Tag: ground

  • کرکٹ کے میدان سے اہم خبر، ملک میں معیاری پچز کی تیاری

    کرکٹ کے میدان سے اہم خبر، ملک میں معیاری پچز کی تیاری

    کراچی: پاکستان میں کرکٹ کی عالمی سطح پر مزید فروغ کے لیے اقدامات سامنے آگئے، معیاری پچز کی تیاری اور میدان کا جائزہ لینے کے لیے برطانوی ماہرکیوریٹراینڈی اٹکنسن پاکستان پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پہنچنے والے ماہرین میں اینڈی اٹکنسن آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ بھی ہیں۔ اینڈی اٹکنسن کراچی، لاہور، پنڈی اور ملتان اسٹیڈیم کی پچز کا جائزہ لیں گے۔

    برطانوی کیوریٹر آج نیشنل اسٹیڈیم میں پچز کا معائنہ کریں گے۔ برطانوی کیوریٹرپاکستان سینٹرز میں پچز کا جائزہ لے کر رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کو دیں گے۔ رپورٹ کی روشنی میں معیاری اور سپورٹنگ وکٹیں تیار کی جائیں گی۔

    ملک میں ایسی پچز تیار کی جائیں گی جس سے بیرون ملک بیٹنگ بولنگ میں مشکل نہیں آسکے۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے میچز انہیں پیچز پر ہوں گے۔ جس طرح ملک میں عالمی کرکٹ بحال ہوئی اس سے غیرملکی ٹیم کے دورہ پاکستان سے کرکٹ کے میدان میں معیاری پیچز معاون ثابت ہوگی۔

  • ہوم کنڈیشنز کا فائدہ، کینگروز نے ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرلی

    ہوم کنڈیشنز کا فائدہ، کینگروز نے ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرلی

    میلبورن: آسٹریلیا نے ہوم گراؤنڈ اور کنڈیشنز کا فائدہ اٹھا لیا، کینگروز نے مسلسل دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے میلبورن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو 247 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی، ٹریوس ہیڈ شاندار سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

    جیمز پیٹنسن نے میچ میں چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    نامور آسٹریلوی بولر پیٹر سڈل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3جنوری 2020 سے شروع ہوگا، شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

    دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز 13 جنوری سے شروع ہوگی۔ یاد رہے کہ میزبان ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پہلے پنک بال ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں 296 رنز سے شکست دی تھی۔

  • دباؤ کے باوجود بوئنگ 737 پر پابندی نہیں لگائیں گے، امریکی ایوی ایشن اتھارٹی

    دباؤ کے باوجود بوئنگ 737 پر پابندی نہیں لگائیں گے، امریکی ایوی ایشن اتھارٹی

    واشنگٹن : امریکی ایوی ایشن اتھارٹی کا بوئنگ 737 سے متعلق کہنا ہے کہ ’ہم بے تحاشا دباؤ کے باوجود بوئنگ 737 میکس ایئرکرافٹ پر کوئی پابندی عائد نہیں کریں گے‘۔

    تفصیلات کے مطابق ایتھوپیا میں گذشتہ دنوں ہولناک طیارہ حادثہ پیش آیا تھا، بوئنگ 737 میکس 8 طیارے میں سوار 35 ممالک سے تعلق رکھنے والے 157 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

    امریکا کی فیڈریل ایوی ایشن اتھارٹی نے اپن جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’طیارے کے نظام میں کوئی کارکردگی کا مسئلہ نہیں ہے‘ اور نہ ہی طیارے کو بند کرنے کی کوئی بنیادی وجوہات ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پانچ ماہ کے دوران بوئنگ 737 کا یہ خوفناک حادثہ ہے جس کے نتیجے میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

    ایتھوپین ایئرلائن کے طیارہ حادثے کے بعد دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے بوئنگ 737 پر پابندی لگانے کی ایک لہر چل پڑی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ہانگ کانگ، ویت نام، نیوزی لینڈ اور متحدہ عرب امارات بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے بوئنگ 737 طیارے کی اپنی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    خیال رہے کہ برطانیہ، چین، یورپی یونین اور آسٹریلیا پہلے ہی بوئنگ 737 کے تمام ماڈلز پر پابندی لگا چکے ہیں۔

    ایوی ایشن و اسپیس کی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین ریپبلکن سینیٹر ٹیڈ کروز کا کہنا ہے کہ ’مجھے یقین کہ امریکا بھی دیگر ممالک کی طرح عارضی طور پر بوئنگ 737 پر پابندی عائد کردے گا جب ایف اے اے طیارے اور مسافروں کی حفاظت کی یقین دہانی نہیں کرواتا‘۔

    ڈیموکریٹ کی امریکی صدارتی امیدوار الیزبتھ وارن کا کہنا ہے کہ ’فیڈریل ایوی ایشن اتھارٹی (ایف اے اے) دیگر ممالک کی تقلید کرے اور فوری طور پر تمام بوئنگ 737 طیاروں پر پابندی لگا دے‘۔

    مزید پڑھیں: ایتھوپیا میں طیارہ حادثہ، امریکی ٹیم تحقیقات کرے گی

    یاد رہے کہ ایک روز قبل ایتھوپین ائیرلائن کا بوئنگ طیارہ تباہ ہوا جس کے نتیجے میں 157 افراد ہلاک ہوئے تھے، اسی طرح اکتوبر 2018 میں بھی اسی ماڈل کا طیارہ کریشن ہوا تھا جس کے نتیجے میں 189 مسافر مارے گئے تھے۔

    امریکی کمپنی بوئنگ 737 طیارے تیار کرتی ہے، ایتھوپیا کے پاس اب اس ماڈل کے چار طیارے باقی ہیں جنہیں سول ایوی ایشن کے حکم پر فوری گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔

  • پی آئی اے کے بوئنگ777 سمیت 8 طیارے گراؤنڈ، فضائی آپریشن متاثر

    پی آئی اے کے بوئنگ777 سمیت 8 طیارے گراؤنڈ، فضائی آپریشن متاثر

    کراچی : پی آئی اے انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے آٹھ جہازوں کو گراؤنڈ کردیا گیا، لیز پر حاصل کیے جانے والے طیاروں کی بھاری رقم ادا کی جارہی ہے جبکہ اندرون ملک پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق  پی آئی اے شعبہ انجینئرنگ کی ناقص پالیسی اور حکمت عملی کے باعث پی آئی اے کےبوئنگ777 سمیت8 طیارےگراؤنڈ کردیئے گئے، فضائی آپریشن متاثر ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    پی آئی اے کے شبعہ انجینئرنگ کی ناقص پالیسی اور حکمت عملی کے باعث لیز پر حاصل طیارے استعمال نہیں کئے جاسکے، پی آئی اے کے بوئینگ777طیارے سمیت8طیارے گراؤنڈ کر دیئے گئے۔

    فضائی آپریشن شدید متاثر ہوگیا، پی آئی اے کے فلیٹ میں ٹرپل سیون12طیارے، اے ائیر بس320گیارہ اور اے ٹی آر کے نو طیارے شامل ہیں۔ پی آئی اے کی جانب سے ایک777 تین اے320اور اے ٹی آر کے چار طیارے گراؤنڈ کئے گئے ہیں۔

    ان میں سے777اور اے 320 کے گراؤنڈ طیارے لیز پر حاصل کئے گئے ہیں، لیز کے طیاروں سے آمدنی صفر ہے جبکہ بھاری کرایوں کی ادائیگی کی جارہی ہے۔

    چار اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ ہونے سے اندرون ملک کے چھوٹے روٹس اور شمالی علاقہ جات کی پروازیں منسوخی کا شکار ہو رہی ہیں، اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ٹرپل سیون، ایک اے320 دواور ایک اےٹی آر کی درستگی دیر سے ہوگی اور باقی طیارے روٹین چیک پر ہیں۔

  • ویرات کوہلی کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتے، آئی سی سی

    ویرات کوہلی کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتے، آئی سی سی

    ممبئی: بھارتی کپتان ویرات کوہلی گیند سے چھیڑ چھاڑ کرتے پکڑے گئے مگر آئی سی سی نے انڈیا کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے کا موقف اختیار کیا ہے کہ فوٹیج بہت پرانی ہے اس لیے کوئی کارروائی نہیں کرسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق  راجکوٹ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں انڈین کپتان ویرات کوہلی گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے پکڑے گئے، اس ضمن میں ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں کوہلی کو چیونگم چپاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہےکہ ویرات کوہلی چیونگم چبانے کے دوران منہ سے ہاتھ باہر نکال کر گیند پر رگڑ رہے ہیں اور بال کو شائن کرنے کی غیر قانونی کوشش میں مصروف ہیں تاکہ مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو پریشان کرسکیں۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویڈیو کے حوالے سے صاف مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ویڈیو بہت پرانی ہے اس لیے بھارتی کپتان کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی‘‘۔

    دوسری جانب جنوبی افریقی کھلاڑی ڈوپلسی پر اسی طرز کی ویڈیو  سامنے آنے کے بعد آئی سی سی نے سزا سنادی ہے، جس کے خلاف افریقی کوچ نے کہا کہ ’’دوسری ٹیمیں بھی ایسا کرتی ہیں مگر ہر بار صرف جنوبی افریقہ کو ہی ہدف بنایا جاتا ہے‘‘۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بال ٹیمپرنگ کا الزام ثابت ہونے پر جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

  • پُش اپس چیلنج دینے والے وزیر کھیل کو اپنے ہی شہرمیں چیلنج کا سامنا

    پُش اپس چیلنج دینے والے وزیر کھیل کو اپنے ہی شہرمیں چیلنج کا سامنا

    گھوٹکی: سندھ کے وزیر کھیل محمد بخش مہر کے اپنے ہی حلقے میں نوجوان کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں سیوریج کا پانی بھرنے اور انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف پُش اپس لگا کر وزیرکھیل کے خلاف احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر کھیل محمد بخش مہر نے پُش اپس لگا کر پنجاب کے وزراء کو چیلنج دیا تو آج اُن کے اپنے ہی حلقے گھوٹکی میں نوجوان کھلاڑیوں نے وزیر کھیل سندھ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا۔

    گھوٹکی میں پانے میں ڈوبے گراؤنڈ کے سامنے نوجوانوں نے احتجاج کے طور پر پُش اپس لگائے اس موقع پر وہاں موجود ایک بزرگ بھی اُن کے ساتھ شامل ہوگئے، نوجوانوں نے وزیر کھیل کو پُش اپس لگا کر پیغام دیا کہ ’’پنجاب کے وزراء کو چیلنچ دینے سے قبل زرا گھوٹکی میں گراؤنڈ کی زبوں حالی پر نظر ثانی کریں‘‘۔

    پڑھیں :    سندھ کے وزیرکھیل نے پنجاب کے وزراء کو 50 پش اپ لگانے کا چیلینج دے دیا

    نوجوان کھلاڑیوں نے وزیر کھیل محمد بخش مہر سے مطالبہ کیا کہ ’’وہ پہلے اپنے حلقے کے گراؤنڈ میں سیوریج کا پانی و کوڑا کرکٹ کا نوٹس لیں اور اس کی رونقوں کو بحال کریں کیونکہ حکومت کی عدم توجہ کے باعث گھوٹکی کے تمام یی گراؤند گندگی میں تبدیل ہوچکے، جس کے باعث نوجوان کھیلنے سے محروم ہوگئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : سندھ کے وزیرکھیل کا چیلنج عابد شیرعلی اورطلال چوہدری نے قبول کرلیا

    یاد رہے گزشتہ روز وزیر کھیل سندھ محمد بخش مہر نے 50 پُش اپس لگا کر پنجاب کے وزراء کو چیلنج دیا تھا جسے قبول کرتے ہوئے عابد شیر علی اور طلال چوہدری نے مقابلے کے لیے حامی بھر لی تھی، جبکہ رانا ثناء اللہ نے اپنے ایک بیان میں وزیر کھیل کو ذہنی طور پر ان فٹ قرار دے دیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں :  مصباح الحق اور یاسر شاہ کا نام لارڈز آنر بورڈ پر درج کردیا گیا

    واضح رہے پُش اپس کی رسم اس وقت منظر عام پر آئی ’’جب پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے انگلینڈ کے خلاف سریز میں سینجری مکمل کر کے گراؤنڈ میں 10 پش اپس لگا کر اپنی سینچری پاف فوج کے نام کری بعد ازاں پاکستان ٹیم نے میچ جیت کر بلے باز یونس خان کی سربراہی میں پُش اپس لگائے اور پاک فوج کو سیلیوٹ پیش کیا تھا۔

     

     

  • ضلع بدین کا قدیم فٹبال گراؤنڈ تباہ حالی کا شکار

    ضلع بدین کا قدیم فٹبال گراؤنڈ تباہ حالی کا شکار

    بدین :صحت مند تفریح معاشرے میں سدھار کے لئے نہایت ہی ضروری ہے اور اگر نوجوانوں سے تفریح چھین لی جائے تو معاشرتی برائیاں جنم لیتی ہیں ۔کھیل ایسی تفریح ہے جو کہ بچوں اور بوڑھوں میں یکساں مقبول ہے۔

    ضلع بدین کا قدیم ریلوے فٹبال گراؤنڈ 40 سال قبل ریلوے کی جانب سے بدین کے نوجوانوں کو صحت مند تفریح فراہم کرنے کے لئے بنایا گیا تھا۔ ضلع بدین میں آل فرینڈز فٹبال کلب کے زیر اہتمام ضلع بدین کے نوجوانوں پر مشتمل فٹبال ٹیمیں ملکی اور سندھ لیول پر ٹورنامنٹ میں حصہ لے چکی ہیں۔

    ضلع بدین کی ٹیمیوں کا روایتی حریف لیاری فٹبال ٹیم ہوتی تھی جسے ہرانا باعث فخر سمجھا جاتا تھا۔ گزرتے زمانے کے ساتھ اس فٹبال گراؤنڈ میں مونسپل انتظامیہ کی جانب سے شہر کا گندہ پانی چھوڑنے کا سلسلہ شروع کیا گیا جس کی وجہ سے اب یہ گراؤنڈ گندے پانی کے جوھڑ میں تبدیل ہو چکا ہے۔

    وہ نوجوان جو کہ کبھی ضلع بدین کی پہچان ہوا کرتے تھے اب نشے کی لت میں مبتلا ہو چکے ہیں اور تمام ہی پرانے کھلاڑی اب پان گٹکے کا نشہ استعمال کرتے ہیں۔

    انتظامیہ نااہلی کے باعث اس قیمتی گراؤنڈ پر گڈز ٹرانسپوٹ مافیا کی جانب سے قبضہ کرنے کی کوشش بھی شروع ہو چکی ہے، جبکہ مونسپل کمیٹی میں شامل کالی بھیڑیں بھی اس اربوں روپے مالیت کے قیمتی فٹبال گراؤنڈ پر قبضے کی خواہش مند ہیں۔

    افسوس کا پہلو یہ بھی ہے کہ سابق وزیر داخلہ سندھ نوجوانوں کے پروگراموں اور جلسوں میں بار بار اس گرائونڈ میں مٹی ڈلوانے کا وعدہ کر چکے ہیں لیکن تاحال یہ وعدہ وفا نہیں ہوسکا۔