Tag: Guard of Honour

  • وزیراعظم عمران خان کی ملائیشیا کے ہم منصب مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات

    وزیراعظم عمران خان کی ملائیشیا کے ہم منصب مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیاکے وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد سے ون آن ون ملاقات کی ، دونوں وزرائےاعظم میں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد کے اعزازمیں سرکاری تقریب کاانعقاد کیا گیا ، اس سلسلے میں ڈاکٹرمہاتیرمحمد وزیراعظم ہاؤس پہنچے، جہاں وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

    ملائیشین وزیراعظم کےاعزازمیں گارڈآف آنر پیش کیاگیا، مہاتیرمحمد نے گارڈآف آنرکامعائنہ کیا جبکہ وزیراعظم ہاؤس میں دونوں ممالک کےقومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں۔

    وزیراعظم عمران خان نےوفاقی وزرااورسرکاری حکام سےمعززمہمان کاتعارف کرایا۔عمران خان کابھی ملائیشیا کے وفد سےتعارف کرایاگیا، اس موقع پر ڈاکٹر مہاتیر محمد نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا لگایا۔

    وزیراعظم عمران خان اور ملائیشیاکےہم منصب مہاتیرمحمد کی ون آن ون ملاقات ہوئی ، دونوں وزرائےاعظم کی ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ اسلام

    وزیراعظم عمران خان اور ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے، جس میں معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان ملائیشین ہم منصب کو ظہرانہ بھی دیں گے۔

    دوسری جانب صدرمملکت عارف علوی آج ملائیشین وزیر اعظم کےاعزاز میں اعشائیہ دیں گے، صدر مملکت عارف علوی ملائیشین وزیراعظم کو "نشان پاکستان” ایوارڈ پیش کریں گے۔

    مزید پڑھیں : مہاتیرمحمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیر اعظم نے استقبال کیا

    ڈاکٹرمہاتیرمحمدیوم پاکستان کی تقریب میں کل بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز  ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے ، جہاں اسلام آباد میں نور خان ایئربیس پر وزیراعظم عمران خان نے  ملائیشین ہم منصب کا شانداراستقبال کیا ، انھیں  اکیس توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر  بھی پیش کیا گیا۔

  • وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کےاعزازمیں گارڈ آف آنر

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کےاعزازمیں گارڈ آف آنر

    اسلام آباد: نوازشریف کی نااہلی کے بعد وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے والے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یکم اگست کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھانے والے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پہلی بار وزیراعظم ہاؤس پہنچے تومسلح افواج کےچاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

    خیال رہے کہ یکم اگست کو اسپیکرقومی اسمبلی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے شاہد خاقان عباسی 221 ووٹ حاصل کرکے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔


    مزید پڑھیں: شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا


    بعدازاں وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ’میں عوام کے وزیراعظم نواز شریف کا شکرگزار ہوں جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہمیں روز تنقید کا نشانہ بناتے ہیں‘۔


    تمام ادارے ایک کشتی کے سوار ہیں،کشتی ڈوب جائے توسب کا نقصان ہے،شاہد خاقان عباسی


    یاد رہے کہ نواز شریف کے وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد 29 جولائی کو مسلم لیگ ن نے اس عہدے کے لیے شہباز شریف کے نام کا اعلان کردیا تھا تاہم فوری طور پر شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم نامزد کیا تھا۔


    پاناما کیس: وزیراعظم نوازشریف نا اہل قرار


    واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد صدرممنون حسین نے نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بیجنگ : ائیر چیف مارشل سہیل امان نے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا

    بیجنگ : ائیر چیف مارشل سہیل امان نے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا

    بیجنگ : پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے آج پیپلز لیبریشن آرمی ائیر فورس کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ہیڈکوارٹرز آمد پر انہیں ایک چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔

    اس کے بعد انہیں ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے کمانڈر پیپلز لیبریشن آرمی ائیر فورس جنرل ما ژیائو تیان سے ملاقات کی۔

    دونوں معزز شخصیات کچھ دیر تک ساتھ رہیں اور پیشہ ورانہ امور اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔ قبل ازیںپاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے چائنا نیشنل الیکٹرونکس امپورٹ ایکسپورٹ کارپوریشن کے صدر مسٹر کیو ہیومن اور چائینہ پریسیژن مشینری امپورٹ ایکسپورٹ کارپوریشن کے صدر مسٹر جی یان شو سے ملاقات کی۔

    اس کے علاوہ انہوں نے چائنا نارتھ انڈسٹریز کارپوریشن  کے صدر مسٹر زی یولن، صدر ائیروسپیس لانگ مارچ انٹرنیشل ٹریڈ کارپوریشن لمیٹڈ اور چیئر مین پولی ٹیک انک ، مسٹر زہانگ زین گاؤسے بھی ملاقات کی۔

    بعد ازاں پاک فضائیہ کے سربراہ نے مسٹر ژو ژین بن وائس ایڈمنسٹریٹر، سٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار سائنس ، ٹیکنالوجی اینڈ انڈسٹری فار نیشنل ڈیفنس سے بھی ملاقات کی۔

    ائیر چیف نے چین کے اعلی عہدیدارن کو دونوں ممالک کے درمیان با لعموم اور فضائی افواج کے درمیان بالخصوص باہمی فوجی اور سول تعاون کی مضبوطی کی یقین دہانی کروائی۔پاک فضائیہ کے سربراہ چین کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔

  • امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی کی پاکستان آمد، گارڈ آف آنر پیش

    امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی کی پاکستان آمد، گارڈ آف آنر پیش

    اسلام آباد : امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ۔وزیراعظم نواز شریف نے نور خان ایئر بیس پر امیر قطر شیخ تمیم بن حماد کا استقبال کیا

    ۔تفصیلات کے مطابق امیرقطرشیخ تمیم بن حمادالثانی دوروزہ دورےپراسلام آبادپہنچ گئے، اسلام آباد پہنچنے پر امیر قطر شیخ تمیم بن حماد کو اکیس توپوں کی سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    امیرقطر نے صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ اموراورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    امیرقطرشیخ تمیم بن حمدالثانی کا اس موقع پر کہنا تھا مضبوط اور مستحکم پاکستان قطری حکومت اورعوام کی خواہش ہے۔ شیخ تمیم بن حمادالثانی اپنے اس دورے سے قبل دوہزار دس میں قطر کے ولی عہد کے طور پربھی پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔