Tag: Guest house

  • کراچی کے گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلوں میں تابڑ توڑ چھاپے، درجنوں گرفتار

    کراچی کے گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلوں میں تابڑ توڑ چھاپے، درجنوں گرفتار

    کراچی ائیرپورٹ کے قریب خود کش حملے کے بعد پولیس متحرک نظر آرہی ہے، پولیس کے اسپیشلائزڈ یونٹ ٹیم  نے صدر کے مختلف رہائشی ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز میں چھاپے مارے۔

    پولیس اہلکاروں نے رہائشی ہوٹلوں میں مقیم افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال اور کمروں کی تلاشی لی اور چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کوائف مکمل ہوئے تو مشتبہ افراد کو چھوڑ دیا جائے گا، ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤس میں مرحلہ وار چیکنگ ہوگی۔ پولیس کے مطابق خود کش بمبار فہد صدر کے ایک ہوٹل میں ٹھہرا تھا، جیو فینسنگ کے بعد سندھ اور بلوچستان سے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کوئٹہ میں سول سوسائٹی نے پریس کلب پر مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کراچی میں چینی شہریوں پر حملے اور ملک دشمن عناصر کی مذمت کرتے ہیں۔

    اس موقع پر پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ اور بلوچ نوجوانوں کی ترقی چاہتے ہیں۔ بلوچستان کے عوام دہشت گردی کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

    گزشتہ روز کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں 3 غیرملکی جان گنوا بیٹھے جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون شہری، پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں۔ خود کش دھماکے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی۔

     

  • انسانی اسمگلنگ، نجکاری کمیشن کے افسرسمیت تین ملزمان گرفتار

    انسانی اسمگلنگ، نجکاری کمیشن کے افسرسمیت تین ملزمان گرفتار

    اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن (ایف آئی اے )ایجنسی نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کرلیے جن میں نجکاری کمیشن کا ایک افسر ،سعودی سفارت خانے کا ڈرائیور اور ایک ڈاکٹر شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں، تحقیقات کے بعد ایف آئی اے نے اسلام آباد کے ایک گیسٹ ہائوس پر چھاپہ مار کر انسانی اسمگلنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جنہیں جمعرات کو عدالت میں پیش کیا جائےگا۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والا ایک ملزم شاہد اقبال نجکاری کمیشن میں گریڈ سولہ کے عہدے پر تعینات ہے جبکہ ایک اور ملزم ابرار سعودی عرب کے سفارت خانے میں ڈرائیور ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں ایک شخص ڈاکٹر ساجد بھی شامل ہے۔تینوں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے آج عدالت میں پیش کیا جائےگا۔

  • سرعام کا کارنامہ : ڈیفنس میں قائم گیسٹ ہاؤس پرچھاپہ، خفیہ کیمرے برآمد

    سرعام کا کارنامہ : ڈیفنس میں قائم گیسٹ ہاؤس پرچھاپہ، خفیہ کیمرے برآمد

    کراچی : اےآروائی نیوزکےپروگرام سرعام کی ٹیم نےگیسٹ ہاؤس کےگھناؤنا کاروبار کو بے نقاب کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوزکے پروگرام سرعام کی ٹیم نے جُرم کی ایک اورداستان سے پردہ اُٹھادیا۔ سرعام کی ٹیم نے پولیس کےہمراہ کراچی کےعلاقےڈیفنس فیزفائیو میں گیسٹ ہاؤس پرچھاپہ مار کرکمروں میں لگےخفیہ کیمرےبرآمد کرلئے۔

    اِس گیسٹ ہاوس میں رہائش اختیارکرنےوالےجوڑوں کی خفیہ کیمروں کی مددسے ویڈیوبناکربلیک میل کیاجاتاتھا۔ خفیہ کیمرے ٹیبل لیمپ،پردوں کی ریلنگ اورگلدان میں نصب کررکھے تھے۔

    سرعام ٹیم کاساتھ دینا ایس ایچ اودرخشاں کاجُرم ٹھہرا۔ چھاپہ مار ٹیم کی قیادت کرنے والے پولیس افسرکا فوراً تبادلہ کرکےاسے یہ جرم بے نقاب کرنے کا تحفہ دے دیا گیا بااثرمالکان نے منٹوں میں انسپکٹراظہرسموں کی چھٹی کروادی۔

  • اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس میں سعودی شہری پر اسرار طور پر ہلاک

    اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس میں سعودی شہری پر اسرار طور پر ہلاک

    اسلام آباد: نجی گیسٹ ہاوس میں مقیم 26 سالہ غیر ملکی شہری کی پر اسرار طور پر موت واقع ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی شہری کی شناخت فواد مشان کے نام سے ہوئی جوسعودی عرب کا باشندہ اور رسالپور اکیڈمی میں زیر تعلیم تھا

    پولیس ذرائع کے مطابق فواد مشان گزشتہ روز اپنے دوست کے ہمراہ رسالپور سے اسلام آباد سیر و تفریح کی غرض سے آیاہوا تھا۔

    گزشتہ صبح فواد مشان گیسٹ ہاوس سے مردہ حالت میں پایا گیا، فواد مشان کی لاش کو پولیس نے تحویل میں لے کر پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا،جبکہ اس سلسلے میں سعودی سفارت خانے سے بھی رابطہ کر لیا گی۔