Tag: grooming

  • برطانیہ میں طلبا کی غیر اخلاقی تصاویر جمع کرنے والے استاد کو پانچ سال قید

    برطانیہ میں طلبا کی غیر اخلاقی تصاویر جمع کرنے والے استاد کو پانچ سال قید

    لندن : انگلینڈ میں سابق ٹیچر کو نو عمر طلبا کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز جمع کرنے کے الزام میں 5 برس قید کی سزا سنا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسکول ٹیچر الارِک بریسٹو نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاﺅنٹ بنا کر خود کو پندرہ سالہ لڑکی ظاہر کیا اور جس اسکول میں تدریس سے وابستہ تھا، وہاں کے تقریبا 200 طلبا سے آن لائن غیر اخلاقی حرکتیں کرنے کا اصرار کرتا رہا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ الارِک بریسٹو نے 12 سے 16 سال کے لڑکوں سے جعلی اکانٹس کے ذریعے رابطہ قائم کیا اور ان کی تقریبا 1 ہزار سے زائد برہنہ تصاویر اور ویڈیوز جمع کیں۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مقامی عدالت نے الارک بریسٹو کو بچوں کو جنسی ہراساں کرنے کے مقدمے میں سزا سنائی ہے، جج پیٹرکوک نے دوران سماعت کہا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر جعلی عمر کے اعتبار سے اپنی ہی عمر کے 200 بچوں کو نشانہ بناچکا ہے۔

    عدالت نے سابق ٹیچر کا نام جنسی بدفعلی کے مرتکب مجرمان کی فہرست میں ڈالنے کا بھی حکم دیا۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ تم دوہری زندگی گزار رہے تھے، دن میں تعلیم کے فروغ میں مصروف لیکن رات میں گمراہ کن زندگی گزار رہے تھے۔

    جج کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ تم مستقبل میں بھی اسی طرح کے جرائم کرو گے۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے مجرم کے ذاتی لیپ ٹاپ سے بڑی تعداد میں غیر اخلاقی تصاویر حاصل کیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق ٹیچر نے تسلیم کیا کہ وہ جعلی اکانٹس بنا کر طلبا کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کرتا تھا، لیکن ان بچوں سے بدفعلی یا جنسی تعلقات رکھنے کی کبھی خواہش ظاہر نہیں کی۔

  • پی آئی اے کریو جنوری 2017 میں جدت کے ساتھ نظر آئے گا

    پی آئی اے کریو جنوری 2017 میں جدت کے ساتھ نظر آئے گا

    کراچی : چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل اور چیف آپریٹنگ برنڈ ہلڈن برانڈ نے ڈائریکٹر کسٹمر اور پریمئر سروسز محترمہ تبسم قادر کو کریو کو گرومنگ کے جدید تقاضوں سے روشناس کرانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

    اس سلسلے کے پہلے مرحلے میں کراچی ، لاہور اوراسلام آباد کے ٹریننگ سینٹرز میں میک آپ اور گرومنگ کے ماہر

    طارق امین اور ان کی ٹیم نے کریو کو گرومنگ کی تربیت دی۔

    یاد رہے کہ طارق امین کا پاکستان کی فیشن انڈسٹری کے روح رواں ہیں اور ان کا میک اپ، بالوں کے اسٹائل اور گرومنگ کا 30 سال سے زائد کا تجربہ ہے اور وہ اس شعبہ میں ملکی اور بین الاقوامی اعزازات بھی حاصل کر چکے ہیں۔

    یہ گرومنگ سیشنز مہینے میں دو بار پی آئی اے کےمختلف ٹریننگ سینٹرز میں منعقد کئے جائیں گے اور اس میں

    25 سے 50 کریو کو تربیت دی جائے گی۔ اس تربیت کے بعد کریو مکمل طور پر نئے اور جاذب نظر اسٹائل میں نظر آئےگا۔