Tag: guinness book

  • 20ہزار آپریشن اور 2 مرتبہ گنیز بک میں نام درج کروانے والا پاکستانی ڈاکٹر

    20ہزار آپریشن اور 2 مرتبہ گنیز بک میں نام درج کروانے والا پاکستانی ڈاکٹر

    کراچی : وطن عزیز کے ایسے بےشمار فرزند ہیں جو اپنی منفرد قابلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں ان میں سے ایک لیپرو اسکوپک سرجن ڈاکٹر محمد نعیم تاج بھی ہیں۔

    اسلام آباد کے سی ڈی اے کیپیٹل اسپتال میں شعبہ سرجری کے سربراہ ڈاکٹر محمد نعیم تاج کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ 20 ہزار سے زائد کامیاب آپریشن کرنے پر ان کا نام 2 مرتبہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے لیپرو اسکوپی کے ذریعے دنیا کے حیرت انگیز آپریشن کیے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے اس فرزند پاکستان نے ناظرین کو اپنی محنت اور جدوجہد کے بارے میں ناظرین کو آگاہ کیا۔

    ڈاکٹر محمد نعیم تاج نے بتایا کہ میں گزشتہ 30 سال سے آپریشن کررہا ہوں اس دوران میرے پاس ایسے آپریشن بھی آئے جو بہت بڑا چیلنج تھے، ایک پتے کے آپریشن میں لیپرو اسکوپی کے ذریعے 25 سینٹی میٹر سے زائد غدود کامیابی سے نکالے گئے تھے اور یہ آپریشن ڈیڑھ گھنٹے میں مکمل ہوا۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک اور آپریشن میں ایک خاتون کے پتے سے5 ہزار 568 پتھریاں نکالی تھیں جس کا آپریشن کیا گیا ان کی عمر 86 سال تھی مریضہ کو شوگر کا بھی عارضہ لاحق تھا، اس کے علاوہ 107 سالہ خاتون کا بھی کامیاب آپریشن کیا دنیا بھر میں آج تک اس عمر میں لیپرو اسکوپی نہیں کی گئی جسے اللہ نے اپنے کرم سے کامیاب کروایا۔

    ڈاکٹر محمد نعیم تاج نے انکشاف کیا کہ انہوں نے نیشنل لیول پر فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلی ہے، ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل کالج میں پڑھائی کے ساتھ ساتھ کرکٹ بھی کھیلی رمیز راجی میرے کپتان تھے اس کے علاوہ وسیم اکرم کے ساتھ بھی ٹیم میں شامل رہا، ایک سائیڈ میچ سری لنکا جاکر بھی کھیلا۔

    ڈاکٹر محمد نعیم تاج کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ شامل ہونا نہ صرف پاکستان بلکہ بالخصوص عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کے لئے بھی ایک اعزاز کی بات ہے۔

  • درجنوں سیب منہ سے کیچ کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ (ویڈیو دیکھیں)

    درجنوں سیب منہ سے کیچ کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ (ویڈیو دیکھیں)

    بوئس : امریکی شخص نے ایک منٹ میں درجنوں سیب دانتوں میں پکڑ کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا، اس دوران اس کے منہ سے خون بھی بہنے لگا۔

    امریکی ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ایک منٹ میں دانتوں سے سب سے زیادہ سیب پکڑنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایڈاہو کے رہائشی ڈیوڈ رش نامی شہری نے ایک منٹ میں 49سیبوں کو باری باری اپنے دانتوں سے پکڑ کرکیچ کیا۔

    ڈیوڈ رش نے یہ کارنامہ انجام دے کر اپنا نام عالمی اندراج کا ریکارڈ کرنے والے ادارے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا ہے۔

    اس سے قبل بھی ڈیوڈ رش مختلف حیرت انگیز کام کر کے 200سے زائد مرتبہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ توڑ چکے ہیں، ان کا یہ اسٹنٹ بھی کافی حد تک خطرناک تھا۔

    ڈیوڈ نے میڈیا کو بتایا کہ سیبوں کو 15 فٹ دور سے اس کے ساتھی جوناتھن ہینن نے پھینکا تھا جسے میں نے دانتوں سے پکڑ کر کیچ کیا اس دوران میرے ہونٹ اور زبان زخمی ہوئی اور خون بہنے لگا۔

    نیا عالمی ریکارڈ بنانے والے ڈیوڈ نے بتایا کہ میں نے چھوٹے سیبوں کا استعمال کیا تھا لیکن پھر بھی کچھ سیب منہ پر لگے اور جو دانتوں میں دبائے ان سے میرے گال بھی زخمی ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ اس ریکارڈ میں اس کے پچھلے ریکارڈ کی نسبت زیادہ خون بہہ رہا ہے، اس بار اس نے ایک منٹ میں 49 سیب پکڑ کر 47 کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔