Tag: ground-breaking

  • وزیر اعظم نے پری فیبریکیٹڈ ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیر اعظم نے پری فیبریکیٹڈ ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پری فیبریکیٹڈ ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ مستحق عوام کو سستے داموں گھروں کی فراہمی کا بہترین منصوبہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پری فیبریکیٹڈ ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر چین کے سفیر بھی وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں، ہاؤسنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں۔ منصوبے کے آغاز پر چین کے سفیر کا شکر گزار ہوں۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چینی سفیر نے سی پیک اور سرمایہ کاری کانفرنس میں معاونت فراہم کی، کراچی کے 40 فیصد لوگ کچی آبادیوں میں رہتے ہیں، پاکستان میں پہلی بار فیبریکٹڈ ہاؤسنگ منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ چینی کمپنی کی جانب سے معیاری، سستا اور جلد تکمیل والا منصوبہ ہے، یہ مستحق عوام کو سستے داموں گھروں کی فراہمی کا بہترین منصوبہ ہے، پہلے سے تیار شدہ گھروں سے عوام کو کم وقت میں اپنا گھر میسر آئے گا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ زرعی شعبے کے فروغ کے لیے چینی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا۔ زرعی پیداوار میں اضافے سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے پاکستان کو مزید اقدامات کرنے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے مکمل سہولتیں فراہم کریں گے، حکومت سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار میں آسانیاں پیدا کررہی ہے۔

  • وزیر اعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیر اعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    مہمند: وزیر اعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مہمند ایجنسی پر ساڑھے 4 ارب روپے خرچ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے تاریخ ساز منصوبے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا، جبکہ تقریب میں وفاقی وزرا، چیئرمین واپڈا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ بھی شریک ہیں۔

    مہمند ڈیم ضلع مہمند میں دریائے سوات پر منڈا ہیڈ ورکس سے 5 کلومیٹر اپ سٹریم تعمیر کیا جا رہا ہے، 700 فٹ بلند ڈیم میں 12 لاکھ 9 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔ مہمند ڈیم کی تعمیر نومبر 2024 میں مکمل ہو جائے گی۔

    آبی ذخائر سے ابتدا میں 16 ہزار 37 ایکڑ رقبہ سیراب کیا جا سکے گا، ڈیم کی تعمیر سے سیلاب کے نقصانات پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی جبکہ اس سے 800 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس 6 جولائی 2018 کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    ان کے احکامات کے بعد دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے کھولے جانے والے فنڈز میں پاکستانیوں کی جانب سے عطیات دینے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے اور اب تک ڈیم فنڈ میں 10 ارب سے زائد رقم جمع ہوچکی ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کا خطاب

    وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا کے جو دل میں تھا سب کہہ دیا ہے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا مشکور ہوں انہوں نے ڈیم کے لیے جدوجہد کی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ عدالتوں کا کام نہیں کہ ڈیم بنائیں، حکومتوں کا کام ہے لیکن ہماری حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے جوڈیشری کو آگے آنا پڑا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ وادی تیراہ وہ علاقہ ہے جہاں انگریزوں کو شکست ہوئی، پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔ جنگ زدہ علاقوں میں لوگ سرمایہ کاری نہیں کرتے۔ آج لوگ پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات ہے پاکستان کا وزیر اعظم تیراہ گیا، قبائلی علاقوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں۔ سنہ 1960 کی دہائی میں پاکستان ترقی کر رہا تھا، کیا وجہ ہے برصغیر کے دیگر ممالک پاکستان سے آگے نکل گئے۔ چین کی ترقی مثال ہے، وہاں کی قیادت الیکشن کا نہیں سوچتی۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت پر ترقیاتی فنڈز سے متعلق مثال دیکھ لیں، لاہور میں اوسط فی کس 70 ہزار روپے خرچ ہوتے تھے، دیگر علاقوں کے لوگوں نے بھی لاہور کا رخ کرلیا۔ اس وجہ سے لاہور کی آبادی بڑھی اور پانی جیسے مسائل پیدا ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے ساڑھے 4 ارب روپے مہمند پر خرچ کیے جائیں گے، سوئی کے علاقے سے قدرتی گیس نکلی اور پورے ملک میں چلی گئی، سوئی کے علاقے کو دیکھیں تو موئن جو دڑو کا مقابلہ کر رہا ہے۔ فیصلہ کیا ہے جس علاقے میں قدرتی وسائل ہوں گے انہیں فائدہ ہوگا۔ افغانستان کے ساتھ تجارت کے راستے کھولے جائیں گے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں 2 جی اور 3 جی کی سہولت دی جائے گی، قبائلی علاقوں میں تعلیم اولین ترجیح ہے فوری اقدامات کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ چین کا دورہ کر کے آیا ہوں، چین نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ الیکشن کے لیے گفتگو نہیں کروں گا ہم نے کام کر کے دکھانا ہے۔ ہمارے پاس صرف 2 بڑے ڈیم اور باقی چھوٹے چھوٹے ڈیم ہیں۔ چین میں 80 ہزار ڈیم ہیں وہ مستقبل کا سوچ رہے ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ گھروں کے منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کرنا ہے، چین کی نئی ٹیکنالوجی ہے ایک ہفتے میں ایک فلور تعمیر کر دیتے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کی حامل چینی کمپنی پاکستان میں بھی جلد کھلنے والی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھ سے جب جائیداد کے بارے میں پوچھا گیا تو ایک سال میں 60 دستاویزات پیش کیں، کہہ سکتا تھا کہ میں کھلاڑی تھا، قانون مجھ پر لاگو نہیں ہوتا لیکن میں نےتمام ثبوت پیش کیے اور عدالت نے مجھے بری کیا۔ ان سے پوچھو تو جمہوریت کے پیچھے چھپ رہے ہوتے ہیں۔

    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا خطاب

    تقریب سے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ڈیم نہیں بنائے گئے کیونکہ کمائی پر توجہ تھی، مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے جا رہے ہیں جس پر بہت خوشی ہے، کوشش کی کالا باغ ڈیم بھی بن جائے لیکن کامیاب نہیں ہوسکا۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتوں اور دشمن قوتوں نے ملک کو بنجر بنانے کی پوری کوشش کی، میری وزارت میں 128 لوگ ہوتے تھے ہم نے 6 افراد پر وزارت چلائی۔ پروپیگنڈا کیا گیا کہ مجھے سابق چیف جسٹس کی ڈیم فنڈنگ سے مسئلہ ہے، مجھے سابق چیف جسٹس کی ڈیم فنڈنگ سے کوئی مسئلہ نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس اور جسٹس صاحبان کی تقریب میں شرکت پر مشکور ہوں۔

    فیصل واوڈا نے 10 ویں روزے سے پہلے اپنے حلقے سے نوکریاں دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے نوکریاں دینے کا آغاز کر رہے ہیں۔ ماضی کے حکمرانوں نے اپنے مفاد کے لیے ملک کو اندھیروں میں دھکیلا۔ ماضی میں حکمرانوں نے اپنی جیبیں اور تجوریاں بھریں، ملک کو تباہ کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ 3 مرتبہ وزیر اعظم رہے اور آج جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔ سمدھی، بیٹے، داماد، بھائی اور ان کا پورا ٹبر آج ملک سے بھاگا ہوا ہے۔ وزیر اعظم صاحب آپ کو عوام نے ان لوگوں کے احتساب کے لیے منتخب کیا۔

    سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا خطاب

    سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں، آج اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا جس کے لیے سب نے جدوجہد کی، سپریم کورٹ اور ججز نے ڈیم سے متعلق فرض نبھایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے یا سپریم کورٹ نے کسی پر کوئی احسان نہیں کیا۔ ڈیم فنڈز کے لیے اوور سیز پاکستانیوں نے دل کھول کر مدد کی۔ جس طرح کام ہو رہا ہے امید ہے ڈیم وقت مقررہ پر مکمل ہوجائے گا۔

  • وزیر اعظم کل حیدر آباد میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    وزیر اعظم کل حیدر آباد میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    حیدر آباد: وزیر اعظم عمران خان حیدر آباد میں کل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے، یونیورسٹی کے لیے کوہسار میں 50 ایکڑ زمین اور 2 ارب سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد میں کل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ حیدر آباد میں یونیورسٹی کے لیے کوہسار میں 50 ایکڑ مختص کیے گئے ہیں۔

    حیدر آباد میں یونیورسٹی کا اعلان سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کیا تھا، حیدر آباد یونیورسٹی کا مسودہ قانون قومی اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا، یونیورسٹی کا نام وفاقی جامعہ حیدر آباد ہوگا۔

    یونیورسٹی کے قیام کا معاملہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور تحریک انصاف کے درمیان ہونے والے معاہدےمیں شامل ہے۔ یونیورسٹی کے لیے وفاق نے 2 ارب سے زائد رقم بھی مختص کردی ہے جبکہ مجوزہ منصوبہ 3 سال میں مکمل ہوگا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی وزیر اعظم عمران خان نے سندھ کا دورہ کیا تھا جب کراچی کے دورے کے دوران انہوں نے شہر قائد کے لیے 162 ارب کے پیکج کا اعلان کیا تھا۔

    بعد ازاں وہ گھوٹکی پہنچے تھے جہاں انہوں نے جلسہ عام سے خطاب کیا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان نے گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی تھی۔

  • وزیراعظم عمران خان  نے کرتارپورکوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعظم عمران خان نے کرتارپورکوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    نارووال : وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور کوریڈورکا سنگ بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کردی، کرتارپورراہداری کے ذریعے بھارتی سکھ بنا ویزے کے کرتارپور صاحب درشن کے لئے آسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمرجاویدباوجوہ شکرگڑھ میں  کرتارپورپہنچے ، جہاں وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور تا ڈیرہ نانک صاحب راہداری سنگ بنیاد رکھ دیا۔

    وفاقی وزراء وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی، شفقت محمود، گورنر پنجاب چوہدری سرور، شیخ رشید اور غیر ملکی سفیر بھی کرتار پورکوریڈور کے سنگ بنیاد کی افتتاحی تقریب میں شریک ہیں جبکہ بھارت سے نوجوت سنگھ سدھو،2بھارتی وزرا بھی موجود ہے، تقریب میں سکھ یاتریوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہیں۔

    https://youtu.be/RtTtZwZmiNU

    تقریب  کے لئے جلسہ گاہ تیار گیا گیا، جس  میں مہمانوں کے لئے تین ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ بیس فٹ چوڑ ا اور ساٹھ فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔

    اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جلسہ گاہ کی سیکورٹی کے لئے سینتیس سے زائد کیمرے لگائے گئےہیں جبکہ گردوارہ کرتارپور صاحب میں آنے جانے والے راستے کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    کرتارپورکوریڈورفیز1میں ساڑھے4 کلومیٹرسڑک تعمیرکی جائےگی،  کرتارپورکوریڈورفیزون میں بارڈر  ٹرمینل کمپلیکس بھی تعمیر کیاجائےگا جبکہ دوسرے فیز میں ہوٹل اورگردوارہ کرتارپورصاحب کی توسیع کی جائےگی، دریائے راوی پر 800میٹرطویل پل اورپارکنگ ایریابھی بنےگا۔

    منصوبہ مکمل ہونےپریاتریوں کوکرتارپورکے لئےویزےکی ضرورت نہیں ہوگی، سکھ یاتریوں کومخصوص دورانیےکااجازت نامہ جاری کیاجائےگا۔

    بھارت کے سرکاری وفد کی آمد

    کرتارپور کوریڈور کے افتتاح کے لیے بھارت کا سرکاری وفد براستہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچ گیا ہے ، واہگہ بارڈر پر بھارتی وزیر ہرسمرت کور اور ایچ ایس پوری کا استقبال کیا گیا ، پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود اور بھارتی ہائی کمشنراجے بساریا اس موقع پر موجود تھے۔

    دوسری جانب کرتارپورراہداری کےسنگ بنیاد کی تقریب کی کوریج کے لئے بھارت سے 40صحافی بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

    نوجوت سنگھ سدھو کی آمد


    وزیراعظم عمران خان کی دعوت پران کے دوست سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو تقریب میں شرکت کے لیے بھارت سے پاکستان پہنچ گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ’’جو کام اکہتربرس میں نہ ہو سکا وہ تین ماہ میں ہی ہوگیا، مسئلے جنگوں سے نہیں مذاکرات کی میز پر حل کیے جاتے ہیں، پاکستان جیوے سارا آسمان جیوے میرا یار عمران خان جیوے’’۔

    سکھ برادری


    کرتار پور صاحب کے گرنتھی گوبند سنگھ کا کہنا ہے کہ ’’ آج ہم سکھ لوگ بہت خوش ہیں ، سو سال کی عمر والا سکھ بھی بہت خوش ہے بلکہ یوں کہیں کہ آج پوری سکھ برادری پاکستان کی حکومت سے بہت خوش ہے’’۔

    انڈیا پنجاب کے وزیر اعلی کے بیان پر گرنتھئ گوبند سنگھ نے کہا مذہب کو مذہب ہی رہنا دینا چاہیے نہ کے سیاست کرنی چاہئے ہم پاکستانی حکومت کے بہت مشکور ہیں۔

    سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک سے منسوب گوردوارہ دربار صاحب کا بھارت کے ساتھ ضلع نارووال سے ملحقہ راستہ کھولنے پر سکھوں کی خوشی کی انتہا نہیں ،بھارت سے آئے سکھ یاتری پرامید ہیں کہ یہ راہداری دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے راستے بھی کھولنے کے ساتھ امن کا باعث بھی ہوگی۔

    گردوارہ کرتارپور صاحب


    خیال رہے کرتارپورراہداری کےذریعے بھارتی سکھ بنا ویزے کےکرتارپورصاحب درشن کے لیے آسکیں گے،  بھارت سےپاکستان کرتارپورراہدری کافاصلہ4.5کلومیٹرپرمحیط ہے، بابا جی گرونانک دیو جی نے اپنی زندگی کے آخری 18 سال یہاں گزارے۔

    گردوارہ کرتارپور صاحب دربار صاحب سکھ یاتریوں کے بہت مقدس مقام کی حثیت رکھتاہے، بابا جی گرونانک دیو جی نے زندگی کے اخری 18 سال  خداوند کی عبادت کرنے کے ساتھ لوگوں کی خدمت بھی کی۔

    مزید پڑھیں : امیدہےکرتارپورراہداری کی وجہ سے اور راہیں کھلیں گی ،ترجمان

    یاد رہے 22 نومبر کو بھارت کے دفترخارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو خط لکھ کر گرونانک کے جنم دن پر کرتارپور کوریڈور کھولنے پر شکریہ ادا کیا تھا جبکہ بھارت کی کابینہ نے کرتارپور بارڈر تک کوریڈورکی تعمیر کی منظوری بھی دی تھی۔

    جس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کرتارپور بارڈر کھلنا دونوں ممالک کی امن پسند لابی کی فتح ہے، بھارتی کابینہ نے کرتارپوربارڈر پرپاکستان کی تجویز کی توثیق کردی، یہ درست سمت میں قدم ہے، توقع ہے ایسے اقدامات سے سرحد کی دونوں جانب متوازن آوازوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت کو باباگرونانک کے 550 جنم دن پر کرتارپور کھولنے کا مطلع کرچکے ہیں۔

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف نے بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپوربارڈرکھولنے کی خوشخبری سنائی تھی۔

    جس پر انٹرویو میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا پاکستان جلد سکھ یاتریوں کے لیے کرتار پور بارڈر کھول دے گا، جس کے بعد یاتری ویزے کے بغیر گردوارہ دربار صاحب کے درشن کر سکیں گے۔