Tag: Grenade Attack

  • فرنٹیئر کالونی میں پکوان سینٹر پر گرنیڈ حملے کی فوٹیج سامنے آ گئی

    فرنٹیئر کالونی میں پکوان سینٹر پر گرنیڈ حملے کی فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں پکوان سینٹر پر گرنیڈ حملے کی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں پکوان سینٹر پر نامعلوم ملزمان نے آج صبح سویرے دستی بم حملہ کیا تھا، جس کی سی سی ٹی وی سامنے آئی ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 حملہ آور آئے، اور پکوان سینٹر کے سامنے سے گزرے اور واپس مڑ کر آئے، پہلے والی موٹر سائیکل پر پیچھے سوار شخص نے دستی بم کی پن نکال کر دکان پر پر پھینکا، اور پھر ان کے پیچھے والی موٹر سائیکل سوار نے پستول سے دکان پر تین فائر مار دیے۔

    دستی بم خوش قسمتی سے پھٹ نہیں سکا تھا، شاید اسی لیے پیچھے والے حملہ آور نے پکوان سینٹر پر فائرنگ کی۔ پکوان سینٹر کے مالک کا کہنا تھا کہ وہ گھر پر سو رہے تھے کہ اچانک فائرنگ کی آوازیں آئیں، جن پر وہ اٹھے اور باہر آ کر دیکھا تو دستی بم پڑا ہوا تھا۔

    فرنٹیئر کالونی میں پکوان سینٹر پر دستی بم حملہ، 2022 میں بھتے کی پرچی بھیجنے والے کو پکڑوایا تھا

    دکان مالک کے مطابق ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، نہ ہی کوئی دھمکی ملی تھی، تاہم 2022 میں انھیں بھتے کی پرچی ملی تھی، اور اس واقعے کا مقدمہ پیر آباد تھانے میں درج ہوا تھا، اور پولیس نے ملوث ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا، جو کہ دکان مالک ہی کا پڑوسی نکلا تھا۔

  • فرنٹیئر کالونی میں پکوان سینٹر پر دستی بم حملہ، 2022 میں بھتے کی پرچی بھیجنے والے کو پکڑوایا تھا

    فرنٹیئر کالونی میں پکوان سینٹر پر دستی بم حملہ، 2022 میں بھتے کی پرچی بھیجنے والے کو پکڑوایا تھا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں پکوان سینٹر پر دستی بم حملہ ہوا ہے، دکان کے مالک نے 2022 میں بھتے کی پرچی بھیجنے والے کو پکڑوایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود میں فرنٹیئر کالونی میں ایک پکوان سینٹر پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم حملہ کیا ہے، تاہم ملزمان کی جانب سے پھینکا گیا دستی بم خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پکوان سینٹر پر اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہو گئے، جاتے جاتے دستی بم پھینکا لیکن وہ پھٹ نہیں سکا۔

    پکوان سینٹر کے مالک نے پولیس کو بتایا ’’ہم گھر میں سو رہے تھے اچانک فائرنگ ہوئی، فائرنگ کی آواز پر باہر آ کر دیکھا تو دکان پر دستی بم پڑا تھا۔‘‘

    دکان مالک کے مطابق ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ 2022 میں انھیں بھتے کی پرچی ملی تھی، اس واقعے کا مقدمہ پیرآباد تھانے میں درج کیا گیا تھا، پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔ پکوان سینٹر کے مالک کے مطابق بھتہ مانگنے والا ملزم ان کا پڑوسی تھا۔

    ایس ایچ او مومن آباد شہباز انجم نے بتایا کہ صبح سویرے سوا چار بجے کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر 4 لڑکے آئے، جن میں سے دو نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا اور دو نے چہرے رومالوں سے ڈھانپ رکھے تھے، انھوں نے بند دکان پر تین فائر کیے اور گرنیڈ پھینکا۔ ایس ایچ او کے مطابق پکوان سینٹر کے مالک کو کوئی دھمکی نہیں ملی ہے۔

  • حب : پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی

    کراچی : حب چوکی صدر تھانے کے قریب دستی بم حملے میں 3افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا صدر تھانے کے قریب کھڑی موٹر سائیکل کے پاس ہوا، مذکورہ دھماکا ممکنہ طور پر دستی بم کا ہے۔

    پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا گیا ہے، واقعے کی مزید جانچ پرتال کی جارہی ہے، دھماکا کس طرح کیا گیا اس کی حقیقت جلد سامنے آجائے گی۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر تھانے کے قریب دستی بم حملے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت موسیٰ ولد گل 55سالہ، عبدالغفور 35 سالہ اور امان اللہ 25 سالہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

  • کوئٹہ:مشرقی بائی پاس پر دستی بم حملے کا مقدمہ  درج

    کوئٹہ:مشرقی بائی پاس پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج

    کوئٹہ : مشرقی بائی پاس پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، گزشتہ شب حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 4افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج کرلیا ، مقدمہ نامعلوم افرادکےخلاف درج کیاگیا اور اس میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے مشرقی بائی پاس پردستی بم حملےکی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے آئی جی پولیس کوشہرمیں حفاظتی انتظامات کومزیدموثربنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا یوم آزادی پرصوبےبھرمیں سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیےجائیں اور قانون نافذ کرنےوالےادارےگشت میں اضافہ ،ایس اوپیزپرعملدرآمدکریں۔

    خیال رہے گزشتہ شب مشرقی بائی پاس پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق ، 4افرادزخمی ہوگئےتھے، پولیس کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوئے۔

    بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے دہشت گرد عناصر کی تلاش شروع کر دی ہے اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

  • ملیرسٹی میں دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی

    ملیرسٹی میں دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی

    کراچی: ملیر کے قریب گرنیڈ حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر سٹی مونا گراونڈ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

    حملے کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے،بعد ازاں دونوں زخمیوں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    زخمی شخص کی شناخت جہانزیب کے نام سے ہوئی جس نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ تاہم حملہ کرنے والوں اور حملے کا مقصد تاحال کچھ بتایا نہیں جاسکتا۔

    واضح رہے کہ یہ دوسرا حملہ ہے چھ ماہ قبل بھی اسی مقام پر ایک اسی طرز کا حملہ ہوا تھا، جبکہ پولیس نے ہونے والے حملے کی تحقیقات شروع  کردی ہے۔

  • کراچی پولیس کی کارروائی 7دہشت گرد ہلاک

    کراچی پولیس کی کارروائی 7دہشت گرد ہلاک

    کراچی: شہرقائد کےعلاقے سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلےکے دوران سات دہشت گردہلاک ہوگئے۔

    کراچی میں دہشت گردوں کےخلاف کامیاب ایکشن، پولیس سہراب گوٹھ کےعلاقےمچھرکالونی میں چھپے دہشت گردوں کوپکڑنے گئی توملزمان بوکھلاہٹ کاشکارہوگئےاورپولیس پرفائرنگ کردی، تین ملزمان توفرارہوگئے لیکن سات پولیس سے ہونےمقابلے کے دوران مارے گئے۔

    ایس ایس پی ملیرراؤانوارنے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ دستی بم اورگولہ بارود برآمد ہواہے، ملزمان بال بم سےحملے کرتے تھے۔

    پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران بارودی مواد پھٹنے ایک کمرے میں آگ بھی لگ گئی، ملزمان کی شناخت تو نہیں ہوسکی لیکن پولیس کاکہناہے ہلاک ملزمان کاتعلق دہشت گرد تنظیم سے ہے۔

  • کراچی:پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں پھر تیزی

    کراچی:پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں پھر تیزی

    کراچی:شہر قائد میں شہریوں کےساتھ ساتھ پولیس پرحملوں کاسلسلہ جاری ہے،اےآئی جی کراچی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،جہاں دو پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا۔

    کراچی میں بدامنی کی لہر برقرارپولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں پھرتیزی آگئی ہے۔ سخی حسن کے چورنگی کے نزدیک نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے سب انسپکٹر رانا سرور کو موت کے گھاٹ اتاردیا،فورکے چورنگی کےقریب بھی پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا گیا،حیدری تھانے پرنامعلوم ملزمان نےکریکرسےحملہ کیا جس دو پولیس اہلکارزخمی ہوئے،نارتھ ناظم آباد میں سیفی کالج کےقریب فائرنگ کرکے ریٹائرڈ پروفیسرانیس انور کو قتل کردیا گیا،جنجال گوٹھ میں فائرنگ سےعمران نامی شخص لقمہ اجل بنا۔

    پرانا گولیمارمیں ندی سے ایک لاش ملی ناردرن بائی پاس میں ہاتھ پاؤں بندھی ایک شخص کی لاش ملی،مقتول کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی، اورنگی ٹاوٴن سیکٹر گیارہ میں صابری چوک کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے ہوٹل پرفائرنگ سے سابق کونسلررشید اپنے بیٹےعادل سمیت جاں بحق ہوگئے۔

    گلبہار قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی تشددزدہ بوری بندلاش ملی،ملیرمیمن گوٹھ سے خاتون کی گولیاں لگی لاش ملی،کورنگی زمان ٹاوٴن سے رکشہ ڈرائیور جاویدکی لاش ملی، جسے تشددکے بعد گلےمیں پھندا ڈال کرقتل کیا گیا،منگھوپیرایم پی آر کالونی اور بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔a