سے برا لگتا ہے، وسیم اکرم میرے بچپن کے ہیرو ہیں اور بہترین انسان ہیں۔