Tag: Guatemala volcano

  • گوئٹے مالا، آتش فشاں پھٹنے سے تباہ کاریاں جاری، معصوم بچی کو زندہ بچالیا گیا

    گوئٹے مالا، آتش فشاں پھٹنے سے تباہ کاریاں جاری، معصوم بچی کو زندہ بچالیا گیا

    گوئٹے مالا سٹی: وسطی امریکا کے ملک گوئٹے مالا سٹی میں آتش فشاں پھٹنے سے تباہ کاریاں جاری ہیں، امدادی کارکنوں نے چند ماہ کی معصوم بچی کو زندہ بچالیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوئٹے مالا سٹی میں آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 75 سے تجاوز کر گئی ہے، امدادی کارکنوں نے راکھ کے ڈھیر سے بچی کو زندہ بچالیا۔

    گوئٹے مالا نیشنل سول پولیس کے مطابق امدادی کارکنوں نے راکھ کے ڈھیر میں دبے گھر سے بچی کو زندہ بچالیا ہے جبکہ گھر میں موجود دیگر افراد کو بھی باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی سے چالیس کلو میٹر دور آتش فشاں فیوگو پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 75 سے تجاوز کر گئی ہے، حکام کے مطابق 200 کے قریب لوگ تاحال لاپتہ ہیں۔

    خیال رہے کہ آتش فشاں پھٹنے کے سبب ریسکیو ٹیموں نے قرب و جوار کے رہائشیوں سے مکانات خالی کرالئے تھے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا تھا جبکہ کسی بھی امداد کی فراہمی کے لیے پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

    یاد رہے کہ اتوار کی صبح آتش فشاں پھٹنے سے آگ کی بارش نے گھروں میں سوئے ہوئے لوگوں کو جھلسا دیا تھا، جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے اور ہزاروں افراد نے نقل مکانی کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔

  • گوئٹےمالا میں آتش فشاں پھٹنےسےہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی

    گوئٹےمالا میں آتش فشاں پھٹنےسےہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی

    گوئٹے مالا سٹی : وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں فیوگو آتش فشاں کے پھٹنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 70 ہوگئی جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوئٹے مالا کے دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی سے تقریبا 40 کلومیٹر دور واقع ’فیوگو‘ آتش فشاں زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، آتش فشاں سے ابلتے لاوے نے آبادی کو لپیٹ میں لے کر ہر طرف تباہی مچادی۔

    آتش فشاں پہاڑ پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 70 تک پہنچ گئی، ہلاک افراد میں بچے بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔

    لاوے کے پھیلاؤ کی وجہ سے کئی گھر زمیں بوس ہوگئے، کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور کئی رابطہ سڑکیں مکمل طور پر صفحہ ہستی سے مٹ چکی ہیں جبکہ ال روڈیو نامی پورا قصبہ اور اس کی آبادی زندہ دفن ہوگئی ہے۔

    لاوے اور دھوئیں کے اخراج کے باعث گوئٹ مالاسٹی کا ائیرپورٹ بند اورپروازیں منسوخ کردی گئیں جب کہ صدر جمی مورالز نے ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔

    انتظامیہ کے مطابق لاوے کے اخراج کی وجہ تین سو سے زائد افراد زخمی ہیں، جو مقامی اسپتالوں میں زیر علاج ہے ،ڈاکٹروں کے مطابق بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    آتش فشاں کے آس پاس کے علاقے سے ہزاروں افراد نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ سنہ 1974 کے بعد سے یہ سب سے بڑا آتش فشاں پھٹا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔