Tag: group B

  • ایشیا کپ کا دوسرا بڑا اپ سیٹ، افغان ٹیم کے ہاتھوں‌ بنگلادیش کو عبرتناک شکست

    ایشیا کپ کا دوسرا بڑا اپ سیٹ، افغان ٹیم کے ہاتھوں‌ بنگلادیش کو عبرتناک شکست

    ابوظہبی: ایشیا کپ 2018 کے چھٹے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 136 رنز سے شکست دے کر دوسرا بڑا اپ سیٹ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2018 کا چھٹا میچ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، افغان ٹیم کے کپتان اصغر خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔

    افغانستان کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے اور مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف دیا۔

    افغان بلے باز حشمت اللہ شاہدی 58 ، راشد خان 57 اور گلبدین 42 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ شکیب الحسن چار وکٹیں لے کر نمایاں باؤلر رہے اس کے علاوہ ابو حیدر نے 2 اور روبیل حسین نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    بنگلادیش کے باؤلرز کی کارکردگی

    ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات میں نظر آئی، شکیب الحسن 32 اور محمود اللہ 27 رنز بناسکے ، 255 رنز کے جواب میں بنگال ٹائیگرز 119 پر ڈھیر ہوگئی۔

    افغان گیند بازوں مجیب الرحمان ، گلبدین نائب اور  راشد خان نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    ایشیا کپ میں افغانستان کی ٹیم گروپ اسٹیج میں ناقابل شکست رہی، پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دی اور پھر آج بنگلا دیش کو ہرا دیا۔

    اسکور کارڈ بنگلا دیش

    سپر فور مرحلے میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں کل مد مقابل ہوں گی۔

    یاد رہے کہ گروپ بی میں شامل دونوں ہی ٹیمیں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد سپر فور مرحلے تک پہلے ہی رسائی حاصل کرچکی ہیں۔

  • ورلڈ کپ: گروپ بی میں پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا

    ورلڈ کپ: گروپ بی میں پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا

    نیپئر : یو اے ای کے خلاف ایک سو انتیس رنز سے شاندار فتح  نے پاکستان کو ورلڈ کپ گروپ بی میں چوتھے نمبر پر پہنچادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ گروپ بی میں بھارت تین میچ جیت کر چھ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم چار میچ کھیل کر تین کامیابیوں کے ساتھ دوسرے اور ویسٹ انڈیز تیسرے نمبر پر ہے۔

    یواے ای کے خلاف کامیابی نے پاکستان کو چوتھے نمبر پر پہنچادیا ہے۔ گرین شرٹس کے ٹورنامنٹ میں چار پوائنٹس ہیں اور ان کا نیٹ رن ریٹ منفی صفر اعشاریہ تین آٹھ پانچ ہے۔

    گروپ بی میں آئرلینڈ پانچویں اور زمبابوے چھٹے نمبر پر ہے۔ آخری نمبر پر موجود یو اے ای کی ٹیم میگا ایونٹ میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہے۔

  • ورلڈ کپ: یو اے ای کا آئرلینڈ کو جیت کیلئےدوسواناسی رنز کا ہدف

    ورلڈ کپ: یو اے ای کا آئرلینڈ کو جیت کیلئےدوسواناسی رنز کا ہدف

    برسبین : ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں یو اے ای نے آئرلینڈ کو جیت کے لئے دوسواناسی  رنز کا ہدف دے دیا۔ یو اے ای کے دو سو اناسی رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

    برسبین میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس آئرلینڈ نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یو اے ای کے اوپنرز نے ٹیم کو اننچاس رنز کا آغاز فراہم کیا۔

    ابتدائی وکٹیں وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ ایک سو اکتیس رنز پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد شیمن انور اور امجد جاوید نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

    شیمن انور نے کیرئیر کی پہلی سینچری اسکور کی۔ وہ ایک سو چھ رنزبناکر آؤٹ ہوئے، یواے ای نے مقررہ پچاس اوورز میں نووکٹوں پردوسواٹھتررنزبنائے۔