Tag: guarantee

  • خلیج میں آزادانہ جہاز رانی کی ضمانت دینے کے لیے کام کر رہے ہیں، فرانس

    خلیج میں آزادانہ جہاز رانی کی ضمانت دینے کے لیے کام کر رہے ہیں، فرانس

    پیرس : فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہاہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی دوڑ سے باہر آنا دنیا بھر میں دہشت گردی کی پشت پناہی ترک کرنا ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ جان ایف لوڈریان نے کہا ہے کہ ان کا ملک خلیج میں بحری جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کی ضمانت کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس میں عالمی سفیروں کی ایک کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خطے میں ایرانی مداخلت اور ایران کی وجہ سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے معاملے پر تمام متعلقہ فریقین سے بات چیت کر رہے ہیں۔

    فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ وسیع تر مذاکرات کے لیے شرائط تیار کر رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی دوڑ سے باہر آنا اور دنیا بھر میں دہشت گردی کی پشت پناہی ترک کرنا ہو گی،جان ایف لوڈریان نے یمن میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی امن مساعی کو آگے بڑھانے کی حمایت کی۔

  • پی پی کا ڈاکٹرعاصم کی ضمانت پر شانداراستقبال کا فیصلہ

    پی پی کا ڈاکٹرعاصم کی ضمانت پر شانداراستقبال کا فیصلہ

    کراچی: پیپلز پارٹی نے ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت پر شاندار استقبال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی پی کے اہم رہنماؤں نے جناح اسپتال میں ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی.

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم سے سعیدغنی، راشد ربانی ،سہیل انور سیال اور امتیاز شیخ جناح اسپتال میں ملاقات کی، پی پی رہنماؤں کی ڈاکٹرعاصم حسین کوضمانت منظورہونے پرمبارکباد دی.

    اس موقع پر پی پی رہنما سعید غنی نے کہا کہ انصاف میں تاخیرہوئی تاہم اس بات کی خوشی ہے کہ فیصلہ اچھا آیا ہے،ڈاکٹرعاصم پرلگےالزامات میں صداقت نہیں ہے، انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرعاصم سےملاقات ہوئی ہے وہ خاصے مطمئن نظرآئے،میں اکثر ڈاکٹرصاحب سے ملاقات کے لئے آتا رہتا ہوں.

    اس موقع پر پی پی رہنما راشدربانی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو زیادہ وقت دھوپ میں رکھا جا تا ہے،ہم پرماضی میں بھی الزامات لگتے رہے ہیں، تاہم ہمارے ساتھی ماضی میں بھی باعزت بری ہوتے آئے ہیں، ڈاکٹر عاصم کی ضمانت پر خوشی ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالت کا سامنا کیا اورآگے بھی کرتی رہے گی.

    ن لیگ کے رہنماعرفان اللہ مروت نے بھی جناح اسپتال جاکر ڈاکٹرعاصم حسین کی خیریت دریافت کی، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم حسین میرے پرانے دوست ہیں، ایک سوال کے جواب میں ، عرفان اللہ مروت نے کہا کہ آصف زرداری کہہ چکے ہیں پارٹی کے دروازےسب کے لئے کھلے ہیں، انہوں نے عندیہ دیا کہ اس دروازے سے میں بھی داخل ہوجاؤں گا۔

    واضح رہے عدالت کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹر عاصم کو جب تک رہا نہیں‌ کریں گے جب تک وہ اپنے (پاکستانی اور کینڈین) پاسپورٹ جمع نہیں‌ کرا دیتے.

    دوسری جانب ترجمان ڈاکٹر عاصم کے مطابق رہائی کے بعد بھی ڈاکٹر عاصم نے فوری گھر منتقل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ علاج کے لئے ایک ہفتے اسپتال میں قیام کریں گے، ڈاکٹر عاصم صحت یاب ہونے تک اسپتال میں رہیں گے.