Tag: GST

  • بی جے پی نے بھارتی معیشت کو تباہ کردیا، راہول گاندھی

    بی جے پی نے بھارتی معیشت کو تباہ کردیا، راہول گاندھی

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت کو برباد کر دیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اعلیٰ شرح والا ٹیکس کوئی روزگار نہیں۔

    ملک میں کئی خوردنی اشیاء کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لائے جانے کے اقدام پر کانگریس کے سابق صدر نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کی۔

    راہول گاندھی نے دہی، لسی، پنیر اور کئی دیگر اشیاء پر جی ایس ٹی لگائے جانے پر مشتمل ایک چارٹ شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ اعلیٰ شرح والا ٹیکس، کوئی روزگار نہیں۔ یہ اعلیٰ پیمانہ کی مثال ہے کہ بی جے پی نے کیسے دنیا کی سب سے تیزی سے ابھرتی معیشتوں میں سے ایک کو تباہ کر دیا۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھارت میں جی ایس ٹی کونسل کا فیصلہ نافذ ہونے کے بعد پیر سے کئی خوردنی اشیاء مہنگی ہو گئی ہیں۔ ان میں پہلے سے پیک اور لیبل والی خوردنی اشیاء جیسے آٹا، پنیر اور دہی شامل ہیں، جن پر پانچ فیصد جی ایس ٹی دینا ہوگا۔

    علاوہ ازیں 5000 روپے سے زیادہ کرایہ والے اسپتال کے کمروں پر بھی جی ایس ٹی دینا ہوگا، اور 1000روپے روزانہ سے کم کرایہ والے ہوٹل کے کمروں پر 12 فیصد کی شرح سے ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

  • مہنگائی کے جن پر قابو  پانے کے لیے حکومت کا بڑا فیصلہ

    مہنگائی کے جن پر قابو پانے کے لیے حکومت کا بڑا فیصلہ

    کراچی: حکومت نے تیل اور گھی پر نان رجسٹرڈ افراد پر 3 فی صد اضافی جنرل سیلز ٹیکس واپس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے جن پر قابو پانے کے لیے حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا، نان رجسٹرڈ افراد کے لیے تیل اور گھی پر 3 فی صد جی ایس ٹی واپس لے لیا گیا۔

    ایف بی آر نے تیل اور گھی پر نان رجسٹرڈ افراد پر اضافی تین فیصد جنرل سیلز ٹیکس ختم کر دیا۔

    پاکستان بناسپتی مینوفیکرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کی وجہ سے ایک لیٹر خوردنی تیل اور گھی کی قیمت میں 8 روپے تک کمی ہوگی۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق تین فی صد اضافی جی ایس ٹی واپس لینے کی وجہ سے گھی اور تیل کے 5 لیٹر پیک پر 40 روپے تک کمی ہوگی۔

    واضح رہے کہ آج ایف بی آر نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کروانے کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے شائع کردہ خبریں درست نہیں ہیں، ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں اس ضمن میں کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

    ایف بی آر نے ‏ٹیکس گزاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ حتمی تاریخ 30 ستمبر 2021 سے قبل اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کروائیں اور بے بنیاد اور گمراہ کن خبروں پر کان نہ دھریں۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک کا اضافہ

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک کا اضافہ

    اسلام آباد: حکومت نےتیل مصنوعات پرجی ایس ٹی کم کرنےکےبجائے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرکےبوجھ عوام پرڈال دیا۔

    وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے،اس فیصلےسےپیٹرول کی نئی قیمت پہنچ گئی 74روپے29پیسےفی لیٹرپرجبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 83روپے61 پیسےفی لیٹر ہوگئی۔

    حکومت نےگنجائش ہونےکےباوجودتیل مصنوعات پرجی ایس ٹی کم نہ کرکےعوام کو ریلیف سےمحروم کیا، تیل مصنوعات پرفی لیٹر27فیصد جنرل سیلز ٹیکس وصول کیاجارہاہے، تیل مصنوعات پر2باراضافےسے جی ایس ٹی 17سےبڑھاکر27فیصدکیاگیاتھا۔

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اوگرا کی جانب سے وزیراعظم کو بھیجی گئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منطور کرلی گئی ہے۔

    قیمتیں بڑھنےکا اشارہ ملتے ہی پیٹرول ڈیزل پمپوں سےغائب کردیا گیا تاکہ پرانی قیمت والا پیٹرول او ڈیزل رات بارہ بجےکےبعد زیادہ قیمت پر بیچاجاسکےجبکہ مٹی کےتیل ،ہائی اوکٹین اور لائٹ ڈیزل کی سابقہ قیمتیں برقرار رکھی گئیں جبکہ زیادہ استعمال میں آنیوالےپیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کردیاگیا۔

  • اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دیدی

    اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دیدی

    اسلام آباد : اوگرانے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7.66روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویزدی ہے۔

    ذرائع کے مطابق یمن تنازعے کے باعث گذشتہ 12روزکے دوران قیمتوں میں اضافہ ہوا، یکم اپریل سے پیٹرول کی قیمت میں 4روپے 40پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    جبکہ  ہائی آکٹین کی قیمت میں 7روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں6.25روپے فی لیٹر اضافہ ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 1روپے 56پیسے لیٹراضافہ اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 56پیسے لیٹر اضافے کی تجویزدی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق جی ایس ٹی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے قیمتیں برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

  • جی ایس ٹی کو سترہ فیصد نیچے لایا جائے،ایف پی سی سی آئی

    جی ایس ٹی کو سترہ فیصد نیچے لایا جائے،ایف پی سی سی آئی

    کراچی : تاجروں کی ملک گیرتنظیم ایف پی سی سی آئی کےنومنتخب صدر نےاپنی پہلی پریس کانفرنس میں ہی حکومت سےجنرل سیلزٹیکس کوسترہ فیصد سےنیچےلانےکامطالبہ کردیا۔

    حکومت نےحال ہی میں مالی نقصان عوام کی جیبوں سےپوراکرنےکیلئے تیل مصنوعات پرعائد جی ایس ٹی کو سترہ سےبڑھاکر بائیس فیصدکردیا ہے،جس کو ایف پی سی سی آئی کےنومنتخب صدر میاں ادریس اور دیگر تاجر رہنماؤں نےسخت تنقیدکانشانہ بنایا۔

    تاجروں کامطالبہ تھاکہ حکومت سیلزٹیکس کی موجودہ شرح سترہ فیصد میں کمی کرے۔تاجروں نےکہاکہ حکومت سال دوہزار پندرہ کو امن کےساتھ معاشی بحالی کاسال بھی قرار دے۔اُن کاکہناتھاکہ بیمارصنعتوں کی بحالی اورکاروباری لاگت میں کمی کیلئےٹھوس اقدامات کئےجائیں۔

  • لاہورہائیکورٹ نے جی ایس ٹی کے نفاذ کا حکم معطل کردیا

    لاہورہائیکورٹ نے جی ایس ٹی کے نفاذ کا حکم معطل کردیا

    لاہور: عدالت نے جی ایس ٹی کے نفاذ کا حکم معطل کردیا، تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راول پنڈی بینچ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے سی این جی اسٹیشنز مالکان کی درخواست کی سماعت کی۔

    درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیاتھا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سی این جی پر جنرل سیلز ٹیکس کا نفاذ غیر قانونی ہے اور حکومت کے اس اقدام کے باعث سی این جی اسٹیشنز مالکان مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

    عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے،عدالت نے جی ایس ٹی کے نفاذ کا حکم معطل کردیا اور وفاق اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔