Tag: Groom arrested

  • کراچی میں شادی سے قبل دلہا گرفتار، باراتی شیروانی لیکر تھانے پہنچ گئے

    کراچی میں شادی سے قبل دلہا گرفتار، باراتی شیروانی لیکر تھانے پہنچ گئے

    کراچی: شہر قائد میں جمشید کوارٹرز تھانے کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی سے قبل دلہا کو حراست میں لے لیا، جس کے بعد باراتی تھانے پہنچ گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسامہ نامی نوجوان کے خلاف مقدمہ درج ہے، ملزم پر اس کی بھابھی نے 2 روز قبل تشدد کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

    دلہا کی گرفتاری کے بعد باراتی جمشید کوارٹرز تھانے کے باہر دلہے کی شیروانی لیکر پہنچ گئے، اس کے علاوہ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی تھانے کے باہر موجود ہے۔

    گرفتار شخص اسامہ کے رشتہ دار کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صبح 6 بجے اسامہ کو پولیس نے حراست میں لیا، اسامہ نے اپنے چچا اور چچی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔

    کراچی: جیل چورنگی پل پر تیز رفتار وین الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق

    دلہا کے رشتہ دار نے بتایا کہ اسامہ کی چچی نے پولیس کے سامنے خود کو بھابھی ظاہر کیا، اسامہ کی آج شادی تھی، تمام انتظامات مکمل تھے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

  • شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق، دولہا سمیت 3 گرفتار

    شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق، دولہا سمیت 3 گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں‌ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، پولیس نے دولھا سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کراچی کے علاقے نصرت بھٹو کالونی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمی ہوا۔

    پولیس نے کارروائی کر کے ہوائی فائرنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس حکام کے مطابق شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے لیے استعمال ہونے والا پستول ملزم عالم زیب کا تھا، جسے حارث نے شہباز کی شادی میں استعمال کیا۔

    پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم حارث نے ہوائی فائرنگ کی جس سے ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمی ہوا، جاں بحق شخص کی شناخت ابوبکر اور زخمی کی معاویہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت حارث، شہباز اور عالم زیب کے ناموں سے ہوئی ہے۔

  • کراچی : سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے دلہا کو حوالات پہنچا دیا

    کراچی : سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے دلہا کو حوالات پہنچا دیا

    کراچی : باراتیوں کی ہوائی فائرنگ کی سزا دلہا کو مل گئی، پولیس نے شادی کی صبح دولہا کو ناشتے سے پہلے ہی حوالات کی سیر کرادی ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گزشتہ روز اکبر کی بارات جارہی تھی اور وہ دولہا بنا گاڑی میں بیٹھا تھا کہ باراتیوں میں سے کسی نے ہوائی فائرنگ شروع کردی۔

    فائرنگ اتنی شدید تھی کہ علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا، اس دوران کسی نے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور اس کی بھنک لیاقت پولیس کو پڑگئی۔

    پولیس حسب روایت رات کو فائرنگ کے وقت تو نہ پہنچ سکی البتہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایکشن لیتے ہوئے صبح صبح دلہا اکبر کے گھر پہنچ گئی اور فائرنگ کے الزام میں ناشتہ کیے بغیر ہی دلہا کو حوالات میں بند کردیا۔

    اس حوالے سے ملزم دلہا اکبر کا کہنا ہے کہ میں تو دلہا بنا ہوا تھا۔ مجھے نہیں معلوم کہ فائرنگ کرنے والے کون تھے، اگر معلوم ہوتا تو پولیس کو ضرور بتا دیتا، ایس ایس پی سینٹرل عارف راؤ کا کہنا ہے کہ دلہا بااثر شخصیت کا بھتیجا ہے۔ ہوائی فائرنگ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر کارروائی کی گئی۔